"کھیل کھیل میں"

 عرشمہ طارق

    " بابا اس دفعہ بھی ہم چھٹیوں میں بڑی پھپھو کے گھر جائیں گے بڑا مزہ آتا ہے، ان کے گھر جاکربالکل بھی بوریت نہیں ہوتی ،وہ اتنی مزے مزے کی

ایکٹیویٹیز کرواتی ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔احمد نے اپنے بابا کے پاس بیٹھتے ہوئے خواہش ظاہر کی۔"

  "لیکن بیٹا بڑی پھپھو تو اپنے پوتا پوتی کے ساتھ  یہیں آرہی ہیں ""ارے واہ یہ تو اور اچھی بات ہے،ہم بھی ان سب کو خوب مزے کروائیں  گے ،وہ لوگ بھی تو ہمارا اتنا خیال کرتے ہیں "احمد نے پرجوش ہوکر کہااور اپنے دوسرے بہن بھائیوں کے پاس آنے والے دنوں کا پلان بنانے پہنچ گیا۔

      "ہاں بھئی بچو !تم سب نے اپنا اسکول کا کام تو مکمل کرلیا نا؟""جی پھپھو سب نے ہم آواز ہوکر کہا"شاباش٫ ہمیشہ وقت پر کام کرنا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ جب تک میں یہاں ہوں کوئی بھی غیر ضروری موبائل ٫لیپ ٹاپ،ٹیبلٹ  وغیرہ کا استعمال نہیں کرے گا "پھپھو نے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی پر بھی نظر ڈالتے ہوئے کہا "جی آپا بالکل ٹھیک کہا آپ نےہمیں کبھی کبھار تو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے "۔

عثمان صاحب (احمد کے بابا) نے جلدی سے موبائل سائیڈ میں رکھ دیا،سب کے چہروں پر دبی دبی مسکراہٹ دوڑ گئی۔"  دادو ہم جو چیزیں اپنے ساتھ لائے ہیں وہ بھی نکالیں نا"پھپھو کے پوتے اسد نے ایک بیگ ان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا "ارے ہاں آپا میں نے بھی کافی چیزیں جمع کرکے رکھی ہوئی ہیں جو آپ نے بتائی تھیں، جاؤ سدرہ تم بھی اسٹور سے وہ بکس لے آؤ "آپا کی بھاوج عالیہ نے بھی دلچسپی لیتے ہوئے بیٹی سے کہا۔

  مختلف رنگوں اور ڈیزائن والے بٹن،موتیاں، ربنوں اور رنگین کاغذوں کا ڈھیر لگ گیا ، کچھ کارڈ شیٹس بھی تھیں "پھپھو آپ ان سب کا کیا کریں گی"  احمد نے تجسس ظاہر کیا  "میں نہیں آپ سب بچے ان چیزوں سے باغ بنائیں گے "چھٹی کا دن تھا اس لئے عثمان صاحب بھی گھر پر ہی تھے اور بچوں کے ساتھ وہ بھی اس نئی سرگرمی میں شامل ہوگئے۔

   دو گھنٹے کی محنت کے بعد جمع شدہ بٹنوں ،رنگوں اور ربنوں کے استعمال سے ایک کارڈ شیٹ پرخوبصورت باغ بنایاگیا ،سدرہ نے رنگین کاغذ کی تتلیاں بناکر جگہ جگہ لگادیں جس سے باغ کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہوگیا اور دوسری شیٹ پر خطاطی کی گئی۔"سب بچے بہت خوش تھے انہوں نے بہت دلچسپ اور نئی چیز سیکھی تھی۔

    "اب اگلی سرگرمی  کل ہوگی ،اس میں اسپیلنگزکا مقابلہ ہوگا ،دو ٹیمیں بنائیں گےاورجیتنے والی ٹیم کو انعام بھی ملےگا" پھپھو نے پہلے ہی بتادیا تاکہ بچے تیاری کرلیں۔"یہ تو بڑے مزے کاگیم ہے۔میرے اسکول میں بھی یہ مقابلہ ہواتھا،میری ٹیم جیتی تھی ،دیکھنا اب بھی میں ہی جیتوں گا"احمد نے پرجوش انداز میں کہا "بیٹا اپنی کسی خوبی پرغرور نہیں کرنا چاہیے اور ایسی باتوں پر ان شاءاللہ کہتےہیں"عثمان صاحب نے بیٹے کو سمجھایا "سوری بابا احمد کو فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا۔

     پھپھو نے بچوں کو پودے لگانا بھی سکھائے۔ اس کے ساتھ ساتھ گملوں پر ہرا اور سرخ رنگ بھی کروایا اور درختوں کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا  ،رات کو سونے سے پہلے اصلاحی کہانیاں سناتیں جو بچے پہلے بوریت کا شکار رہتے اور اپنی تفریح موبائل میں تلاش کرتے تھے، اب تو ان کی زندگی میں بوریت کا نام ونشان تک نہ تھا۔

   "آپا آپ نے تو ان بچوں کو ایسی کار آمد سرگرمیوں میں مصروف کردیا ہےکہ انہیں موبائل،لیپ ٹاپ کا خیال تک نہیں آتا"عالیہ نے آپا کو چائے دیتے ہوئے مسکرا کر کہا "بھئی میں تو اس چیز کی قائل ہوں کہ چھٹیوں میں بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کروانی چاہیے  اور کھیل ہی کھیل میں ان کو کچھ ہنر بھی سکھانا چاہیے۔آج کل کے والدین آسانی دیکھتے ہیں، بچوں کی ضدوں اور شرارتوں سے بچنے کے لئے ان کے ہاتھوں میں یہ جادوئی کھلونا پکڑا دیتے ہیں۔  انہوں نے موبائل کی طرف اشارہ کرکےکہااور بعد میں خود ہی بچوں کے رویوں سے پریشان ہوتے ہیں ۔

     چھٹیا ں ختم ہونے والی تھیں ،پھپھو نے جانے کا ارادہ ظاہر کیا تو احمد اور اس کے بہن بھائی کے چہروں پر اداسی چھاگئی لیکن عثمان صاحب اور عالیہ نے آپا سے سیکھ لیا تھا کہ بچوں کو کس طرح فضول عادتوں سے دور رکھ کر ان کے وقت کو کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے