
ثروت اقبال
عارف کیا حال ہےتمہارا کیسی گزر رہی ہے؟ شاہد نے مسجد سے واپسی پرعارف کا حال معلوم کیا۔عارف نےچہرے پر مایوسی کے تاثرات لاتےہوئے کہا! حال
اچھا نہیں ہےچھ ماہ سے پابندی سےنمازیں پڑھ رہا ہوں مگر پھربھی اچھا روزگار نہیں ملتا اورگردے کی پتھری بھی جوں کی توں ہے کوئی افاقہ نہیں ہوا۔بچے بڑے ہورہےہیں،اب میں زیادہ محنت نہیں کرسکتا گھر کا حال برا ہے۔سب بچے اپنے آپ میں مگن ہیں کسی کو گھر کی پروا نہیں۔
شاہد نے حیرت سے عارف کو دیکھتے ہوئے کہا! کیا تم نے 35 سالہ زندگی میں اب چھ ماہ سےنمازیں اس لیےپڑھنا شروع کی ہیں کہ تمہیں اچھا روزگارملے اور جسمانی بیماریاں دورہوجائیں ؟ عارف نے پھر مایوسی سے کہا! ہاں۔۔۔ مولانا صاحب نے بتایا تھا کہ نماز پڑھنے والے کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ،چھ ماہ سے نماز پڑھ رہا ہوں مگر دعائیں بھی قبول نہیں ہورہیں ہیں۔
شاہد نے کہا کہ ہم مسلمان تو نمازاس لیے پڑھتے ہیں کہ یہ اللہ کا حکم ہے۔ نماز ہرحال میں فرض ہے حتٰی کہ بیماری کی حالت میں بھی کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتےتو بیٹھ کر پڑھنے کا حکم ہے۔ بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کر پڑھنے کاحکم ہے۔ نماز پڑھنے والا اللہ کا فضل تلاش کرتا ہے ۔35سال کے فرائض چھوڑ کرچھ ماہ کی ادائیگی کر کے انعام وصول کرنا چاہتےہو کیا ؟ وہ بھی ارجنٹ ! نماز تو اللہ اور بندے کے درمیان قربت کا ذریعہ ہے۔ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکرانہ ہے فرشتوں نے قبر میں نماز کا سوال کیا تو کیاجواب دو گے اپنی گزری زندگی کا سوچو ذرا ۔۔


































