والدین کے لئے لمحہء فکریہ

آسیہ عمران

"ہوئے جو ہوئے عشق میں ہم راضی "کا ٹائٹل سانگ ، متوسط گھرانے کی لڑکی کو کالج کے غنڈہ گرد کے ساتھ ملوث دکھانا 

حیا باختہ اطوار ،حرکات و سکنات،غنڈے کو دوسروں کی مدد کرتے دکھانا،اسے مظلوم بنا کر پیش کرنا، تم کیوں باکردار رہنا چاہتی ہو؟ کردار جیسی اعلیٰ ترین اخلاقی قدر پر سوال اٹھانا،والدین کا بیٹی کی شادی کے دن اسی غنڈے کے ایکسیڈنٹ پر اپنی بیٹی سے کہنا جاؤ اپنے پیار کے پاس، لڑکی کا دلہن کے کپڑوں میں ہی غنڈہ گرد کے پاس اسپتال پہنچ جانا۔میں آپ کو کوئی فلمی کہانی نہیں سنانے جا رہی ۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک اسکول کیمپس میں اسٹوڈنٹ مووی نائٹ میں دکھائی جانے والی مووی کی بات کر رہی ہوں۔
جہاں اس وقت پرائمری کلاسز کے لئے بھی مووی نائٹ شیڈول کا حصہ ہے۔مووی نائٹ کے تصور ہی سے سمجھ لیں کہ ہونے کیا جارہاہے۔ تعلیمی اداروں کے تشخص کو مجروح کرکے انھیں نائٹ کلبز میں تبدیل کرنا، بچوں کو باقاعدہ حیا باختہ موویز کے ذریعے عشق و محبت کی تربیت دینا، نازک ترین جذباتی دور کو ہائی جیک کرنا گویا تباہی کی ابتدا نہیں انتہا ہے۔والدین کی بے خبری ملاحظہ فرمائیے اپنی زندگی کا قیمتی ترین سرمایہ خون پسینے کی کمائی سے اسکولوں کی نظر کر کے اپنےایمان، دین ، شناخت ،اقدار تک سے غافل ہو گئے ہیں۔
یہی بچے کل جب ہر قدر سے عاری ہو کر آپ کے سامنے کھڑے ہونگے آپ اپنے رب کو چھوڑ خود کو بھی جواب نہیں دے پائیں گے ۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی غفلت کی فصل نہ کاٹیں۔میری ایک کولیگ جن کی بیٹی گارڈ پبلک اسکول یعنی ایک فوجی اسکول میں پریپ کلاس میں داخل ہوئی اس نے پہلے ہی دن بچی کو اسکارف کے ساتھ بھیجا جسے دیکھتے ہی ٹیچر نے اتار کر بیگ میں رکھ دیا ۔بچی کی ماں کا موقف مجھے بہت سخت لگا۔ ان کا کہنا تھا یہ عام بات نہیں ،برائی کو یہیں رک جانا چاہیے کہ اگر یہ کام آج نہ کیا تو پھر کبھی نہ ہوگا۔
اگلےہی دن وہ اسکول گئیں۔ پرنسپل سے کہا میں نے اپنی بچی کو کسی مغربی ملک کے حیا باختہ ادارے میں داخل نہیں کرایا ۔یہ اسلامی ملک کے دفاعی ادارے کا اسکول ہے۔ اگر آپ یہاں حجاب کو برداشت نہیں کر سکتے ہمارے بچوں کے دین ،ایمان اور کردار کی حفاظت کیسے کریں گے۔چند ہی دن بعد اسکول میں اسکارف کی بہار آگئی ۔کہہ دیا گیا کہ تمام بچیاں اسکارف کے ساتھ آ سکتی ہیں۔
وہ محترمہ بچوں کے کسی بھی منفی عمل پر اسکول پہنچ جاتیں کہ یہ بات اس نے گھر میں نہیں سیکھی تو ادارے میں ایسا کچھ تو نہیں جس سے بچے میں منفی عمل پیدا ہوا ہے۔
اسی کی بیداری کا کمال تھا کہ تھری کلاس میں اسی بچی نے اپنی ماں سے کہا مجھے کسی لڑکیوں کے اسکول میں داخل کروائیں یہاں کا ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے ۔ ماں نے وجہ پوچھی اس نے بتایا کہ اسی کلاس کے ایک لڑکے نے ایک لڑکی کو خط لکھا جس پر ٹیچر نے بچوں کو ڈانٹا ،بچی کا کہنا تھا کہ ماں کل کوئی ایسا ہی خط مجھے بھی لکھ سکتا ہے۔۔
ماں دنگ رہ گئی بچی کا جواب عام۔جواب نہیں تھا۔
لڑکیوں کے لئے الگ سے کسی اچھے اسکول کی تلاش بھی جان جوکھوں کا کام تھا لیکن اس نے کردار پر کمپرومائز کے بجائے معیار پر کمپرومائز کر لیا ۔ تعلیمی کمزوری کو دور کرنے کی صورت تو نکل سکتی ہے حیا کا جنازہ نکلے تو سب ختم ہو جاتا ہے۔
میں اس وقت ایک ادارے کی پرنسپل تھی ہم نے ایک مہم چلائی ۔جس میں ہم نے ایسی تجاویز پیش کی تھیں جن کے ذریعے لڑکے لڑکیوں کے سسٹم کو الگ کیا جا سکے۔ یہ ایک محدود کوشش تھیں ۔ لیکن ایسی ہی کوشش کئی لوگوں کے اکٹھا کرنے سے ثمرات یقینا زیادہ ہونگے۔
اگر نہ بھی ہوں تو ہماری ذمہ داری تو ادا ہو ہی جائے گی یا کم از کم لوگوں کو نئی سوچ ہی ملے گی۔محترم والدین آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے ۔ اپنے بچوں کے ایمان و کردار ،عفت و عصمت کے اولین محافظ آپ ہیں۔ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ آپ کے بچے اداروں تو کیا اپنے گھروں میں بھی آج محفوظ نہیں رہے ۔اپنے گھروں میں حفاظتی حصار بنانا آپ کی زمہ داری ہے ہر ایک کو بے دھڑک آپ کے گھر میں داخل نہیں ہونا چاہیے سوائے محرم رشتوں کے ،بچوں کو تلقین ہو کہ ان کے سامنے بھی جتنا رب نے اجازت دی اتنا ہی کھلیں۔
ایک سرجن سہیلی نے جب سے یہ بات شئیر کی ذہن سے ہٹ نہیں رہی کہ ان کے پاس گھریلو زیادتیوں کے کیسز اب زیادہ آنے لگے ہیں۔حیوانی خواہشات کو بڑھا کر اس کی جائز راہیں بند کرنے والے معاشرے میں ایسا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔اس کے باوجود کہ اس دجالی دور میں فتنوں نے ہر سو جکڑ رکھا ہے۔ کالجز یونیورسٹیز کے بچوں کی اکثریت کے پہناوے انتہائی خراب ہیں۔ سجنے سنورنے کی روش نے بے حیائی کو شے دی ہے۔ آپ کے ذمہ داری کے احساس کی صورت امید کی کرن باقی ہے۔رجوع الی اللہ کیجئے۔
اپنے گھر میں حیا کے بیج کو پانی دیجئے کھاد ڈالیے تناور درخت بنائیے ۔صبح شام کی دعائیں شیاطین سے حفاظت کی دعائیں سب کے معمولات کا حصہ ہوں۔
معصوم ذہنوں کی شفاف سلیٹ پر کیا نقش کرنے ہیں شریعت سے رہنمائی لیجئے۔موجود ہ حالات اخلاقیات و اقدار کے جنازہ کی ہی خبر نہیں دے رہے اس سے کہیں بڑھ کر معاملہ سنگین ہے۔ میڈیا اس وقت خیر اور اچھائی کے تصور کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ۔کسی معاشرے کی اس سے بڑھ کر اخلاقی بد حالی کیا ہوگی کہ وہ خیر کے بجائے شر سے محبت کرنے لگے اور وہ بھی شر کو خیر سمجھ کر ،بات زرا آسان انداز سے سمجھیے ۔
زندگی ہو یا ڈرامہ دو کردار بنیادی ہوتے ہیں۔ ایک اچھا کردار ،دوسرا برا ،دیکھنے والا برے کردار کو برا ہی سمجھتا ہے۔ کہ اسے برائی سے متعلق ہمدردی پیدا نہیں ہوتی ،المیہ یہ ہے ہمارے ڈرامے،موویز اچھے کردار کو برے اور برے کو اچھے میں ڈھالنے میں مصروف ہیں ۔اس طرح سے کہ دیکھنے والے کے لئے اچھائی مشکوک ہو جائے اور اسے برائی اچھی لگنے لگے۔ میرے رب نے اچھائی اور برائی کے فرق کے لئے جس فرقان کا نزول فرمایا اس سے دوری نے اس فتنے کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔
انگش میڈیم سے محبت کا چکر بھی بڑا ہی خوفناک ہے۔دنیا میں ہر خطے کے لوگ دوسری زبانوں کو سیکھا ہی کرتے ہیں مگر ایسے نہیں جیسا کہ ہم مکمل احساس غلامی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں۔ نتیجتاً اقدار وروایات سے باغی ہو گئے ہیں۔ زبان کے ساتھ تشخص بھی ختم ہو گیا ہے۔ ایک اسلامی ملک کے تعلیمی نظام کا اولین ہدف ایمان کی بڑھوتری ،نظریاتی بنیادوں سے وابستگی نہ ہو ،اساتذہ کی قدر شناسی نہ ہو تو ایسے المیے جنم لیتے ہی ہیں ۔
آؤ کہ دیا جلائیں ۔
اندھیرا بڑھ رہا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے