
شہلا خضر
چھ ستمبر وہ تاریخ ساز دن ہے جس دن ایک بزدل اورچالباز دشمن اپنی طاقت کے نشےمیں چور' پاک سرزمین کو
روند ڈالنے کے خواب سجائے رات کی تاریکی میں نکل پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں تک کہ پاکستان کی سرحد تک پہنچ گیا۔۔ارمان تو یہ تھے کہ دن کا آغاز اپنے وزیراعظم لال بہادر شاستری کو لاہور کےباغات میں توپوں کی سلامی دے کرکریں گےاور شام کوجم خانہ میں کاک ٹیل پارٹی سےفتح کا جشن منائیں گے۔۔۔۔لیکن وہ یہ بھول گئےکہ جس قوم سے وہ ٹکر لینے جا رہا ہے وہ کلمہ کی طاقت پر ہی قائم ہوئی ہےاوراسی کلمےکی پکار پر لبیک کہہ کر نکل آئی تو اس کے سامنے بڑی سے بڑی طاقت پاش پاش ہوسکتی ہے ۔
تاریخ گواہ ہےکہ عددی برتری اورفوجی سازوسامان کاغرورکبھی ایمانی طاقت سےجیت نہ پایا ہے۔
1965 کی جنگ بلا شک وشبہ بہادر پاکستانی فوج اورغیورعوام کا وہ مشترکہ کارنامہ ہےجس نےرہتی دنیا تک کے لیےبہادری حب وطنی اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کر دی ہیں۔۔۔
اس وقت کےصدرفیلڈ مارشل ایوب خان نےقوم کا لہو گرم کرنے کےلیےتاریخی الفاظ میں خطاب کیا 'انہوں نے کہا"پاکستانیوں اٹھو لا اللۀ الا للۀ کا ورد کرتے ہوئےآگے بڑھو اور دشمن کو بتا دو کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے"۔
بھارتی فوج نے چونڈہ سیکٹرپرابرہہ کےبدمست ہاتھیوں کی طرح اپنےپانچ سوٹینک لےکرچڑھائی کی۔۔وہ اس ضعم میں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ٹینکرز دیکھ کرشائد پاکستانی فوج کےاعصاب جواب دے جائیں اور وہ مقابلے سے پہلے ہی پسپائ کا شکار ہو جائیں لیکن پاکستانی فوج اور عوام نے ناقابل بیان شجاعت کے ساتھ دشمن کے چھکے چھڑا دیۓ ۔۔ خصوصا"میجرعزیز بھٹی شہید اور د یگر فوجی جوانوں نےاپنے جسم کے ساتھ بم باندھ کر پینتالیس سے زائد ٹینکرز اڑا دیئے۔ پھلورہ 'اور تحصیل ظفروال کے دیہاتی آبادی نے بہادرری اور جزبۀ ایمانی کی بدولت دشمن فوج کی پسپائی میں بھرپور کردار ادا کیا ۔اسی طرح سیالکوٹ کی غیور عوام نے اپنے فوجی بھائیوں کا بھر پور ساتھ نبھا یا اور ہر محاز پران کی معاونت بڑھ چڑھ کر کی ۔بہت بڑی تعداد میں بھارتی فوجی مارے گۓ اور زخمی ہوۓ ۔بدحواس ہوکر وہ اپنا اسلحہ بارود چھوڑ کر فرارہوگئے۔
پاک بحری فوج نے کم وسائل کے باوجود بھارتی بحری اڈے"دوارکا "پر آبدوز کے ذریعے حملہ اس قدر خفیہ رکھا کہ بھارتی بحریہ کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ دیا اور دوارکا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
پاک فضائیہ کےکارناموں میں دیگرشہیدوں کےعلاوہ سر فہرست فخرپاکستان اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کاانوکھا کارنامہ ہے ۔ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جہازوں کا مار گرایا۔وہ بجلی کی سرعت سے دشمن پر اللۀ کی بیجھی ابابیل بن کر جپٹے اور انہیں خاک کر دیا۔۔۔۔۔اس کے علاوہ عوام کا جذبہ سرفروشی قابل دید تھا۔
چھ ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کاوہ سنہرا باب ہےجس پرجتنا فخر کیا جائےکم ہے۔اللۀ کا احسان ہے کہ آج بھی اگر خدانخواستہ پاک وطن پر کوئی مشکل گھڑی آئےتو پوری قوم یک جان ہو کراس کا دفاع کرنے کو تیار رہتی ہے ۔۔ پاکستان کی بنیادیں کلمۀ طیبہ کی بنیادوں پر قائم ہوئی ہیں 'آپسی جھگڑوں اوراختلافات سےعمارت شکستہ تو ہو سکتی ہے لیکن اس وطن کی بنیادوں کی مضبوطی ناقابل تسخیر ہے ۔
اے راہ حق کے شہیدو 'وفا کی تصویروں
تمہیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہیں۔



































