اے وجود زن تیرے کتنے روپ

عالیہ عثمان

اللہ تعالی نے انسان کی تخلیق جوڑے کی شکل میں اس لیےفرمائی کہ وہ دونوں مل کر زندگی کا نظام چلائیں اور باہمی ملاپ سےمعاشرتی زندگی اور

خاندانی نظام کی بنیاد رکھیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عورت اور مرد انسان ہونے کے لحاظ سے بالکل برابر ہیں اوریہ لحاظ انسانیت یکساں عزت و احترام کے قابل ہیں_
لیکن صلاحیتوں اور قوت کے لحاظ سے ان کا دائرہ کار ایک جیسا نہیں ہےدونوں کا جسمانی نظام اور نفسیاتی ساخت ایک دوسرے سے مختلف ہے_
صدیوں سے معاشرے میں تقسیم کار کچھ ایسی رہی کہ باہر کے کام مردوں کے اور گھر کے کام عورتوں کے ذمہ داری سمجھےگئے _ حالانکہ عام عورت شروع سے زرعی کاموں میں شریک رہی۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر کامیاب تجربات کے پیچھے عورت ہی کھڑی نظر آتی ہے_
دور حاضر میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خواتین کو کمتر اور کمزور سمجھتے ہیں _
دین اسلام نے خواتین کو مردوں کے لیے بہر صورت محترم بنایا اور ہر حیثیت میں انہیں مردوں کی ذمہ داری قرار دیا ہے_
گھر اس دنیا میں آرام و سکون کا مرکز اور تہذیب کی بنیاد ہے انسان گھروں کو آباد کرتے ہیں اور گھر انسان کو چھت فراہم کرتے ہیں لیکن گھر کو سکون کا گہوارہ بنانے میں مرد سے زیادہ عورت کا کردار اہم ہوتا ہےذمہ داریوں میں گھری اس عورت کے نا جانے کتنے روپ ہیں پہلے بیٹی بن کر ماں باپ کی آنکھوں کو ٹھنڈک دیتی ہے ،خود چھوٹی ہوتی ہے تو اپنے ناز اٹھواتی ہے اور جب ککڑی کی بیل کی طرح بڑھتی ہے تو گھروالوں کے ناز اٹھاتی ہے جس گھر میں بچپن میں چیز یں پھیلاتی ہے شعور سنبھالنے پر گھر کی بکھری چیزیں سمیٹتی بھی ہے ۔
گھر کے کسی فرد کو رات کی چائے بنا کر دینا ، کسی کو علی الصباح وضو کا پانی دینا تو کبھی ماں کے کاموں میں ہاتھ بٹانا ،ابا کی فائلز سنبھال کر رکھنا ہےپھر پیا دیس ایک نئے سفر پر روانہ ہوتے ماں باپ کی آنکھوں کو گیلا کر جانا اسی عورت کا ایک رنگ ہے۔ بہن کے روپ میں بھائیوں کا مان رکھنا کسی نئے مکان کو گھر بنانا اور ہنستے مسکراتے زندگی کے سب اتار چڑھاؤ دیکھنا عورت ہی کا ظرف ہے
مشرق ہو یا مغرب اعلی تعلیم یافتہ ہو یا دو چار جماعتیں پڑھی ہوئ ، انسانی تہذیب کو ہمیشہ عورت کے انہی کرداروں کی ضرورت رہی ہے _
جہاں وقت بدلا، اس کے ساتھ ہی خود عورت کا اپنا کردار بھی بدلا ہےاس پر ذمہ داریاں بڑھی ہیں ۔مختلف میدانوں میں بے شمار کارنامے انجام دیئے اس نے خلا کا سفر بھی کیا اور چاند پر قدم بھی رکھا قلم کی دنیا میں سکہ بھی منوایا اور سائنس طب اور جراحی کے میدان میں بھی خود کو منوایا ، نوبل پرائز بھی حاصل کیا اور حکومتوں کی سربراہی کا تاج بھی پہنا_ تاریخ عورت کے کارناموں سے بھری پڑی ہے عورت اور مرد کو گاڑی کے دو پہیوں کی مانند قرار دیا جاتا ہے _
اردو کی ایک افسانہ نگار نے کتنا صحیح لکھا ہے ۔"مجھے یقین ہے عورت جب چاند سے واپس آئی ہو گی تو اس کے شوہرنے پوچھا ہوگا تمہیں پتا ہے میرے موزے کہاں رکھے ہیں ؟" تو اس سوال کا جواب عورت کو کل بھی دینا تھا اور آج بھی دینا ہے.
یعنی یہ سب کچھ تو عورت کر رہی ہے لیکن آج کے دور میں دشمنان اسلام بلکہ دشمن انسانیت کو اسلام میں خواتین کو ملی ہوئی عزت و شرافت اور تحفظ سخت ناگوار لگ رہا ہے وہ عورتوں کو تباہی و بربادی اور ہلاکت کے ایک ایسے وسیلے اور اپنے جال کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جس کے ذریعے وہ کمزور ایمان ،بے قابواور خواہشات وہوس سے مغلوب لوگوں کو اپنے پھندے میں گرفتار کر سکیں _
اللہ رب العزت ایسے لوگوں کے حق میں ارشادفرمایاہے ۔" ترجمہ اور جو لوگ خواہشات نفس کے پیرو ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم اس راہ راست سے ہٹ جائو ۔" النساء 270_
یعنی بیمار دل اور کمزور عقیدے کے مسلمان خواتین کے تعلق سے یہی چاہتےہیں کہ شیطانی خواہشات رکھنے والے تاجروں کے شورومز میں انکو سستے سامانوں کی طرح رکھا جائے جو خریداروں کے سامنے بالکل کھلے رکھے جاتے ہیں تاکہ ان کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں اور خواتین اپنے گھروں کی چار دیواری سے نکل کر مردوں کے دوش بدوش ان کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں _یا مختلف ذرائع ابلاغ میں بحیثیت اناؤنسر کام کریں جہاں وہ اپنی صورت اور آواز سے لوگوں کےفتنے جگائیں _
اس طرح بعض تاجروں اور صنعتی کمپنیوں نے فحش تصویروں کو اپنے سامان کی تجارت اور اپنے پروڈکٹ پر آویزاں کر کے انہیں فروغ دینے کا ذریعہ بنا رکھا ہے _ضرورت کے تحت عورت کو گھر کے باہر مجبوری کے تحت سروس یا دیگر کام کرنے کی تو اسلام میں بھی چھوٹ ہے لیکن گھریلو ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے بعد ہی وہ گھر کے باہر سروس کر سکتی ہے کیونکہ گھریلو ذمہ داریوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے _ارشاد نبوی ہے کہ ترجمہ "یعنی عورت اپنے شوہر کے گھر کی محافظ و نگہبان ہےاور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا _"بخاری ومسلم"
عورت چراغ خانہ یا شمع محفل نہیں ہے وہ آب دار موتی ہے جس کی روشنی میں عالم کو منور کرتی ہے _

عورت سے زندگی کا سفر مشکبار ہے
عورت خزاں راتوں میں نقیب بہار ہے۔(ڈاکٹر نثاراحمدنثار)

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے