
نزہت ریاض
امی میں بڑی ہو کرسنگر بننا چاہتی ہوں۔ نوسالہ حنانے بڑے شوق سےامی سے کہا۔ ہاں ہاں کیوں نہیں۔۔۔۔ امی نے چٹا چٹ بیٹی کی بلائیں
لےڈالیں۔۔۔۔ میری بیٹی کی أواز اتنی اچھی ہے،وہ کل کون سا گانا گارہی تھی ایشوریہ ۔۔۔۔۔ جس پر تم ڈانس کررہی تھیں۔۔۔۔۔۔ ہاں امی نیبوڑا۔۔۔ نیبوڑا وہ تومیرا فیورٹ سونگ ہے سناؤں آپ کو۔۔۔۔۔ہاں ہاں ضرور۔۔۔۔۔ حنا نے کمرہلا ہلا کر گانا شروع کیا اورامی جان تالیاں بجا بجا کراس کی حوصلہ افزائی کرنے لگیں۔
پاکستان کو جہاں بیرونی دشمنوں اورسازشوں کا سامنا ہے،وہیں ہم اپنے دشمن آپ بنے ہوئےہیں۔۔۔ بھارت نے کبھی پاکستان سے دوستی کا اظہار نہیں کیا وہ ہماراکھلا دشمن ہےاور اس کا برملا اظہاروہ اپنی حرکتوں سے کرتا رہتا ہے۔۔۔۔ ابھی حال ہی میں میرے نبی پاک صلی علیہ و ألہ وسلم کی شان میں بی جے پی کی ایک عورت (میں اس ملعونہ کا نام لینا بھی پسند نہیں کروں گی) گستاخی کی ہے اوراس سے پہلے بھی اپنی اوچھی حرکتوں سےوہ اسلام دشمنی کا ثبوت دیتی آئی ہے ۔ بھارت میں اس حالیہ ناپاک حرکت کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں پورےعالم اسلام میں بھارت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے,اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔بہت اچھا اقدام ہے یقینأ اس اقدام سے بھارت کی معیشت کو دھچکا پہنچے گا ۔ مگر بھارتی چینلزاوربھارتی فلمیں اور گانے جو ہمیشہ پاکستان کےعوام کے لیےفیورٹ رہے ہیں اوراب تو لگتا ہے ہمارے اوپر مسلط ہمارے حکمرانوں کے بھی فیورٹ ہیں کا بھی مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے ۔
ہماری سندھ حکومت نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان سے کوئی یہ پوچھے کیا ہمارے مذہب میں موسیقی حرام نہیں ہے کیا ؟ ہم أنے والی نسلوں کو ان بےحیائی کے حوالے کرنے کے متحمل ہو سکتے ہیں ؟۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے جہاں ماں بچی کے گانے اور ڈانس پرفخر سے جھوم رہی ہے۔وہیں سندھ سرکاراسےسرکاری تعلیم کا درجہ دینے پر تلی ہوئی ہے ۔ ہو سکتا ہے میری تحریر وزیر تعلیم کی نظر سے گزرے ۔ خدارا کوئی انہیں معاشرتی علوم کی بک کسی بھی کلاس کی ارسال کر دے تاکہ وہ دو قومی نظریہ ہی پڑھ کر کچھ سمجھ سکیں کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں اس کلچر کی تقلید کرنے سے بچانے کے قربانیاں دی تھیں، نہ کہ اس موسیقی کلچر کو پاکستان کے اسلامی معاشرے میں رائج کرنے کے لیے۔


































