جمعہ کی فضیلت واہمیت اور ہماری غفلت

مجاہد عالم ندوی / پٹنہ

دین اسلام میں جمعہ کےدن کو ایک خاص عظمت ،اہمیت اورفضیلت حاصل ہے،جمعہ کا دن انتہائی عظیم الشان ، مقدس اوربابرکت دن ہے .رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ

علیہ وسلم نے جمعہ دن کو تمام " دنوں کا سردار " قراردیا ہے ۔

جمعہ وہ مبارک دن ہے ، جسے تمام ایام پر فضیلت بخشی گئی ہے،بعض روایات کےمطابق اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا کیےگیےاور اسی دن آپ کو جنت میں بھیجا گیا ، اسی دن آپ جنت سے باہر تشریف لائے ، اسی دن آپ دار آخرت کی طرف روانہ ہوئےاور یہی وہ عظیم الشان دن ہے ، جب قیامت قائم کی جائے گی ، اس دن کے مقام ومرتبہ کا اندازہ ہم صرف اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ قرآن پاک میں اس کے نام سے ایک مستقل سورت " سورة الجمعة " موجود ہے ، جس کے آخیر میں جمعہ کی اہمیت وفضیلت کے ساتھ ساتھ بعض اہم اور ضروری احکام بیان کیے گئے ہیں ۔

جمعہ اہل ایمان کے اجتماع اور اظہار یکجہتی کا دن ہے.یہ گناہوں سےمعافی مانگنے کا دن ہے ،ہفتہ بھر کیےہوئےاعمال کےمحاسبے کا دن ہے،گناہ گاروں اور خطا کاروں کی بخشش کا دن ہے ، اس دن میں دعا قبول ہونے کی ایک خاص گھڑی ہے،جس میں کی جانے والی دعا بھی رد نہیں ہوتی ۔

     ہم اور آپ اچھی طرح یہ بات جانتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کےصدقے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سی خصوصیات ، کئ ایک امتیازات اور مختلف فضائل سے سرفراز فرمایا ہے ۔

ان میں سے ایک جمعہ کا مبارک دن ہے ،ٓجس سے یہود ونصاریٰ محروم کر دیے گئے۔جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ، " ہم میں سے پہلے جو امتیں تھیں انہیں جمعہ کے مبارک دن سے محروم کر دیا گیا ، یہود کے لیے ہفتہ اور نصاریٰ کے لیے اتوار کا دن تھا ، پھر اللّٰہ تعالٰی نے ہمیں بھیجا ، اورجمعہ کا دن عنایت فرمایا ، اس طرح ترتیب میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کردیا ، اسی لیے وہ قیامت کے دن ہمارے پیچھے ہوں گے ، حالانکہ ہم دنیا میں تمام امتوں میں سے سب سے آخر میں آئے ، لیکن قیامت کے روز تمام مخلوق میں سے سب سے پہلے ہمارا فیصلہ ہوگا ۔                ( رواہ مسلم )

     جمعہ کے دن فضیلت حضرت ابو ہریرہ سے اس طرح بھی مروی ہے ، یعنی جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں ، مسجد میں جو سب سے پہلے جاتے ہیں ان کے نام لکھتے رہتے ہیں ، جو اول وقت میں مسجد میں جاتا ہے ، اس کا اجر ایک اونٹ صدقہ کرنے کے برابر ہے ، پھر آنے والے کا اجر گائے صدقہ کرنے کے برابر ہے ، پھر آنے والے کا اجر دنبہ صدقہ کرنے کے برابر ہے ، پھر آنے والے کا اجر مرغی صدقہ کرنے کے برابر ہے ، پھر آنے والے کا اجر انڈا صدقہ کرنے کے برابر ہے ، اور جب امام ممبر پر بیٹھ جاتا ہے تو فرشتہ دفتر۔ لپیٹ دیتے ہیں ، اور خطبہ سننے کے لیے بیٹھ جاتے ہیں ۔

      ایک طرف جمعہ کی اس درجہ اہمیت و فضیلت ہے ، اور دوسری طرف مسلم معاشرے کی حالت زار ہے ۔

      آج کیا وجہ ہے کہ ہمارے سماج سے شعائر اسلام کی عظمت و بلندی کا شعور ختم ہوتا جارہا ہے ،اسلامی عقائد و مسائل سےجہالت،علم صحیح کی طلب میں غفلت اور دینی معلومات پر عمل سے بیزاری عام ہوتی جارہی ہے ۔

آج جہاں انفرادی عبادات میں سستی اور بےرغبتی جڑپکڑتی جارہی ہے،وہیں اجتماعی عبادات یعنی قیام جمعہ و عیدین میں بھی امت کا حامل ناقابل بیان ہو چکا ہے ۔

خصوصاً اہتمام جمعہ جو اسلام کا نہایت ہی اہم اور ضروری عمل ہے۔اس میں عام اہل ایمان بالخصوص نئی نسل کی صورت حال نہایت تشویش ناک ہے ، جمعہ کی اسی اہمیت کو اجاگر کرنے کی غرض سے آج جمعہ کے فضائل و مسائل پر روشنی ڈالی جا رہی ہے ۔

      چونکہ جمعہ کی نماز ، اسلام کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہے ، اور اس دن مسلمانوں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے۔اس لیے احادیث کی بڑی تعداد ایسی ہے ، جس میں جمعہ کے فضائل بیان کیے گئے ہیں ، مثلاً ایک فضیلت یہ بیان کی گئی ہےکہ جو شخص بھی جمعہ کے دن غسل کرتا ہے ، ممکن حد تک پاکی حاصل کرتا ہے ، پھر تیل لگاتا ہے ، اور اپنے پاس جو خوشبو میسر ہو اس کو لگاتا ہے ، پھر نماز کے لیے جاتا ہے ، دو شخصوں کے درمیان جدائی نہیں کرتا ہے ، پھر توفیق کے مطابق نماز پڑھتا ہے ، پھر خاموشی سے خطبہ سنتا ہے، تو اس جمعہ سے آئندہ جمعہ تک اس ہونے والے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔ ( رواہ بخاری )

جمعہ کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔جمعہ کی رات یا دن میں موت کا آنا حسن خاتمہ کی علامت ہے ، اور اس دن انتقال کرنے والا قبر کے عذاب سے محفوظ ہوتا ہے ، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ، " جو کوئی مسلمان جمعہ کی رات یا دن میں وفات پاتا ہے ، اللّٰہ تعالٰی اس کو عذاب قبر سے بچاتا ہے ۔( ترمذی )

     جمعہ کے دن دعا قبول ہونے کی ایک خاص گھڑی ہے ، اس کی بھی ہمیں تلاش و جستجو ہونی چاہیے ، حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے سنا ، جمعہ کے دن ایک وقت ہے ، اگر اس وقت کوئی دعا کی جاتی ہے ، اور وہ خیر کی دعا ہے ، تو ضرور قبول ہوتی ہے ۔( رواہ مسلم )

     علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا :جمعہ کا دن عبادت کا دن ہے ، دنوں میں اس کی اہمیت ایسے ہی ہے،جیسے اور مہینوں میں رمضان کی اور اس دن دعا کی قبولیت کی ایک گھڑی ایسی ہی ہے ،جیسا کہ وہ رمضان المبارک میں شب قدر ۔"( زاد المعاد )

   ان روایات کے پیشِ نظر ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اس دن کا اہتمام و احترام کرےاوراس دن کی فضیلتوں کو غنیمت جانے،اللّٰہ تعالٰی کا تقرب و نزدیکی مختلف عبادتوں کےذریعہ حاصل کرے ۔ محدثین و فقہاء نے دینی کتابوں میں بہت اہتمام کے ساتھ جمعہ کے مخلتف آداب و احکام بیان کیے ہیں ، جن کا سیکھنا ہر مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے