قدسیہ ملک
ننهی سدرہ بار باردروازے تک جاتی اور پهر مایوس ہوکرواپس آجاتی ۔ ماں بهائی کب آئے گا ۔ اس نےبےقرارہوتی ماں کو اوربے قرارکردیا ۔ماں اپنی تمام
رہی سہی طاقت جمع کر کے بولیں بس آنے ہی والا ہوگا ۔ تم دعاکرو اللہ بچوں کی دعائیں ضرور قبول کرتے ہیں۔ "
یہ سری نگر کے گاوں بارہ مولا کے ایک محلے کی داستان ہے جہاں 40 دن سے اب تک کرفیو نافذ تها۔ گھروں میں راشن ختم ہوگیا تھا۔۔۔بچے ماؤں کی گودوں میں بلک رہے تھے۔ گھروں میں درختوں کے خشک پتے اور خشک روٹیوں کے سواء کچھ نہیں تھا۔۔۔ مائیں بچوں کو گرم پانی میں آٹا اور مصالحے ملا کر ان کے پیٹ کی آگ بجھانے کی کوشش کررہی تھیں۔ باہر نکلنے کا مطلب موت تھا۔۔۔ہر چوک اور چوراہوں پر ہندو فوجیوں کی بھاری نفری جدید اسرائیلی اسلحہ اوربکتر بند گاڑیوں کےساتھ موجود تھی۔ وجہ وہی پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کامیابی تھی۔ بهارت کی پاکستان دشمنی کچھ اتنی بڑهی کے گلی میں پاکستان کی جیت کا جشن مناتےمعصوم بچوں کوبڑی بیدردی سے مارتے ہوئے بکتر بند گاڑیوں میں گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تاکہ علاقے میں خوف ہراس پھیل جائے اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصورہوجائیں، جب بچوں کی گرفتاریوں نے طوالت اختیار کرلی اور علاقہ مکینوں نے اپنے رہنماؤں کے توسط سےباربار جاکر تهانوں میں رپورٹ کی تو بچوں کی رہائی کے اعلانات ہونے لگے لیکن یہ اعلانات ابهی تک عملدرآمد کے منتظر تهے۔
گیارہ سالہ برہان بهی انہیں بچوں میں سے تها والد کی شہادت کے بعد ماں نے اس کی تربیت میں اپنی طرف سے کسی قسم کی کمی نا چهوڑی وہ اس کو بتاتی کے میں نے تمہارا نام برہان کیوں رکها ہر کشمیری گهرانے کی طرح یہ گهر بهی برہان وانی سے شدید محبت رکهتا تها۔ سید علی گیلانی مرحوم اور حریت رہنماؤں نے اپنی انتهک محنت جدوجہد اور ولولےسے تحریک آزادی کشمیر میں جس محبت الفت اوراخوت کے ساتھ کشمیری نوجوانوں کو اپنا ہمنوا بنایا برہان وانی اس کی مثال تها.برہان وانی جیسے سینکڑوں نوجوان جسے بهارتی سرکار اپنے لیےخطرہ سمجهتے ہوئےآئے روز شہید کررہی ہے۔ان نوجوانوں کا قصورصرف اتنا کہ وہ کشمیری عوام کی آواز أقوام عالم تک پہنچاتے سوشل میڈیا کی طاقت کو استعمال کرتے یہ معصوم نوجوان اپنی پاک دهرتی پربهارت کے ناجائزتسلط کا آج تک تسلیم نہیں کرتے تهے۔ پچهلے سال سےکشمیر کی آزادی کی تحریک ایک بار پھر برہان کے خون شہادت سے عروج پر پہنچ گئی تهی ۔ ایک ایک کشمیری آزادی اور پاکستان میں شمولیت پر مرمٹنے کو تیار تها۔ برہان کی شہادت نے آزادی کی تحریک میں نیا ولولہ پیدا کردیا تها صرف مقبوضہ جموں کشمیر میں برہان کا جنازہ 50 بارپڑها گیا 8 جولائی کو شہید کیا جانے والا برہان شہادت کے بعد بهی بهارتی سرکار کو ناکوں چنے چبواتا رہا اورعین جوانی صرف 21 سال کی عمر میں8 جولائی 2016 انصاف اور اپنا حق مانگنے کی پاداش میں برہان وانی کو شہید کردیا گیا ...
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکهنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
تعلیمی دورانیے میں پوزیشن ہولڈر برہان مظفر وانی جن کے والد مقامی اسکول میں ریٹائر پرنسپل ہیں نےتحریک مزاحمت میں اسوقت شمولیت اختیار کی جب بهارتی فوج نے انکے بهائی کو نشانہ بنایا تها.کشمیرمیں بهارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی نئی علامت کےطور پر سامنے آنے والے برہان نے حزب المجاہدین میں شمولیت کےبعد انٹرنیٹ کو بهارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لئے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔
برہان کے ساتھی جو ان کی طرح مختلف تعلیمی اداروں کے بہترین طلباء میں شمار ہوتے ہیں نے دنیاکوبهارت کاگهناونا چہرہ دکهانے کے لیئے وڈیوز بنانے اور انہیں اپلوڈ کرنے کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پربھی بهر پور کام کیاہے.
بهارتی میڈیا نے ماضی میں کئے جانے والےپروپیگنڈا کے برعکس اس بات کا اقرار کیا کہ برہان اور ان کےساتھیوں نے اس بات کا پاکستان سے تربیت بهی نہیں حاصل کی لیکن وہ کشمیری مزاحمت کی مضبوط علامت بن کو سامنے آئے ہیں.برہان کی شہادت کے بعد تحریک حریت آزادی کو جو نئی روح ملی تهی وہ اب کسی زور زبردستی کی پابند ناتهی.
برہان کی والدہ بهی اسے برہان وانی جیسا بننے کے خواب دیکهتی وہ اپنی چهوٹی بیٹی سدرہ کو بهی تسلی دیتی اوراپنی ساتھی اور تحریک ازادی خواتین ونگ کی ان انچارج آمنہ اندرابی کےساتھ گهر گهر جاکر لوگوں میں آزادی کا شعور اجاگر کرتی۔ انہیں ان کے حقوق کی آگہی دیتی،ان کے جذبوں کو مہمیز دیتی۔۔۔ کیونکہ وہ جانتی ہےظلم کی سیاہ رات طویل توہوسکتی ہے لیکن
رات کا مقدرختم ہوناہی ہوتاہے۔۔۔ظلمت کی تاریکی میں امید کی شمعیں جلاناہی سچے مومن کی نشانی ہے۔وہ اپنے بچوں کو بتاتی ہیں کہ
ظالم کو جو نا روکے وہ شامل ہے ظلم میں
قاتل کو جو نا روکے وہ قاتل کے ساتھ ہے
وہ شوہر کی شہادت کے بعدناامید نہیں ہوئی بلکہ اس کے جذبے مزید جوان ہوگئے۔کیونکہ وہ جانتی ہیں
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافرکوملی ہے نا ملے گی
دعا ہے کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند رہیں اور انہیں جلد آزادی نصیب ہو
میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن
ستم شعار سے تجهے چهڑائیں گے ایک دن
ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر فلسطین اور دنیا میں مسلمان جہاں کہیں بھی قید میں ہیں ایک دن ضرور آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔


































