
شگفتہ وسیم
ہمیں سب سےپہلےاللہ تعالیٰ کا شکرادا کرنا چاہیےکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کتنی بڑی نعمت سے نوازا ہے۔ یہ آزادی ہمارے لیےاللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا ہوا
ایک تحفہ اور خزانہ ہے۔ اس آزادی کو حاصل کرنے کے لیے کتنےہی لوگوں نے اپنی جان کی بازی لگائی چونکہ یہ آزادی ہمیں اسلام کےنام پر حاصل ہوئی ہےتو ہمیں آج سے ہی اس آزادی کی قدر کرتے ہوئےاللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنےکی جدوجہد میں لگ جاناچاہیےکیونکہ اسلامی ملک میں جشن ازادی منانےکا طریقہ بھی اسلامی ہونا چاہیےاور بالخصوص نئی نسل کو اس کی تاریخ اوروہ حالات تفصیل سےبتانے جاہئیں جن کی وجہ سے پاکستان کو وجود میں لایا گیا اور پھر اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا جائے ۔
اللہ ہم سب کی مدد فرمائے۔ یہ آسان کام نہیں ، اسی لئےغیراسلامی دنیا ہمیں اس کام سےروکنےکا ہر حربہ آزما رہی ہے۔کسی دن کو منانےاوراس کو یاد رکھنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہےکہ ہم اس خاص دن کی اہمیت واس میں دی گئی قربانیوں کا احساس کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔
ایک آزاد ملک میں رہنا اورآزادی کے ساتھ سانس لینا بہت بڑی نعمت ہےجس کا شکرہم اس زندگی میں ادانہیں کرسکتےاور ایک اور ضروری کام چودہ اگست کے بعد کر نے کا ہے وہ یہ کہ جو جھنڈیاں ڈیکوریشن کے لیے استعمال ہوتی ہیں ان کو سلیقے سےسمیٹ کررکھا جائے نہ کہ انہیں ڈسبن کی زینت بنا دیا جائے۔اس بات کی آزادی کا شکر منائیں کہ مسجد سےاذانوں کی آواز بلند کرنے پہ پابندی نہیں ہے۔باجماعت نمازوں کے دوران کشمیراور فلسطین جیسے حالات نہیں سہنے پڑتے۔حجاب یا نقاب لینےکی آزادی ہے۔ عید الاضحی پہ کھلے عام قربانی کرنے کی آزادی ہے۔
اپنے ایمان اورخیالات کےاظہاراوراس کےمطابق عمل کرنےکی آزادی ہے،
اجتماعی طورپرریاست میں اسلام نافذ نہیں ہوسکا،لیکن الحمدللہ انفرادی طورپہ آزادی حاصل ہے۔سیاستدان کرپٹ ہیں،سسٹم ناکام ہے(اور اس کے لئےہم سےہرایک کہیں نہ کہیں جواب دہ ہے)لیکن دین پہ عمل کی آزادی ہے اور یہ آزادی کیا معنی رکھتی ہے، یہ غلامی جھیلنے والے ہی بتا سکتے ہیں
اوریہ آزادی صرف ان ہی کے لئےمعنی رکھتی ہے جن کے لئےاسلام بحیثیت دین کوئی اہمیت رکھتا ہے۔ بے شک وطنِ عزیز کے لیے دی جانے والی قربانیاں لفظوں کی محتاج نہیں لیکن کیا آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لینے جیسی عظیم نعمت کی قدرکررہے ہیں؟ دو قومی نظریےسے شروعات حاصل کرنے والی لگن اور جدوجہد نے برصغیر کےمسلمانوں میں ایک الگ وطن حاصل کرنے کے لیے شعور بیدار کیا۔
اگست کےمہینے کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی دن منانےکےلیے تیاریاں کی جاتی ہیں۔ ملک بھر کی اہم عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے۔ ہماری اولین زمہ داری ہےکہ قیامِ پاکستان سے قبل برصغیر کے مسلمانوں کی تکلیفیں اور قربانیاں اجاگر کریں۔ ڈاکٹر علامہ اقبال کے دو قومی نظریے اور اور بابائے قوم کی جدو جہدِ آزادی کے دوران پیش آںے والی مشکلات اور مصائب سے عوام کو آگاہ کریں۔
آج ہم یوم آزادی کیسےمناتے ہیں ،زرہ سوچیے ذخیرہ اندوزی، رشوت، چوربازاری اورایسی دیگر برائیوں نےآج ہمارے ملک کے جذبےتو ماند نہیں کیے اورہم قربانیاں دے کر اپنا وطن حاصل کرنے والے احساسات کو بھولتے جا رہے ہیں۔
جذبہ حب الوطنی سب کے دلوں میں موجود ہے لیکن آج بدقسمتی سے ہم اس کے معنی کھو چکے ہیں۔ اچھا مسلمان ہی اچھا شہری ہے کہ ہم جب
درست سمت کےتعین اورملکی بہبود میں ذاتی حصہ ڈالنے کی بات آتی ہےتواس کا سب سےاہم اور سب سے مرکزی اصول یہ ہےکہ ہم اچھے مسلمان بن جائیں۔ اس لیے کہ ایک اچھا مسلمان ہی اچھا پاکستانی اورملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے،کیونکہ اس ملک کی اساس اسلام ہے،کوئی اسلام دشمن اس کے لیے نمایاں کردارادا کرجائے یہ نہیں ہوسکتا ۔ ممکن ہے کہ اس کی ظاہر سے لوگ یہ سمجھ بیٹھیں مگر وہ نظر کا دھوکہ ، کم علمی تو ہوسکتا ہے حقیقت نہیں ہوسکتا۔



































