
زرافشاں فرحین
بازاروں کارش مردوزن کا جم غفیرباہم ٹکراتےلڑکھڑاتےقدم بھانت بھانت کی بولیاں ۔
نظروں میں تولتے ہوئے لوگ مجھےہی نہیں میری جیسی ساری خواتین کوبےزارہی نہیں خوفزدہ بھی کردیتےہیں۔میں جانتی ہوں میری بیٹی شوراوررش سےگھبراتی ہے۔
میری بھتیجی سےبارہا موبائل چھین لیا گیا۔وہ اکیلےباہر جانے سےڈرتی ہے۔میری چھوٹی سی نواسی نامانوس نظریں،انجانے ہاتھوں کے ہلکے سےلمس پر بھی رونے لگتی ہے۔ فطرتاً اس کی حساس حیادار طبیعت اسےچوکنا کردیتی ہے کہ وہ محفوظ نہیں ۔میرے سامنے میرا بچپن سے اب تک کا دور گھوم جاتا ہے۔
میں اپنی فیملی کے ساتھ بارہاپبلک بس میں سفرکرتی رہی ہوں خواتین کا حصہ الگ ہوتا مردپیچھے الگ۔۔۔۔ ایک دو مرتبہ کوئی مرد آگے والے حصے سے بس میں چڑھتا تو پہلے خواتین کی گھوریاں،پھرتلخ جملے سنتا، پھر مردوں کی طرف سےملامت۔۔ کبھی کبھی اس بات پرمار کٹائی شروع ہوجاتی کہ مرد عورتوں کی طرف سےآیا کیوں۔۔۔ طالب علمی کی عمریہ سہانے شب وروز دیکھتے گزری کہ خواتین کی لائنیں بینک ہویا نادرا آفس، یونیورسٹی ہویا ہاسپٹل مرد الگ کاؤنٹر پرعورتیں الگ اور ہماری باری جلدہی آجاتی اس عزت پررشک بھی آتا ۔اپنی قوم کے ان بڑوں پرپیار بھی جنہوں نے ان روایات کوزندہ رکھا۔۔۔ اب جبکہ اپنا تو زندگی کا سفر طے ہونے کوہے فکرہے تو اپنی نئی نسل کی ان معصوم بیٹیوں اوربچوں کی جو اس فتنہ انگیز دور میں جوانی کی طرف قدم بڑھارہےہیں ۔
مجھے یاد ہے بھائی کبھی اکیلےکسی دکان پرجانے نہیں دیتےتھےتوکبھی دروازےکی دستک پر بھی امی یابھائی گھر ہوتے تو ہمیں دروازہ کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔۔ ایک مرتبہ بھائیوں کی عدم موجودگی میں دروازہ بجا تو ہم نے بے دھڑک کھول دیا ۔ان دنوں پڑوسیوں نے کتا پالا ہوا تھا ہمیں توقع نہیں تھی کہ وہی دروازےپرہوگا اور اندر آجائےگا ہماری چیخیں اورامی کی فکرمندی آسمان سے باتیں کررہی تھی۔۔۔
ابو گھر آئے تو معاملہ ڈسکس ہوااورطےپایا دروازے پر ڈبل لاک ہوجو ہم ناسمجھ نہ کھول سکیں اورکتے"" منہ اٹھائےاندر داخل نہ ہوں۔۔۔ کچھ دن بعد صدا سنائی دی کسی نے کھانا طلب کیا بھابھی نے فورا"ڈونگےمیں ڈالا اورہم دونوں دروازے پرمگر دروازہ کھلا بھائی اندر آئے ڈونگہ لیا اورباہرواپس آئے تو کہنے لگے خواجہ سرا نےمانگا تھا میں نے دیے دیا اب تم لوگ اندر ہی رہو۔۔۔ ہم پہلو بدل کراندرچپکےسے بھابھی سے پوچھا ہم دیدیتے بھلا۔۔۔ بھابھی بولیں نہیں بھائی نے صحیح کیا ہر جگہ ہمارا پہنچنا ضروری نہیں۔۔۔ اجر تو مل ہی جائے گا نا یہ تسلی کافی تھی۔
اب آج میری بیٹی بھانجی بھتیجی نواسی پوتی اورہروہ بچی قوم کی امانت باپ ،بھائیوں کی موجودگی میں بھی ہرجگہ پہنچتی ہے۔دروازے کھول دیتی ہے۔۔۔ گاڑی کا پنکچر لگانے سےلے کر بڑی بڑی عمارتوں کی کنسٹرکشن میں انجینیربنی آرکیٹیکچریا کہیں صنف آہن بننے کے چکر میں اڑانیں بھرتی نظر آتی ہےمگر میں بتاؤں یہ آج بھی ڈرتی ہے۔
اندھیرے کے شر سے
باہر سے آجانے والے کتوں سے "
زہریلی چھپکلیوں سے
تنہائی سے تاریکی سے
غیرناموس لمس اور
ہوس ناک نظروں سے
شیطان صفت ارادوں سے
اور اب جو یہ قانون سازی ہورہی ہےنا مجھے چوکنا کرنےکے لیے کافی ہےکہ میں میری نسل، میری قوم کی بیٹیاں امت کا سرمایہ محفوظ نہیں۔۔۔ میں پوری شدت کے ساتھ
آہنی عزم کےساتھ پوری قوت سے رد کرتی ہوں،ہراس قانون کو،اس نظام کو، جو میرے وقارمیری حیا یا میرے انسانی شرف و منزلت کے منافی ہو۔ میں اپنی آواز ایوانوں میں پہنچانا چاہتی ہوں اور کیوں نہ آواز اٹھاؤں میری نسائیت میری نسوانیت ہی نہیں انسانیت کی توہین بام عروج پرہےاوراب جو یہ قانون سازی ہورہی ہے نا مجھے چوکنا کرنے کے لیے کافی ہے کہ میں میری نسل، میری قوم کی بیٹیاں امت کا سرمایہ محفوظ نہیں۔۔۔ میں پوری شدت کے ساتھ آہنی عزم کے ساتھ پوری قوت سےاسے رد کرتی ہوں رد کرتی رہوں گی ۔
شیطان کا اللہ کوکھلا چیلنج تھا ."انہیں حکم دوں گا تو وہ خدائی ساخت میں ردوبدل کریں گے اور جو شخص اللہ کے بجائے شیطان کو دوست بنائے۔اس نےکھلے خسارے کا سودا کیا (النساء:119(شیطان کی ذریت اسے پورا کرنےپر تلی ہوئی ہے ہم ایساہر گزنہیں ہونے دیں گے۔



































