روزے رکھو، تلاوت بھی کرو قرآن کی!

مجاہد عالم ندوی / پٹنہ

    رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے۔ جسے اللّٰہ تعالٰی نے بہت سے خصائل و فضائل اور خصوصیات سے نوازا ہے ۔یہ ہر سال اپنی

بہاریں اور رونقیں لے کر ہمارے چمن زیست میں چند دن کے لیے آتا ہے  اور پھر آئندہ سال کے لیے ہم سے جدا ہو جاتا ہے ۔

  یہ وہ عظیم مہینہ ہے ، جس کے آغاز سے ہی جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، اور جہنم کے دروازے کو بند کر دیئے جاتے ہیں ،  اور اہل ایمان کو شیطانی ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھنے کے لیے گمراہ کن شیاطین اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ، تاکہ لوگ نیکی ، صدقہ و خیرات ، تلاوت قرآن ، ذکر الٰہی ، انفاق فی سبیل للّٰہ ، قیام اللیل اور دیگر نیک اعمال میں ذوق و شوق سے حصہ لے سکیں ۔

ماہ رمضان قرآن مجید کے نزول کا مہینہ ہے ، اس لیے اس اس ماہ کو قرآن مجید سے خاصی نسبت ہے ، یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں تراویح میں قرآن پڑھا جاتا ہے ، رمضان اور قرآن کا آپس میں بہت گہرا اور مضبوط ربط و تعلق ہے ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید کا نزول شروع ہوا ، اس سے متعلق قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے ۔

" شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس و بینات من الھدی و الفرقان " ۔

٫٫ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا ہے جو انسانوں کے لیےسراسر ہدایت ہے اورایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق  کھول کر رکھ دینے والی ہیں ،، ۔     ( البقرہ )

  لہٰذا! ماہ رمضان قرآن مجید کا مہینہ ہے ، یہ وہ مہینہ ہے ، جس میں روزوں کا حکم دیا گیا تاکہ ہمارے اندر روزوں کے ذریعہ تقوی کی صفت پیدا ہو ، یہ تربیت کا مہینہ ہے ، نیکیوں کا مہینہ ہے ، برائیوں سے بچنے کا مہینہ ہے ، یہ صبر کا مہینہ ہے ۔

       رمضان المبارک کے روزے فرض ہیں ، روزے پچھلی امتوں پر بھی فرض تھے ، روزوں کے ذریعے انسانوں میں تقویٰ  کی صفت پیدا ہوتی ہے ، روزوں کے ذریعہ خدا کا خوف اور انسان کے اندر فکر آخرت کا خیال پیدا ہوتا ہے ۔

    رمضان المبارک کے روزے اس لیے فرض ہیں کہ قرآن مجید رمضان المبارک میں ہی نازل ہوا ہے ، قرآن مجید تمام انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے نازل کیا گیا ہے ۔

       رمضان المبارک عظیم کیوں؟ اس ماہ کےدامن میں وہ بیش بہا رات ہے کہ اس ایک رات میں ہزاروں مہینوں سے بڑھ کر خیر و برکت کے خزانے لٹائے گئے اور لٹائے جاتے ہیں ، وہ مبارک رات جس میں ہمارے رب نے اپنی سب سے بڑی رحمت ہمارےاوپر نازل فرمائی ۔" انا انزلناه فى ليلة مباركة " ٫٫ ہم نے اسے ( کتاب مبین کو ) برکت والی رات میں اتارا ،، ۔  ( الدخان ) 

    یہ کتاب مبین کیا ہے؟ تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہی رحمت ، لیکن سچ پوچھیے تواس ماہ کا ہر روز روز سعید ہے ، اور اس ماہ کی ہر شب شب مبارک ۔

     "  والذين يمسكون بالكتاب و اقاموا الصلاة انا لا نضيع اجر المصلحين "

٫٫ جو لوگ خدا کی کتاب کو مضبوط پکڑ لیتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ہم ایسے مصلحین کا اجر ضائع نہیں کریں گے ،، ۔       ( الاعراف )

   ماہ رمضان کی ہر گھڑی میں فیض و برکت کا اتنا خزانہ پوشیدہ ہے کہ نفل اعمال صالحہ فرض اعمال صالحہ کے درجے کو پہنچ جاتے ہیں اور فرائض ستر گنا زیادہ وزنی اور بلند ہو جاتے ہیں ۔       ( بحوالہ بیہقی )

      آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا حال مبارک اس ماہ مبارک ( رمضان ) میں بنسبت دیگر مہینوں کے مختلف ہوتا تھا ، آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اس ماہ مبارک میں صدقہ ، خیرات ، احسان ، تلاوت ، قرآن مجید ، صلاة ، دعا ، استغفار ، تسبیح ، ذکر و اذکار و اعتکاف وغیرہ عبادات و طاعات میں انتہا درجہ کا مجاہدہ فرماتے تھے ۔

        لہٰذا! ہمیں بھی چاہیے کہ اللّٰہ کےرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت کو بطور نمونہ بنا کر اس مقدس ماہ میں زیادہ سےزیادہ قرآن مجید کی تلاوت میں قوت صرف کریں   کیونکہ اسی ماہ مبارک میں یہ کلام عظیم نازل ہوااور یہی ہماری نجات کا ذریعہ بھی ہے ، زیادہ سے زیادہ نوافل کا اہتمام  کریں ۔ روزانہ نماز تراویح کی پابندی کی جائے ، خیر کے کاموں میں ذوق و شوق سے حصہ لیا جائے ۔ برائیوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی تاکید کریں ۔زیادہ سے زیادہ مال اللّٰہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کریں۔ تہجد کی نماز کا اہتمام کریں ۔ذکر و اذکار کرتے رہیں ۔

    علامہ اقبال نے ہماری موجودہ صورت حال کواس شعر میں کیا خوب بیان کیا ہے ۔

وہ معزز تھےزمانے میں مسلمان ہو کر

اور ہم خوار  ہوئے تاریک  قرآں ہو کر

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے