
شگفتہ وسیم
آج ہراولاد اپنے والدین سے بیگانہ ہوتا جا رہا ہے۔ جوانی کی دہلیزپرقدم رکھنےوالا ہربیٹا اپنےماں باپ سے روب و دبدبے سے بات کرتا دکھائی
دےرہا ہے،جب کہ والدین اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہیں ۔اس نعمت کا تقاضا ہےکہ اس کی قدر کی جائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کےساتھ پیش آیا جائے،زندگی میں والدین کی اہمیت کیا ہے کوئی پوچھےدہلی میٹرواسٹیشن کے نیچے زندگی بسرکرنے والے اس یتیم بچوں سے کہ جب ان کے سر پروالدین کا سایہ تھا توکوئی ان کو بیٹا کہتا، کوئی بھتیجا، توکوئی بھانجا لیکن جب وہی بچہ یتیم ہو گیا تو آج کوئی انہیں پہچانتا تک نہیں۔
آج اس معاشرے کےنوجوان کو یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہےکہ اگرآج کوئی ڈاکٹر بنا، انجینئربنا اوراپنے پیروں پرکھڑا ہےتووہ ان ہی والدین کی بدولت ہےجس سےآج خیریت پوچھنے کے لیےوقت میسرنہیں آتا۔
آج کوئی علم حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تو وہ والدین کےمحنتوں کا صلہ ہے ورنہ جس بچہ پر بزرگوں کا سایہ نہیں ہوتا وہ شکم کے بھوک کی خاطر پڑھائی چھوڑ دیتا ہے_
محبت ایک ایسے رشتے کا نام ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص ہوجس سے کوئی محبت کرنےوالا نہ ہوتواس کے چہرے پر رونق نہیں رہتی ،ہونٹوں پہ مسکراہٹ کا نام ونشان نہیں رہتا اور بچہ یتیم دکھنے لگتا ہے،اگر یہ کہا جائے کہ "محبت سے محروم ہو جانے والے کو یتیم کہتے ہیں تو بے جا نہ ہوگا” کیونکہ بچے سے سب سے زیادہ محبت کرنے والی ذات والدین کی ہےاور عوام ان سے محبت کرتی ہےتو ان کے ہی بدولت کرتی ہے۔ گویا یہ بھی احسان ہے۔ بچوں پروالدین کا ورنہ اس پر فتن دور میں کوئی کسی سے بات کرنے والا تک نہ ہوتا۔
احادیث مبارکہ میں یہاں تک آیا ہےکہ والدین پر خرچ کرنے کی وجہ سےاللہ تبارک وتعالیٰ اس بیٹے کے رزق میں وسعت فرما دیتا ہے۔
اللہ کے حکم کے فورا بعدوالدین کا حکم آتا ہے،والدین کے ساتھ حسن سلوک اوراحسان کا معاملہ کرو والدین کو اف بھی نہ کہو ہمیں چاہیےاپنے والدین کی عزت کرنی چاہیے،قدر کرنی چاہیے۔ان کے ہر حکم کی پیروی کرنی چاہیے لیکن جب وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنے کا بولےتو ان کو پہلے سمجھایا،مگر وہ نہ مانے تو ان کی بات نہیں ماننی چاہیے والدین اللہ کا دیا ہوا نایاب تحفہ ہیں۔
اولاد سے والدین کا رشتہ ایسا ہے کہ وہ بنا کسی فتنہ کے،بنا کسی شرط کے اپنی اولاد کی پرورش کرتےہیں، ان کی ہر خواہشات کو پورا کرتے ہیں، ان کی صحت سے لے کر ان کی ہر ضرورت اور ہرخوشی کو پورا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ان کے حقوق کو اتنی اہمیت دی ہے،ضرورت اس امرکی ہے کی ان کی ایسی اچھی ،اخلاقی اور دینی تربیت کی جائے کہ وہ اچھے انسان بنیں اور والدین کا خیال رکھنے اور احساس کرنے والے ہوں ۔



































