ابراہیم علیہ السلام کی عدیم المثال قربانی

مجاہد عالم ندوی/ پٹنہ

  حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پوری زندگی قربانی سے عبارت ہے،لیکن انہوں نے اپنی زندگی کی بے مثال اور سب سے بڑی

قربانی جب پیش کی تو اللّٰہ تعالٰی نے اس قربانی کو قیامت تک کے لیے ایک عظیم سنت کے طور پر جاری کر دیا اور امت محمدیہ کے لیے اسے ایک اہم فریضہ قرار دے دیا ۔

اللّٰہ تعالٰی کی راہ میں قربانی دینے کا مفہوم اگر جاننا ہے تو ضروری ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے ، اللّٰہ تعالٰی کی خاطر آپ ماں باپ کی شفقتوں سے محروم ہوئے ، ان کی دولت و آسائش کو ٹھکرا دیا ، باپ سے ملنے والی وراثت خاندانی گدی چھوڑ دی ، وطن عزیز سے ہجرت کر گئے ، اللّٰہ ہی کی خوشنودی کے لیے آتش نمرود میں بے خطر کود پڑے ، اللّٰہ ہی کی رضا کے لیے آپ نے اپنی محبوب بیوی اور اکلوتے بیٹے کو بے آب و گیاہ میدان میں چھوڑ دیا ، اور جب یہی بیٹا ذرا سن شعور کو پہنچا اور دوڑنے بھاگنے کے قابل ہوا تو حکم آ گیا کہ اپنے ہاتھوں سے اس کے گلے پر چھری پھیر کر دنیا کے ہر سہارے اور تعلق سے کٹ جاؤ اور ہر طرف سے یکسو ہو کر اسلام کامل کی تصویر پیش کرو " و اذا قال له ربه اسلم قال اسلمت لرب العالمين ( البقرہ)

جب ان سے ان کے رب نے کہا : مسلم ( مطیع و فرمانبردار) ہو جا تو اس نے بے تامل کہا : میں رب العالمین کا مسلم ہو گیا ٬٬۔

  قربانی کے اس واقعہ سے جہاں ٫ خلیل اللّٰہ ٬ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لاثانی فدائیت کی شہادت ملتی ہے ، وہیں ٫ ذبیح اللّٰہ٬ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بے مثال جذبہ جاں نثاری و فدا کاری کی شہادت ملتی ہے ۔

        اسلام میں داخل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ایک مسلمان جیسا چاہے عقیدہ اختیار کرے یا جیسا چاہے عمل اختیار کرے ، بلکہ اسے اب سارے افکار و اعمال چھوڑ کر صرف اور صرف اللّٰہ و رسول کے بتائے ہوئے عقیدہ و اعمال کو اختیار کرنا پڑے گا ۔

خلیل اللّٰہ و ذبیح اللّٰہ کی پوری زندگی ہمیں اللّٰہ کی راہ میں آنے والی ہر طرح کی آزمائش میں ثابت قدم رہنے اور مادی و روحانی ہر طرح کی قربانی دینے پر آمادہ کرتی ہے ۔ خواہ یہ خواہشات ، لذات اور مفادات کی قربانی ہو یا مال و جان اور وقت و صلاحیت کی ۔یہ سب قربانیاں اسلام کی راہ میں اور اللّٰہ کی رضا کے لیے دی جائیں تو مقبول و مبارک ہیں ، لیکن یہی قربانیاں غیر اسلام کے لیے یا غیر اللّٰہ کو خوش کرنے کے لیے دی جائیں تو غیر مقبول و نا مبارک ہیں ، خواہ یہ قربانی یا قربانیاں پیش کرنے والا ظاہری لحاظ سے کتنا ہی اللّٰہ والا کیوں نہ دکھتا ہو ۔

ہر سال قربانی کے ایام آتے ہیں اور یوں ہی گزر جاتے ہیں ، اور ہم میں سے بہت سے لوگ اس کی حقیقت و خصوصیت کو جاننے کی  کوشش بھی نہیں کرتے ، اس کو عملی زندگی میں اختیار کرنے کی جد وجہد تو بہت دور کی ہے ، عید قرباں تو اس لیے آتی ہے کہ بندہ مومن اپنے اندر بھی جذبہ خلیل و ذبیح پیدا کرے اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے وہ سب کچھ کرے جو میسر ہو ، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اس اہم عبادت کو بھی رسم بنا ڈالا ، نہ اس کی حقیقت کو پہچانا اور نہ اس کے تقاضے کو سمجھا ، جب کہ اللّٰہ تعالٰی کو نہ جانور کا گوشت اور نہ اس کا خون چاہیے بلکہ مومن کا تقویٰ اور رضائے الٰہی اسے مطلوب ہے ۔ " لن ينال الله لحومها و لا دماؤها ولكن يناله التقوى منكم " ۔    ( الحج )

٫٫ اللّٰہ کو نہ ان ( قربان کیے جانے والے جانوروں) کا گوشت پہنچتا ہےاور نہ ان کا خون ، البتہ تمہارا تقویٰ اس کے یہاں پہنچتا ہے ٬٬ ۔

       قربانی کے اس عظیم الشان واقعہ میں ہمارے لیے بڑی نصیحت ہے ، لہٰذا! اس موقع سے ہم یہ اقرار کریں کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ ہمارا نہیں ہے ، اللّٰہ کا ہے ، ہم اسی کے حکم پر چلیں گے ، اور اس کے حکم کے سامنے نہ اپنے دل کی بات مانیں گے اور نہ کسی دوسرے کے خوف یا خوشنودی اور خواہش کی پرواہ کریں گے ، اس عید کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے اندر قربانی کی وہی روح ، اسلام و ایمان کی وہی کیفیت اور خدا کے ساتھ محبت اور وفاداری کی وہی شان پیدا ہو جس کا مظاہرہ خلیل اللّٰہ و ذبیح اللّٰہ نے اپنی پوری زندگی میں کیا ہے ۔

    قربانی کے اس عمل سے ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ خالق کائنات کی طرف سے جب بھی کوئی حکم آ جائے تو اس کی تعمیل و اتباع میں نہ عقلی گھوڑے دوڑانے کی ضرورت ہے ، نہ اس میں حکمت و مصلحت کے نام پر بہانے تراشنے کی حاجت ہے ، بلکہ ایک مومن کا کام یہ ہے کہ جب اس کے پاس اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے حکم آ جائے تو اس کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کر دے ، جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ بے مثال اطاعت و اتباع کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں اپنے لخت جگر کی قربانی پیش کر دی تھی ۔

     قربانی کے عمل سے تقویٰ ، اخلاص ، وفاداری ، جاں نثاری ، توکل ، خوف الٰہی ، استقامت کے جذبات اس طرح پیدا نہیں ہوتے کہ ہم گاہے گاہے اللّٰہ تعالٰی کو یاد کر لیں اور کچھ ایسے مخصوص اعمال کبھی کبھی کر لیں جو اللّٰہ تعالٰی سے تعلق اور اس کی راہ میں قربانی کی علامات ہیں ، اور پھر اپنے افکار ، خیالات ، نظریات ، اعمال ، جذبات ، احساسات ، اخلاق ، معاملات ، اطاعت ، وفا شعاری میں ہم آزاد رہیں کہ جو چاہیں سوچیں ، جو چاہیں ارادے رکھیں ، جو چاہیں کریں ، اللّٰہ تعالٰی سے جب ہم نے عہد کر لیا کہ " اسلمت لرب العالمين " یعنی ٫٫ میں رب العالمین کا مسلم ہوں ٬٬ ۔ تو پھر اس کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی کہ ہم غیر اسلامی خیالات و نظریات کو مانیں ، ان کی اطاعت و فرمانبرداری کریں یا ایک کو دوسرے پر ترجیح دے کر یا دو برائیوں میں سے کم تر برائی کو اپنے لیے جائز اور قابل قبول قرار دیں اور اپنے من مانے طریقوں کی پیروی کریں ۔

       اللّٰہ تعالٰی اپنے محبوب خلیل اللّٰہ و ذبیح اللّٰہ کی طرح ہم سب کو کو بھی اپنے ایمان و اسلام کی حفاظت کرنے اور اس کی راہ میں روکاوٹ بننے والے اسباب کا مقابلہ دل و جان سے کرنے کی قوت و توفیق عطا فرمائے ۔ آمین!

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے