
ثروت اقبال
حمنہ نے کہا دادی جان! میں کمبل اور رضائیوں کو دھوپ لگا رہی ہوں۔ ارے ہاں۔۔۔ اپنی اماں سےکہنا خشک میوے بھی سودے کی فہرست میں لکھ دیں۔
دادی جان نے کہا! کمرے سے باہرآتی ہوئی بڑی بھابھی نے بھی٘ا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا! بچوں کے گرم کپڑے بھی لینے ہیں پچھلے سال بھی نہیں لیےتھےاب تو سب کپڑے چھوٹے ہو گئے ہیں۔ بھیا نے چائے کا گھونٹ لیتے ہوئے کہا !جلدی کیا ہےلے لیں گے کوئی سردیاں کل ہی تو نہیں آ رہی ہیں۔ دادا جان کی آواز آئی۔۔ ہاں بھئی سردیوں میں کھانسی نزلہ زکام بھی چلتارہتا ہے.ان سب بیماریوں کی دوائیں بھی لاکر رکھ لینا حمنہ نے کہا! میں نے مزے مزے کے کارن سوپ کی ترکیبیں تلاش کر کے رکھ لی ہیں۔
امی آپ کے موبائل کی گھنٹی بج رہی ہے کوئٹہ سے پھپھو کی کال آرہی ہے۔حمنہ نے فون اٹھاتےہوئے کال رسیو کرنے کے بعد کہا۔ السلام علیکم ! پھپھو۔۔ کیسی ہیں آپ؟ کراچی میں سردی آنیوالی ہیں ہم لوگ سردیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔حمنہ اطلاع دیتے ہوئے کہا۔
پھپھو کی آواز سب ہی کو اسپیکر پرسنائی دے رہی تھی۔ سردی وردی ہوتی نہیں ہےکراچی میں اور کراچی والے شور اتنامچاتے ہیں۔سردی آ رہی ہے سردی آ رہی ہے کا۔۔۔ سردی تو یہاں کوئٹہ میں ہوتی ہے غضب کی۔۔۔ حمنہ نے کہا ٹھیک ہے پھپھو! اس مرتبہ ہم سب کوئٹہ میں ہی سردیاں گزارنے آجاتے ہیں،خوب مزے کریں گے۔ ارے۔۔ حمنہ آواز کٹ رہی ہے۔۔۔ سگنل نہیں آرہے کیا کہا تم نے۔


































