نوجوانوں میں منشیات کا استعمال، روک تھام کیسے کریں؟

شہلا خضر

بچےکی پیدائش اوربعض اوقات پیدائش سے بھی پہلےوالدین بہترین تعلیمی اداروں تک رسائی اورداخلےکی معلومات کی تگ و دو میں جت جاتے

ہیں ۔انہیں تعلیمی اداروں کےسپرد کرکے مطمئن ہوجاتے ہیں کہ جیسے بس اپنا فرض پورا کردیا۔ اب بھولے والدین اپنی تمام ترآرزوؤں کی تکمیل اپنے بچے کے بڑھتے تعلیمی لیولزاورگریڈز سےوابستہ کر کے چین کی نیند سو جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں تعلیمی اداروں میں کیےجانےوالے ایک سروے کےمطابق پاکستان کےتعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے کاروبار میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔

منشیات سےمرا د ایسی دوائیاں جن کےاستعمال سے سروراورانسباط کی کیفیت محسوس ہو۔دنیا سے بے نیازی اوربے خودی کی کیفیت طاری ہوجائے۔ نیند، بے ہوشی اور بدمستی طاری ہوکرتمام دکھ درد بھول جائیں۔شروع شروع میں تو سکون کا متلاشی بےحد فرحت محسوس کرتا ہے۔جب نشہ ہرن ہو جاتا ہے تو پھر طلب بے چین کر دیتی ہے۔ وہ اس کی تلاش  کی جدوجہد میں لگ جاتا ہے اور یہاں تک کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی نشہ رہ جاتا ہے۔

نوجوان نفع نقصان جانے بغیرتفریح کےطور پر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے لگتے ہیں۔ نشہ جسم کے ساتھ  دماغ کو بھی منجمد کر دیتا ہے۔ پاکستان دشمن عناصر خصوصاً ہمسایہ دشمن ملک میں تیار ہونے والی منشیات کی  بڑی  کھیپ پاکستان اسمگل کی جارہی ہے۔ اس زہر کونسل نو کی رگوں تک منتقل کرنے کے لیےمنظم نیٹ ورک قائم ہیں۔ بعض اوقات کینٹین والے،رکشہ ڈرائیور اور گارڈ زبھی اس میں  ملوث پائے گئے ہیں ۔

 اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے والدین کوبھرپورکردارادا کرنا ہو گا۔ انہیں  گھر میں بچوں سے دوستانہ رویہ رکھنا ہوگا ۔اپنے بچوں کوبری صحبت سے بچانےکے لیےانہیں  صحت افزا سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہو گا ۔ دیکھا گیا ہےکہ جن گھرانوں میں والدین کی آپس میں ذہنی ہم آہنگی کا فقدان ہے وہاں آئے روزکےگھریلو جھگڑے بچوں سےلاپروائی اورعدم توجہ کے سبب  نوجوان باغی ہو کر منشیات کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔

حد سےزیادہ سخت والدین کے بچوں میں باغیانہ رویہ پیدا ہوجاتا ہے۔ایسے بچوں میں  منشیات کی طرف مائل ہونے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔اسی طرح حد سے زیادہ نرمی اور لاڈ پیار کرنے والے والدین کے لئے بھی بگاڑ کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔متوازن رویہ رکھیں اورمستقل بچوں کے پیچھے بڑے رہنے کے بجائے انہیں پراعتماد بناتےہیں اورخود سمجھداری کے ساتھ فیصلے کرنی کی گنجائش دیں۔

  تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباء وطالبات اور دیگر اسٹاف ممبرز سب  پرسگریٹ نوشی اورمنشیات کے استعمال پر کڑی پابندیاں اورجرمانے کا اطلاق ہونا چاہیے۔ طلباء اور طالبات کی گاہے بہ گاہے کاۤؤنسلنگ کی جانی چاہیے ۔ میڈیا کے ذریعے نشے کے دینی اور دنیاوی نقصانات کا اصلاحی اقدامات کریں۔ اخلاقی تربیت پر توجہ دیں جبکہ دیکھا گیا ہےکہ میڈیا کا کردار بےانتہاء غیر ذمہ دارانہ ہے۔ میڈیا پر شراب نوشی، سگریٹ نوشی عام دکھائی جا رہی ہے۔ نیشنل ٹی وی چینلز پر ڈراموں اوراشتہارات میں مشہورومعروف افراد کو سگریٹ نوشی اور شراب نو شی کرتےدیکھ کر نوجوان اس کی طرف تیزی سے راغب ہو تے ہیں۔

منشیات کی بے شمار اقسام پاکستان میں فروخت کی جا رہی ہیں جن میں سر فہرست ، آئس، شیشہ، میتھ، حشیش اورہیروئن، شراب، چرس، پان، گٹکا، نسوار شامل ہے۔دیکھا گیا ہے کہ کم ہمت افراد مسائل کا سامنا کرنے کے بجائے منشیات کے استعمال سے راہِ افراد اختیار کرتے ہیں۔ دولت مند شوقیہ اور ایڈوینچر کے طور پربھی اس علت میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔

 منشیات کا استعمال عالمی مسئلہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں کو اس کے انسداد کےلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے منشیات اور جرائم کی ایک  سروے رپورٹ کے مطابق 15 سے 64 سال کی عمر کے 35 کروڑ افراد منشیات کے تباہ کن نتائج سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ 700 ۱فراد منشیات کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ 90لاکھ افراد، 30ہزار سے کم علاج کی سہولت 13 سے 25 سال کے نوجوان لڑکے لڑکیاں متاثر ہیں اور 50 فی صد نوجوان لڑکیاں شامل ہیں۔

پنجاب کے 55 اور دیگر صوبوں کے 45 فی صد افراد نشے کے عادی ہیں۔ اس تعداد میں ہرسال 5لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2009 میں افغانستان سے کل 160ٹن ہیروئن پاکستان میں داخل ہوئی اور تقریباً 120 ٹن وطن عزیز  ہی میں استعمال ہوئی۔

 طبی اور نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نسل میں نشہ آور اشیاء  کے استعمال کا رجحان درحقیقت دولت کی انتہائی فراوانی غربت اوربری صحبت، جنس مخالف کی وفائی،والدین کی غفلت کے باعث تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ایچ آئی وی جسےعرف عام میں ایڈزکہا جاتاہےتیزی سے پھیل رہا ہے ۔کراچی میں اس کی شرح 42 فی صد ہے۔ر وس افغان جنگ کے ساتھ ہیروئین بھی پاکستان کی سرحد میں داخل ہوئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں میں ایک پالیسی  متعارف کروائی ہے کہ اگر کوئی طالب علم منشیات کے استعمال یا منشیات کے حوالے سے ملوث یا پا یا گیا تو تعلیمی ادارے سے بے دخلی اور نا اہل قرار دیا جائے گا۔ حلف اور اسٹیٹ کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

دین اسلام  ہماری  مکمل اخلاقی اور روحانی  تربیت کے اصول و ضوابط فراہم  کرتا ہے۔اپنی نسل نو کو دینی فہم پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ دین سے جتنا گہرا تعلق ہوگا۔ اتنا ہی وہ

 لغو اور لہب سے بچنے کی کوشش کریں گے ۔

سرور کونینؐ نے شراب کو ام الخبائث قرار دیا ہے۔

آپ نے فرمایا

"کل مسکر حرام"ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔"

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے