
شہلا خضر
" امی جان عید پرتوگلےشکوے بھلا کر 'چچاجان کےگھر چلیں "
...روہیل نے اپنی والدہ فرخندہ خاتون سےکہا '
"ارے واہ ہم کیوں چلیں ؟ وہ چھوٹے ہیں انہیں خود ہمارے گھر آنا چاہیۓ "
چچاحبیب کی بیٹی رمشا سے اس کی منگنی دو سال پہلے ہو گئ تھی ۔وہ دونوں ایکدوسرے کو بے حد پسند کرتے تھے .پر بڑوں کی آۓ دن کی ناراضگیوں کی وجہ سے بہت پر یشان رہتے .
ماں کا جواب سن کر روہیل سوچنے لگا کہ صلح کے لیۓ کوئی اور ترکیب نکالنی پڑے گی.
_____
امی جان دیکھیں تائی امی نے آپ کے لیۓ عید کا شاندار گفٹ بجھوایا ہے "
رمشا ماں کے پاس بڑا سا گفٹ بیگ لے کر پہنچی
"دیکھامیں نہ کہتی تھی کہ وہ بھی آپ کو بہت یاد کرتی ہیں جبھی آپ کی پسند کاسی گرین رنگ کا سوٹ بجھوایا ہے "
سعدیہ اپنی جھٹانی کا بجھوایا عید کا سوٹ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں ' کہنے لگیں
"فرخندہ بھابھی کو میری پسند کا رنگ اب تک یاد ہے
میں کتنی نادان ہوں نہ جانےکیوں ان کی طرف سے بدگمان ہوتی رہتی ہوں '
آج ہی ہم فرخندہ بھابھی سے ملنے چلیں گے
________*
افطار کے بعد جونہی چاند نظرآنے کا اعلان ہوا اکرم صاحب کےگھرحبیب صاحب اور ان کی فیملی عید کے تحائف سے لدے پہنچ گۓ سب خوش تھے ۔
فرخندہ خاتون دل ہی دل میں شرمندہ تھیں اور سوچ رہی تھیں .
"ہمیشہ سعدیہ صلح کرنے میں پہل کرتی ہے 'میں تو بلا وجہ چھوٹی سی بات پر ناراض تھی ۔
روہیل اوررمشا دونوں ایکدوسرے کو دیکھ کر مسکرارہے تھےاور سوچ رہے تھے۔
"نیک کام کے لیۓ تھوڑا سا جھوٹ تو جائزہےسعدیہ چچی کو دیا جانے والا گفٹ روحیل اوررمشا نے خود ہی خریدا تھا ۔ فرخندہ خاتون کو تو اس کی خبر بھی نہ تھی ۔ اب آگےجو ہو سو ہو ۔دونوں خاندان مل کر خوشیوں بھری عید تو
ایک ساتھ منائیں گے "۔
___*___



































