
عرشمہ طارق
" آج تو 26اپریل ہے، اہل غزہ سےاظہار یکجہتی کےلئےملک گیر ہڑتال ہے اورآپ آفس جارہے ہیں میں تو سمجھ رہی تھی کہ چھٹی ہوگی "اسماء نے
اپنے شوہر یاسر کو تیاری کرتے دیکھا توحیرانی سے پوچھا"بیگم صاحبہ میں گورنمنٹ کا ملازم ہوں ،اپنی مرضی سے تو چھٹی نہیں کرسکتا۔ آفس جانا میری مجبوری ہے "یاسر نے بدستور اپنی تیاری جاری رکھی ۔تم سو جاؤ میں باہر ہی سے ناشتہ کرلوں گا "آج باہر سے کچھ نہیں ملے گا سب نے اپنی دکانیں کاروبار بند کئے ہوئے ہیں جو لوگ اس ہڑتال کے حق میں ہیں سب حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دیں گے "۔
اسماء نےیاسرکوقائل کرنےکی کوشش کی"یہ تو مالکان کو سوچنا چاہیےآفس توکھلا ہے،ایک میرے نہ جانےسےکیافرق پڑے گا "یاسر نے یہ کہتے ہوئے بائیک کی چابی اور ہیلمٹ اٹھالیا"۔ فرق پڑتا ہے قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے، سارے آفس والے مل کر نہ جانے کا فیصلہ کرتے۔ کم از کم ہم اپنے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں کے لئے اتنا تو کر ہی سکتے ہیں ۔
آپ کو وہ واقعہ معلوم ہےنا جب حضرت ابراہیم ٌ کو آگ میں ڈالا جارہا تھا توایک چڑیااپنی چونچ میں پانی بھر کرآگ بجھانے کی کاشش کررہی تھی ،ایک فرشتے نے پوچھا اتنے سے پانی سے کیا فرق پڑے گا تو چڑیا نے جواب دیا کم از کم روز محشر میرا نام آگ بجھانے والوں میں شامل تو ہوگا ۔تو بس ہمیں بھی اپنا حصہ ڈالنا ہے یہ نہیں سوچنا کہ اس سے کیا فرق پڑے گا۔
یاسر نے کچھ سوچتے ہوئے بائیک کی چابی اور ہیلمٹ واپس رکھا اور مسکراتے ہوئےاسماء سے کہاچلو جلدی سے ناشتہ بناؤ مجھے بھوک لگ رہی ہے اور کپڑے تبدیل کرنے چلا گیا۔


































