
شگفتہ وسیم
ملک کو جب بھی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔مذہبی طبقات نےبھی بڑھ چڑھ کراس میں کام کیا۔ حالیہ سیلاب میں بھی متاثرین
کےحوالے سےجب بھی کام ہوا تواس میں یہ طبقات آگےآگےتھے۔جے ڈی سی ،الخدمت اورسیلانی سمیت جتنی بھی این جی اوز ہیں یا دینی مدارس،علماء اورطلبہ ہیں سب نے آگےبڑھ کر مالی ،جانی اورخلاقی ہر لحاظ سےسیلاب متاثرین کی مدد کی ۔8 اکتوبر 2005 میں زلزلہ آیا تو اس کے نتیجےمیں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئےتھے۔ اس میں بھی ہم دیکھا کہ مذہبی طبقات کا ہی کرداررہا۔
عام افراد صرف سوچتے ہیں کہ ہمارا بچہ مدرسےمیں پڑھ رہا ہے، اورمدرسے کےاندرساراکام چل رہا ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کوہم انفاق فی سبیل اللہ کےنام پرجب کچھ دیتے ہیں تو یہ لوگ مشکل حالات میں ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔
یہ بڑی بات ہے۔ ہماری این جی اوزمیدان میں ہوتی ہیں۔ الخدمت ہویاجےڈی سی یادیگردینی جماعتیں۔۔ انہوں نے ایک باقاعدہ منظم طریقہ کاربنایا ہوا ہوتا ہےجس سےیہ ان متاثرین کی مدد کرتے ہیں ۔
پاکستان کے چاروں صوبوں میں سیلاب نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہےاور لوگ اپنے گھربارتک سےمحروم ہو گئے ہیں۔بے گھر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد یا توعارضی طورپر لگائے گئے،خیموں میں مقیم ہے یا کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے۔
سیلاب کےآتےہی الخدمت نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہت اہم کردار ادا کیاہےوہاں متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں قائم کیں،فیلڈ اسپتال بنائے،راشن کےٹرک پہنچائےاور انہیں پکا پکایا کھانا اورکپڑے بھی پہنچائے گئے ،جبکہ جے ڈی سی سمیت دیگر اداروں نے بھی متاثرین کی اپنےطور پرمدد کی ہے ۔
ایک انسان کےجسم میں کسی بھی جگہ جب تکلیف ہوتی ہےتو پوراجسم درد محسوس کرتا ہے بالکل اسی طرح ایک مسلمان کو جب تکلیف پہنچتی ہے تو اس کا دوسرابھائی اس کا درد محسوس کرتا ہے ہے۔آج ہمیں چاہیے کہ ہم سب اس درد کو محسوس کریں تاکہ آخرت میں یہ نیکیاں جنت کی سبیل بن سکیں ۔



































