
شہلا خضر
رمضان المبارک میں کیمبرج کےامتحانات ہوئےتووہاں والدین کوعجیب وغریب صورتحال کا سامنا کر نا پڑا۔کیمبرج کی
بھاری فیسیں دینے والےوالدین امتحانات کیلئے بچوں کے ساتھ آکر شد ید اذیت کا شکارہوئے۔شدید گرمی کے دوران سینٹ مائیکل اسکول کلفٹن کی غیر ذمہ دار انتظامیہ نے باؤنڈری سے باہر جنریٹر کی گرم ہوا اور بے ہنگم شور میں والدین کے بیٹھنے کا انتظام کر کے انہیں دہرےعذاب میں مبتلا کیا۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے دوران امتحانات اسکول میں ان والدین کےبیٹھےکیلئےکوئی انتظام نہیں کیاگیاتھا،بلکہ فٹ پاتھ پر چند کر سیاں بچھا دیں،جبکہ چند گزکا ٹینٹ لگایا گیا تھا،وہاں ایک عدد پالتو کتا بھی چھوڑا گیا تھا،جس سےوہاں آنےوالےافراد خصوصا خواتین خوف کا شکاررہیں۔
شدید گرمیں والدین کا کوئی پرسان حال نہیں تھا،صورتحال انتظامیہ کی بےحسی کا مظہرتھی۔اسکول انتظامیہ نےوالدین کیلئے پینے کے پانی کا بھی خاطرخواہ انتظام نہیں کیا تھا،والدین کےاحتجاج پرپانی کا ڈسپنسراسکول سےباہر رکھوادیا گیا۔
اسکول انتظامیہ کی بےحسی کےباعث والدین کو شدید گرمیں اذیت کا سامنا کر نا پڑا۔بچوں کے ساتھ آئے والدین نےصورتحال کو اسکول انتظامیہ کی بےحسی قراردیتےہوئےکہاکہ ساراسال بھاری بھرکم اسکول فیسیں ادا کرنےوالے والدین کیا اسی سلوک کے مستحق ہیں۔یہ والدین کےساتھ بدسلوکی کے مترادف ہے۔والدین نےاسکول انتظامیہ سےظالمانہ رویہ ترک کرنےوالدین کوعزت واحترام دینے کا مطالبہ کیا۔
یہا ں سوال یہ پیداہوتا ہےکہ والدین اعلیٰ تعلیم،اعلیٰ ماحول کیلئےبچوں کوان اسکولوں میں داخلہ دلواتےہیں،مگریہاں والدین کے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ انتہائی قابل شرم ہوتا ہے۔یہ اسکول اگروالدین کو عزت نہیں دے سکتے تو یہ نئی نسل میں والدین کی عزت اوراحترام کیسے پید ا کر سکتے ہیں۔ان اسکولوں کو چاہیے کی وہ پہلے اپنی اصلاح کریں اور مثالی ادارے بنیں۔



































