
ثروت اقبال
تین چارگھنٹے بازار میں ایسےگزرےکہ پتہ ہی نہیں چلا گھرپہنچنے پربارہ سالہ معاذ نےبتایا میں نشانہ بازی سیکھ رہا تھا۔ یہ سن کر مجھے بڑی خوشی ہوئی
کہ اس کےماموں پچھلے سال نے جو نشانہ بازی کا گیم لا کر دیا تھا،اس کا استعمال توہوامگر ۔۔۔۔ میرے بیٹے نے موبائل میرے سامنے کر دیا ۔ یہ دیکھیں میرا اسکور!! ابھی میں بات کو سمجھنے کی کوشش ہی کر رہی تھی کہ بیٹے نے اس موبائل اسکرین کو انگلی سے کھٹکھٹا کردکھایا کہ یہ بھی دیکھیں میں نے سوئمنگ بھی شروع کر دی
ہے۔
آپ نے کل ہی تو کہاتھا نشانہ بازی اورسوئمنگ سیکھو۔اگرمیں سرتاپاغصہ برداشت نہ کرتی تو شاید موبائل دیوارپر دے مارتی مگربرداشت کیا،مہنگا والا موبائل تھا ۔۔۔ ہم نے ہی لا کر دیا تھا۔
اگلے دن معاذ نے کہا ! امی بہت مزہ آئے گا نا ۔۔۔ ناران ،کاغان جانے کےلئےصرف تین دن باقی ہیں۔ میری پوری تیاری ہے۔مجھےبرفباری دیکھنےکا بہت شوق ہے میں برف کے گولے بنا بنا کر کھیلوں گا۔
میں نے کہا بیٹا !بابا نے ٹکٹ کینسل کروا دیے ہیں ۔ اب ناران اور کاغان بھی یوٹیوب پرگھومیں گے ۔ حیرت زدہ ہونے اور اب سوچنے کی باری معاذ کی تھی۔


































