ریاست مدینہ کا معاشی نظام اور مروجہ سودی نظام

 شگفتہ وسیم

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کومعاشی اصلاحات کے سلسلےمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام

نے تمام مشکلات پر قابو پاکرپوری دنیا میں معاشی انقلاب برپا کردیا اور نوع انسانی کو معیشت کے ایک وسیع، جامع اور خدمت خلق کی بنیادوں پر قائم نظام سے متعارف کرایا۔

رشتہ مواخات

جب مسلمان مکہ سے مدینہ پہنچے تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے انصار اور مہاجرین میں مواخات کا رشتہ قائم فرمایا۔اس طرح اکثر انصار نے اپنی تمام جائیداد مہاجرین میں برابر کی بنیاد پر تقسیم کرلی۔ یہ زمین پر ہونے والے اس بھائی چارے کی عظیم مثال ہے جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سحر انگیز شخصیت کی بدولت ہوئی۔

سود خوری کی ممانعت

سود کو سختی سے منع کردیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے بیع (تجارت) کو حلال کیا ہےاورسود حرام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’اے لوگو!جوایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور جو کچھ تمھارا سود لوگوں پرباقی رہ گیا ہےاسے چھوڑ دو ،اگر واقعی تم ایمان  لائے ہو،لیکن اگر تم نے ایسا نہیں کیاتو آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف تمہارے خلاف اعلان جنگ  ہے۔‘‘(سورۃ البقرہ ۔آیت 278تا 279)

سود کا آخری نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دولت سمٹ کر چند افراد کےپاس جمع ہوجاتی ہے۔عوام کی قوت خرید روز بروز کم ہوتی رہتی  ہے۔ صنعت ،تجارت اور زراعت میں کساد بازاری(بازار میں خرید و فروخت کانہ ہونا) واقع ہوتی ہے اور آخرکار خود سرمایہ  داروں کے لئے بھی اپنی جمع شدہ دولت کو افزائش دولت کے کاموں میں لگانے کاموقع باقی نہیں رہتا۔ اس کے برخلاف  زکوٰۃ ،صدقات کا حکم اس لیے دیا گیا کہ قوم کے تمام افراد میں دولت تقسیم ہوتی رہے۔ ہر شخص میں قوت خریدموجود رہے، صنعتی ترقی ہو، کھیتیاں سرسبز ہوں، تجارت کو خوب فروغ حاصل ہو۔

گداگری کا خاتمہ

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لوگوں میں محنت کا جذبہ ابھارا۔ گداگری کوختم کردیا ،کاروبار کرنے کی طرف رغبت دلائی  حصول رزق کے مختلف ذرائع تلاش کرنے کے لئےمتوجہ کیا۔ تجارت کی جانب ترغیب دلائی۔

بنجر زمین کی کاشت

جن لوگوں کی ملکیت میں ایسی زمینیں تھیں جو وہ خود کاشت نہیں کرسکتےتھےتوایسی زمینیں ان سے لے کرایسے کاشت کاروں  میں مفت تقسیم کردیں جو زمین کی ملکیت سے محروم تھے اور حکم دیا کہ جو کسی بنجر زمین پر محنت کرکے قابل کاشت بنائے وہ  اس کا مالک ہے۔

کاروباری اصطلاحات:

۱۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ’’ مزدور سے کام لینے سے پہلے مزدوری طے کرلی جائے اور کام کرنے کے فوراً بعد پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت ادا کردی جائے۔ ‘‘ (سنن ابن ماجہ ۔جلد 2۔حدیث600)

لوگوں میں امانت داری کا جذبہ پیدا کیا۔ قرض اور ادھار وقت مقررہ پر ادا کرنےکی ترغیب فرمائی۔ معاملات میں نرمی برتنے کا حکم دیا اور وعدوں کی پابندی کو تجارت کا لازمی جزوقرار دیا۔

تجارت کے معاملات میں سچ بولنے کا حکم دیا اور سکھایا کہ معاملہ خواہ مسلم سے ہویا غیر مسلم سے ہوایماندار رہو اور وعدہ پورا کرو۔

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ذخیرہ اندوزی، اناج میں ملاوٹ اورناپ تول میں کمی کومنع فرمایا ہے۔ فرمایا کہ ذخیرہ اندوز کے اناج سے صدقہ قبول نہیں اور ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں ۔محنت کرنے والا اللہ تعالیٰ کا دوست  ہے۔ 

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مسلمانوں میں علم وحکمت اور معیشت کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا:

’’اپنے ہاتھوں کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے اورحضرت داؤداپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔ ‘‘(مشکوٰۃ شریف جلد3۔حدیث2)

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’اے ایمان والو! اپنی حلال کمائی میں سے خرچ کرو۔‘‘(سورۃ البقرہ۔ آیت 267)

ایک مرتبہ ایک بے روزگار صحابیؓ نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے سوال کیا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ’’ تمہارے پاس کسی قسم کی کوئی چیز ہے‘‘، انہوں نے عرض کیا کہ ہاں ایک کمبل ہے، نیز ایک پیالہ ہے۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ میرے پاس لے آؤ ۔ کسی صحابی نے ان چیزوں کے دو درہم دام لگائے، حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دونوں چیزیں ان کے حوالے کردیں اور دو درہم اس بے روزگار صحابی کو دے دیئے اور ارشاد فرمایا کہ ایک کلہاڑی خرید کر لاؤ اور فرمایا کہ جاؤ اس کلہاڑی سے جنگل جاکر لکڑیاں کاٹو۔۔۔ چنانچہ انہوں نے یہی کیا اور پندرہویں دن حاضر خدمت ہوئے۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کیا حال ہے؟ ۔۔۔ انہوں نے عرض کیا کہ اس عرصہ میں دس درہم کی آمدنی ہوئی جن میں سے چند درہم کے میں نےکپڑے خریدے اور چند درہم کا اناج!۔۔۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ ’’یہ اس بات سے بہتر ہے کہ تم کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاؤ اور قیامت کے دن ذلّت اٹھاؤ۔‘‘

(ابو داؤد ترمذی، سنن ابن ماجہ )

گردش دولت

ریاست نبوی کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ فَے بھی تھا۔ محدود معنو ں میں فَے سے مراد وہ مفتوحہ زمینیں ہیں جو بغیرجنگ و فوج کشی کے براہِ راست ریاست کی ملکیت میں آتی تھیں۔مثلاًحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ۴ھ میں بنو نظیر کو جلا وطن کیا تو ان لوگوں کے باغات اور کھیت اسلامی ریاست کے قبضے میں آگئے۔ اسی طرح بعد میں بنو قریظہ کا مال و اسباب اور علاقہ ملا نیز خیبر کے قریب کئی علاقے بغیر جنگ کے اسلامی ریاست کو مل گئے۔ چونکہ یہ مال غنیمت سے بالکل الگ نوعیت کاتھااسلئے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اسے قرآن کی روشنی میں سرکاری قرار دیا۔

:خراج

یہ وہ محصول اراضی ہے جو غیر مسلموں سےوصول کیاجاتاتھا۔ یہ سب سے پہلے خیبرسےحاصل ہوا۔ فتح خیبر کےوقت چونکہ ایک طرف خود مسلمانوں کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ وہ مفتوحہ زمینوں کی دیکھ بھال اور کاشت وغیرہ بآسانی کراسکیں دوسری طرف

یہود نے یہ پیش کش کی تھی کہ وہ ریاست نبوی کے اسامی کی حیثیت سےاس زمین پر کاشت کریں گے۔ خراج مجاہدین کی تنخواہوں اور دوسری قومی ضروریات پر خرچ کیا جاتا تھا۔ اسلام سے قبل مصر، ایران ،روم وغیرہ کی سلطنتوں میں خراج اورجزیہ کے محصولوں کا رواج موجود تھا۔

جذیہ

جذیہ وہ محصول تھا جوغیرمسلمین سےان کی جان ، مال ،آبرو کی حفاظت اورعقائد کی آزادی اور فوجی خدمت سے استثنا کے بدلے میں وصول کیا جاتا تھا۔نیز جزیہ غیر مسلموں میں سے صرف آزادمردوں پر واجب تھا۔ عورتوں،بوڑھوں اور بچوں پر نہیں۔اسی طرح غریب ،معذور اور راہب بھی اس سے مستثنیٰ تھے۔

زکوٰۃ

زکوٰۃ اسلام کا ایک بنیادی رکن ، ایک اہم فرض اور مالی عبادت ہے۔اقتصادی پالیسی کے ذیل میں یہ گویا ایک قسم کا محصول تھا جو صرف مسلمانوں پر واجب الادا تھا اور صرف ان لوگوں سے وصول کیا جاتاتھا جو بالغ ، خود کفیل اور صاحب نصاب ہوں۔زکوٰۃ کی حقیقی غرض و غایت حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الفاظ میں یہ تھی: ’’زکوٰۃ مالداروں سے لی جائے اورناداروں میں تقسیم کی جائے۔‘‘ (جامع ترمذی ۔جلد 1حدیث626،سنن ابو اؤد۔جلد1حدیث1570)

فقہا کے بیان کے مطابق زکوٰۃ ہر اس مال پر واجب ہوتی ہے جو خود بڑھتا ہو یاکام کرکے بڑھایاجاسکتا ہو تا کہ صاحب مال پاک ہوجائے اور حاجت مندوں کی حاجت روائی ہو۔

نقدی (سونااو ر چاندی)

پھل اور زرعی پیداوار

مویشی

 اسبابِ تجارت

قرآن کریم میں زکوٰۃ کے مصارف کو تفصیل سے بیان کیاگیا ہے۔ اس کی روسے زکوٰۃ کوفقرا اور مساکین، عاملین صدقات، قرابت داروں، فی سبیل اللہ اور مسافروں پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔

صدقات

زکوٰۃاور صدقات میں فرق صرف یہ ہے کہ صاحب نصاب پر زکوٰۃ کی ادائیگی لازمی ہے جبکہ صدقات مسلمان اپنی خوشی سے ریاست کو دیا کرتے تھے۔ البتہ کچھ ان میں ضروری بھی تھے۔ مثلاً صدقۃ الفطر۔قرآن کی رو سے صدقات کے مصارف بھی وہی ہیں جوزکوٰۃ کے ہیں اور زکوٰۃ کی طرح اس کی وصولی کا انتظام بھی ریاست نبوی میں سرکاری طور پر ہوتا ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے