
زرینہ انصاری
اٹھائیس دسمبردو ہزاربائیس کوامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےسندھ اسمبلی کے باہر حکومت سندھ کےپیش
کردہ کالے قانون کے خلاف دھرنے کی صدا دی بس پھر کیا تھا شہر کراچی کےتمام کارکنان نے ان کی صدا پر لبیک کہا اور اطاعت امر کرتے ہوئے اپنا رخ دھرنے کے مقام کی طرف موڑ دیا۔شہر کراچی کے تمام مقامات سے لوگ پر جوش انداز میں اپنے حق اور اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر جوق در جوق دھرنے میں شریک ہونے لگے ۔ہر آنے والے دن نے عوام کی امیدوں کو جلا بخشی ،کیا بزرگ کیا خواتین اور بچے کوئی بھی تو پیچھے نہیں رہنا چاہتا تھا ، کراچی کے عوام کسی طور بھی اپنے بچوں کا مستقبل ان کے حوالے نہیں کرنا چاہتے تھے ، وہ جن کو نہ عوام سے کوئی دلچسپی اور نہ ان کے لئے کوئی ہمدردی ،وہ جو صرف اپنی تجوریاں بھرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ دھرنا عوام کی امنگوں کا مرکز بن گیا، جماعت اسلامی کے اکابرین اور خود حافظ نعیم الرحمٰن کا اس دھرنا گاہ میں موجود ہونا اس بات کی دلیل تھی کہ یہ ہیں اصل وہ قائدین جو کسی بھی حال میں اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےان کے درمیان موجود رہیں گے ، انہیں کے ساتھ نشست اور یہیں بسترلگا کر سونا نہ کوئی آسائشوں سے بھر پور کنٹینر اور نہ ہی امپائر کا انتظار ، یہ دھرنا گاہ آہستہ آہستہ ایک تربیت گاہ بن گیا دن کا آغاز نماز فجر کی نماز سے شروع ہوتا درس قرآن کی محفل سجتی بہترین ناشتہ سے شرکاء کی تواضع کی جاتی ، جوان اور بزرگ سر پر گرم ٹوپی اور گرم کھیس لپیٹ کر دھوپ میں بیٹھ کر اخبار پڑھنا ، یہ بزرگان دن اور رات ہر وقت دھرنا گاہ میں موجود رہے جو نوجوانوں کی طاقت اور حاصلے بڑھاتا تھا ،رات بعد نماز عشاء کبھی کرکٹ کا میدان سجایا گیا اس کھیل میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے بھی حصہ لیا اور اپنے کارکنان کے ساتھ مل کر کرکٹ کھیلی، تو کبھی جوڈو کراٹے کے داو پیچ سے حاضرین کو تفریح فراہم کی ، نوجوانوں اور بچوں نے ترانے ، نشید ، مشاعرہ ، مقابلہ خطاطی اور نعت خوانی سے اس دھرنے کو مزین کیا گویا دھرنے نے پورا ایک تعمیری کلچر و تہذیب متعارف کروایا، تفریح اور تربیت کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی نے اپنا اسٹال بھی لگایا تھا جس میں سینکڑوں افراد اپنی شکایات درج کرواتے دھرنے میں بحریہ ٹاوُن کے متاثرین کو ان کی ریفنڈ کی رقم بھی ادا کی گئی۔ اس دھرنے میں خواتین نے بھی اپنا پورا حصہ ڈالا نہ صرف دھرنے میں شرکت کی بلکہ گھر بیٹھے روزانہ کی بنیاد پر ٹوئٹر ٹرینڈ میں مکمل تعاون بھی کیا۔ تقریبا اٹھائیس دن کے اس دھرنے میں پانچسو سے زیادہ فود نے شرکت کی طلبہ ، تاجر برادری ، کراچی کی مختلف برادریاں جن میں میمن ، گجراتی اس کے علاوہ دیگر کئی برادریاں ہر فرد اپنے جذبات کا اظہار کرتا اور دھرنے کی حمایت کرتا ،اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کو ایک پلیٹ فارم مل گیا جہاں کھڑے ہو کر وہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف بات کر سکیں کہ اس شہر کراچی جو پورے ملک کا حب ہے جو وفاق کو سب سے زیادہ ریوینیو دیتا ہے اس کا شہری سب سے زیادہ مشکلات میں ، گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پانی کی چوری ، سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ، ٹوٹی سڑکیں ، ابلتے گٹر اور سب سے زیادہ تکلیف دہ پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان میڈیا کے ذریعے نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس صدا کو سنا گیا اور اس کو پذیرائی ملی، دیکھتی آنکھو ں نے بہت سے اتار چڑھاوُ اس دھرنے میں دیکھے جس دن سے دھرنا دیا گیا اس سے اگلے دنوں میں کراچی میں سردی کی شدت کی پیشن گوئیاں تھیں مگر ا کے جذبو ں کو سلام شدید سردی بھی سہہ لی ابھی سردی کی شدت کم نہ ہوئی تھی کہ بارش نے کراچی کو جل تھل کردیا شرکاء کے آرام کے لیے انتظامات کو مزید بہتر بنایا گیا ابھی بارش کا پانی خشک ہی ہوا تھا کہ شہر میں طوفانی ہواوُ ں کے جھکڑ نے دھرنے کے مقام کے بینر اتار پھینکے اور ٹینٹ اکھاڑ دیے مگر ۔۔۔
یہ توچلتی ہیں تجھے اونچا اڑانے کے لیے
موسموں کی ان تمام سختیوں کے باوجود۔۔
جنہیں موسموں سےغرض نہ تھی۔۔۔جنہیں تیرگی نہ ڈرا سکی
جنہیں آندھیاں نہ ہلا سکیں۔۔۔ جنہیں بارشیں نہ اٹھا سکیں
جماعت اسلامی کا یہ دھرنا مکمل طور پر پر امن اور منظم تھا اس کی تائید تو ان لوگوں نے بھی کی جو جماعت اسلامی سے مخالفت رکھتے ہیں ،نہ کہیں کارکنان ایک پلیٹ بریانی کے لیے لڑے اور نہ ہی کہیں یہ شکایت کہ ہمیں کھانے کو نہیں ملا اور نہ ہی کہیں ناچ گانا اور ہلڑ بازی۔ عوام کو ایک پلیٹ فارم اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جو ان کے اندر شعور پیدا کرسکے جو ان کو ذہنی غلامی سے نجات دلا دے۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، اٹھائیسویں دن حکومت سندھ نے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کئے اور معاہدہ طے پایا کہ اس کالے قانون میں ترمیم کی جائے گی ۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان نئی امیدوں اور نئی خوشیوں لے ساتھ۔ پھر دیکھتی آنکھوں نے دیکھا کہ دھرنا گاہ کو سمیٹنا اور اس جگہ کی صفائی کارکنان اور انکے عظیم لیڈر
ان نے مل کر کیا۔
نوٹ:ادارہ رنگ نو کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں



































