
افروزعنایت
مریم:(اپنےدیورسے) بھائی صاحب آپ اوربھابھی بھی حج کرکے آئیں ماشاءاللہ۔۔۔ آپ اپنے فرائض سے فارغ ہو چکے ہیں۔
دیور: ہم دونوں کے حج کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہےمیرےپاس اتنی رقم کہاں سےآئے گی۔
مریم کو اپنےدیور کی بات سن کر بڑی حیرانی بلکہ افسوس ہوا کیونکہ دیورصاحب کو نہ صرف اچھی خاصی پینش مل رہی تھی بلکہ مکانات کا کرایہ بھی آرہا تھا۔ان کی بچیوں کی شادی بھی ہو چکی اب ان پرکوئی بوجھ نہیں۔ماشاءاللہ جمع پونجی بھی ہےپھر ان کو کیا تردد ہے۔لہٰذا اس نے بڑے تحمل سے دیور کو کہا کہ صاحب حیثیت پرحج فرض ہے جیسا کہ اللہ اوراس کے رسول ص نے فرمایا اورماشاء اللہ آپ دونوں صحت مند بھی ہیں ۔ اس لیے دیر نہ کریں کہ یہ وقت ہاتھوں سےنکل جائے۔
ارشد اور ان کی بیوی کےجانے کےبعدمریم سے وہرنے کہا تمہیں کیا ضرورت ہےٓکسی کو نصیحت کرنے کی کہ حج کریں۔ یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ جائیں یا نہ جائیں۔
مریم: وہ ہمارے اپنے ہیں اور اچھی بات دوسروں تک پہنچانا ضروری امرہے۔
اگلی ملاقات میں دیورانی نےمریم سے کہا بھابھی میں نے اورارشد نےتو کبھی اس طرف سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمیں حج کرنا ہےلیکن آپ کی بات سن کرگھرجاکر میں نے ارشد سےاس سلسلے میں بات کی اور وہ کا فی حدتک راضی ہوگئے ہیں۔
اس طرح اللہ رب العزت نے ان کے دلوں میں حج کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا کی کہ ان میاں بیوی نےاگلے سال ہی حج کی سعادت حاصل کرلی ۔ یہ سعادت حاصل کرنے کے چند ماہ بعد ارشد کا انتقال ہوگیا ۔
ان کی بیوی رو رو کرسب کو بتا رہی تھی کہ اللہ رب العزت کا ہم پراحسان ہے کہ اللہ . نے انہیں (ارشد کو) زندگی کے آخری لمحات میں حج کی ادائیگی کی توفیق عطا کی کہ اس نے اللہ کے در پر حاضری دی یہ اللہ کا بڑا کرم ہے۔بیشک بندے کو اگرزاد راہ اور وسائل اور طاقت ہے تواس گھر کی حاضری میں دیر نہ لگائے۔




































