
شہلا خضر
ورفعنالک ذکرک(الانشراح:۴
" ہم نے تمہارا ذکر بلند کر دیا "
بے شک* رب ذوالجلال نے بشر کامل ' رحمت الا لعالمین ' خاتم النبیاء ' احمد مجتبیٰ نبی محمد مصطفیﷺ کے تاقیامت جاری رہنے والے ذکر بابرکت کی تائید و تصدیق فرما دی ہے _
آپﷺ پر نبوت ورسالت اتمام و تکمیل کو پہنچی۔آپﷺ نے تمام انسانیت میں ایسا انقلاب برپا کیا،جس نے تمام عقائد' عبادات انفرادی اوراجتماعی ذندگیوں کی ہیت بدل ڈالی ۔
امام الانبیاء حضرت محمدﷺکی پیدائش ۵۷۱ء ربع الاول عام الفیل میں ہوئی۔ پیدائش سے پہلے والد کا سایہ شفقت نہ رہا اور ایام طفل میں ماں کی ممتا سے محروم ہوئے۔
آپ ﷺ نے عرب رسم و رواج کے عین مطابق تجارت اورگلہ بانی کی' صادق اور امین " کا لقب پایا _حضرت خدیجہ رضی عنہ سے شادی کے بعد بھرپور عائلی زندگی گزاری صاحب اولاد ہوۓ ۔چالیس برس کے قریب عمر ہوئ تو طبیعت خلوت نشینی کی طرف مائل ہوئ _غار حرا میں کئ کئ دن مراقبہ و عبادت میں مشغول رہتے ۔ رب کریم کی جانب سے وحی کے زریعے نبوت کے منصب سے سرفراز کیۓ جاتے ہیں ۔دوسری وحی کے ذریعے حکم ربی ملتا ہے کہ " کمر بستہ ہو جاؤ اور عملی جدو جہد کا آغاز کرو "
آپ ﷺ کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے'پتھر برسائے گئے' توہین تحقیرفاقہ کشی جھیلی' آپﷺ کو زہردیا گیا ' تپر کے زخم لگے پر آپ ﷺ کے صبر ہمت استقامت و استقلال میں کسی لمحہ فرق پڑنے نہ پایا ۔
آپ ﷺ نے مسلمانوں کی تمام سعی و جدو جہد کو جہاد فی سبیل اللۀ کی نہج تک پہنچایا۔سیرت مطہرہﷺ کا بغور مطالعہ کریں تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہوگی کہ حضورﷺ کے منہج عمل میں انسانی جدو جہد محنت کوشش قربانی صبر و مصابرت اور جہاد واستقامت کے عناصر غالب رہے ہیں ۔
رب کریم فرماتے ہیں۔
و انک لعلی خلق عظیم۔
"یقینا" آپ عظیم اخلاق پر ہیں "
آئیے خاتم المرسلین سرور کونین احمد مجتبیٰ ﷺ کی سیرت مطہرہ سے چند کرنیں اپنی زندگیوں کو روشن کرنے کے لئے لیتے ہیں .
مکہ کی اس بڑھیا کا قصہ تو سب کو یاد ہوگا جو ہر روز نبی مہربانﷺ پر کوڑا پھینکتی ہے ' ایک روز بیماری کے سبب کچرا پھینکنے کی سکت نہی کر پائی ۔نبی ﷺ اس کی تیمار داری اور خدمت فرماتے ہیں ۔ وہ صحت یاب ہوتے ہی آپﷺ کے اعلیٰ اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیتی ہے ۔
خانوادۀ نبوت میں کئی ماہ چولہا نہی جلتا ہے۔اک روز پکانے کے لیے گوشت میسرآتا ہےاورکھانے کا اہتمام ہے تو عین وقت پرمشرک پڑوسی غلاظت ہنڈیا میں پھینک دیتا ہے۔ غیض وغضب کے بجائےصرف اتنا کہتے ہیں کہ
" عقبہ تم کیسے پڑوسی ہو "؟
ایک روزخانہ کعبہ میں نماز کےدوران ابو جہل نےعقبہ بن ابی مغیظ کو بجھوا کر نبی ﷺ کے گلے میں چادر کا پھندا ڈالا ۔اس بد بخت نے اس زور کا بل دیا کہ آپﷺ کی آنکھیں ابل پڑیں ۔آپ ﷺ نے تمام ایزا رسانی صبر و تحمل سبےبرداشت فرمائی ۔ کم سنی میں تینوں صاحبزادے وفات پا جاتے ہیں۔اس موقع پر بے مثال صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے اپنے ننھے شہزادوں کو نہلایا کفنایہ ۔جو دشمنوں کے لیے بھی رحمت اورشفقت تھے ان کے دل پر کیا گزری ہو گی'آنکھوں سے آنسورواں ہیں زبان مبارک "انا للہ وانا الیہ راجعون " کا ورد کر رہی ہے اور کہ رہے ہیں کہ "زبان سے وہی کلمات ادا ہوں گے جو رب کو پسند ہیں"
شعب بن ہاشم کی تین سالہ معاشی اور معاشرتی مقاطعہ کے دوران آپﷺ اور اہل خاندان پر مصائب کے پہاڑ توڑے گۓ ۔بچوں کا بھوک پیاس سے بلکنا برداشت کیا ' درختوں کے چھال پتے کھانے پڑے ' سوکے چمڑے ابال کر بچوں کے حلق میں ٹپکائے گئے ' پر حق پر ڈٹے رہے۔
سادگی اور توکل دیکھیۓ کہ ایک دفعہ کہیں سے جو کا آٹا ملنے پر حضرت عائشہ ّ روٹی پکا کر زیتون کے تیل سے چپڑ لیتی ہیں ۔اور امہات المومنین سے سالن کے لیۓ پیالہ بجھواتی ہیں نبی ﷺ فرماتے ہیں
" اے عائشہ کیا ز یتون کے تیل سےچپڑنے کبے بعد سالن کی ضرورت رہتی ہے ؟"
غزوۀ خندق کے کھٹن اور صبر آزماوقت پربنفس نفیس کھدائی میں حصہ لیا اور مٹی ڈھوتےرہے ،جہاں صحابہ کرام نے بھوک کی شدت بچنے کے لئےپیٹ پر ایک پتھر باندھا ' آپ نے دو پتھر باندھ رکھے تھے ۔
ہمدردی اور غمخواری دیکھیۓ کہ عید کےروز یتیم بچوں کو بے آسرا دیکھ کرآبدیدہ ہو جاتے ہیں۔انہیں گھر لے آتے ہیں اور حضرت عائشہ رضی عنہ سے کہ کر جنت کے شہزادوں حسن رضی عنہ اور حسین رضہ عنہ کے لباس زیب تن کرواتے ہیں ۔
مکے کی تیرہ سالہ دور کی تکالیف ایک طرف اور آپﷺ کا سفر طائف کا کرب اور حزن ایک طرف ۔طائف میں دس روزہ قیام کے دوران آپﷺ ایک ایک سردار کے پاس گئے دعوت دین دی لیکن سب نے انکار کیا ۔واپسی کا ارادہ کیا تو اوباش لڑکوں کو آپ کے پیچھے لگا دیا گیا ان کم ظرفوں نے پتھر برسا کر تاک تاک کر ٹخنوں کے نشانے لگائےاور لہو لہان کر دیا ۔نبی مہر بانﷺ اس لمحے کس قدر دل فگار تھے ' آپ کے احساسات پر حزن و الم ' غم۔و اندوہ کا غلبہ تھا۔ جسم اطہر سے خون جاری ہے نقاہت طاری ہو جاتی ہے ۔زرا سستانے بیٹھے تو بغل میں ہاتھ ڈال کر دو لڑکے کھڑا کر دیتے ہیں کہ چلو۔ رب کریم کے حکم سے پہاڑوں کےفرشتے اہل طائف کو سزا دینے آۓ
پر آپ ﷺ فرماتے ہیں ۔
مجھے امید ہے کہ اللۀ عزو جل ان کی پشت سے ایسی نسل پیدا فرمائیں گے جو صرف ایک اللۀ کی عبادت کرے گی"
" ایفاۓ عہد کی پاسداری کا معاملہ د یکھیں تو صلع حدیبیۀ پر ابھی دستخط بھی نہ ہوۓ تھے کہ نوجوان ابو جندل کفار کے ظلم و ستم سے فرار ہو کر اسلامی کیمپ پہنچ جاتے ہیں ۔لیکن نبیﷺ انہیں واپس کر کے ایفائے عہد کی بے مثال نظیر پیش کرتے ہیں .
مدینہ کی اسلامی ر است میں دن میں احتساب مقدمے قاصدوں سے ملاقاتیں اور رات کو تہجد گزاری ۔عباڈتیں نوافل کا اہتمام ہے ۔جنگ ہو یا امن ریاستی' تجارتی ' گورنری غرض انسانی زندگی کے ہر پہلو کے لیۓ آفتاب ہدایت دلیل راہ ہے ۔۔
آپﷺ نے فرمایا
" میں قصر انبیاء کی آخری اینٹ ہوں "
بے شماررحمتیں نازل ہوں جس نے دین کو اکمل 'اجمل کر دیا ۔
مصطفی جان رحمت پر لاکھوں سلام
شمع بزم ہدائت پہ لاکھوں سلام



































