
شگفتہ وسیم
پاکستانی معاشرےمیں اسلامی خاندان کی اعلیٰ صفات کاایک معیار پیش کیا جائے اوراس کیلئے حکمت عملی کا تعین کیا جائے تو خاندان اور معاشرے میں
اسلامی خاندانی روایت کو مستحکم کیا جا سکتا ہےاورخاندان کا ہرممبرخود سے جائزہ لے سکتا ہےکہ اس نے مسلم خاندان کی اعلیٰ اورمعیاری صفات کس درجہ تک حاصل کرلی ہیں ۔
محفوظ عورتیں ہی خاندان کی اصل بنیاد ہیں ۔رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نیک عورت بہترین متاع ہےپاکستان ایک مسلم مملکت ہےاور ایک آئین رکھتا ہے لیکن کیوں قرآن و سنت نے خواتین کو حقوق دیے ہیں اس پر عملدرآمد کا فقدان نظر آتا ہے ۔
اسلام ایک دین ہےاوردین ہمیں طریقہ زندگی بتاتا ہےاورخاندان اللہ کا بنایا ہوا سلسلہ ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم خاندانی نظام کو محبت اور تقویٰ کی بنیاد پرقائم رکھ سکتے ہیں ۔ معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یہ ہےکہ جب معاشرے سےپاکیزگی یعنی حیا ختم ہوجاتی ہےتو وہاں خاندانی نظام برباد ہو جاتاہے۔ اگر انسان اپنی زندگی سے اعتدال ختم کردے تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نےمیاں بیوی کارشتہ خود بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ پھر ہرسال جومغربی نظریات پرمشتمل ایجنڈا معاشرے کےاندر پیش کیاجاتا ہے، خواتین اس کی طرف متوجہ نظر آتی ہیں لیکن ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خواتین کے حقیقی مسائل جوں کے توں ہیں ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین کی جو عزت ہےان کے جو معاشی حقوق ہیں ان کے جو معاشرتی حقوق ہیں ،ان کے جو سیاسی حقوق ہیں، اس کے لیے اپنی آواز کو بلند کرنا چاہیےجب خواتین کو وہ حقوق معاشرہ نہیں دیتا تو اس سے خاندان متاثر ہوتےہیں اور اس کے اثرات بھی نظرآتےہیں۔
اس موقع پر ہم سب اس بات پرپورے معاشرے کو یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ اسلام کے دیے ہوئے حقوق کو معاشرے کے اندر رائج کیا جائے۔ اس میں جو حکومت کا حصہ ہےجو تعلیم و تربیت کا حصہ ہےاس کے اندر معاشرہ اپنا کردار ادا کرے اور میڈیا اپنا کردارادا کرے ۔تعلیمی ادارے اور اساتذہ اپنا کردار ادا کریں ۔ اس کیلئے جو قانون سازی مطلوب ہےوہ قانون سازی کی جائے ۔



































