
نصرت شاہد
اللّہ کے واسطےہوش کےناخن لو:اچانک ہلکی سی گڑگڑاہٹ کےساتھ زمین ہلنے لگی اور ایسالگا کہ زلزلہ آگیا ہو زمین کی حرکت میں
شدت آتی جارہی تھی۔ لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے،چند لمحے سکوت رہا۔ پھرزمین کی حرکت کی شدت سےمکانات مسمار ہونےلگے پھرزمین کے اس مخصوص حصے کو بلندی سے زمین پر پوری قوت سےپھینک دیا گیا اورایک دھماکے کے ساتھ پوری بستی زمین میں دھنس گئیجو بچ گئے وہ اپنی جان بچانے کے لیے اس بستی سے نکلنے کے لیےدوڑنے لگے پھر اچانک ہی آسمان سے نشان زدہ پتھروں کی بارش ہونے لگی اور گمراہوں کی بستی میں زندگی کی رمق اپنے منطقی انجام کو پہنچ گٸی ۔
یہ بستی اوراس کےباشندےایک بدترین عذاب کاشکارہوئےتھے۔ یہ لوگ حضرت لوط کی قوم سےتعلق رکھتےتھےاورایک قبیح غلیظ اوربدترین گناہ عظیم میں ملوث تھے ۔
وہ بدترین گناہ جس کی پاداش میں اس بستی کونشان عبرت بنادیا گیا۔اب اس کی آہٹیں ہم وطن عزیزمیں محسوس کررہےہیں ۔ٹرانس جینڈرکی شکل میں ایک نیا فتنہ ہمارے پاک وطن عزیز کی معاشرتی، اخلاقی، دینی اورعاٸلی زندگی کو سبو تاژ کرنے کے درپے ہےیہ قانون اسلامی تعلیمات کے یکسر منافی ہےکیونکہ ایوانوں میں غیرملکی آقاٶں نے خونی پنجے گاڑے ہوئےہیں۔ ان شیاطین کی کوشش ہےکہ انٹرسیکس کو ٹرانسجینڈر کے ریپرمیں ملفوف کردیا جائےاور عوام و خواص صرف اتنا دیکھیں جتنا دکھایاجا رہا ہے ۔ اس سارےمسٸلے میں صرف قوم لوط والا فتنہ ہی سرنہیں اٹھا رہا ہےبلکہ ناقابل تلافی نقصانات و شرورکی ایک لہر اٹھنے کوہےجس کے اثرات ہماری آنیوالی نسلوں کو بھگتناہوں گے۔الامان الحفیظ ۔ أَسْتَغْفِرُ اللّٰه ،
یہ ایسی گونج ہے جس کی آہٹ سےباشعور طبقہ فکررکھنےوالوں کی روح تک لرزہ براندام ہے۔ یہ نسلوں کوتباہی وتنزل کی طرف دھکیلنے کی منصوبہ سازی ہے۔ خدارا جاگو اس خواب غفلت سے کہ تمھاری نسلیں تباہی کے دہانے پرہیں ۔
گندگی اور غلاظت کا یہ سیلاب پورےمعاشرےمیں تباہی وبربادی پھیلا دے گا۔یہ قانون ہمارے ایمان خاندانی نظام،نظام عدل، نظام تعلیم، نظام معیشت، نظام صحت،نکاح اوروراثت اور دیگر تمام اسلامی اقدار کے سخت منافی ہے۔اس فتنے کی سرکوبی کے لیے ہر ایک مسلمان کواور خاص طور سے پاکستانی عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔۔۔
اے خاصہ خاصانِ رسل وقتِ دعا ہی
امّت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے۔۔۔
” رَبِّ اِغفِرلِی ذُنُوبِی إنَّہُ لَا یَغفِرُ الذُّنُو بَ غَیرُکَ “



































