
ڈاکٹرفائزہ امجد
مما جانی۔۔۔
مما جانی۔۔۔
خدیجہ کالج سے آتے ہی مما جانی کو ڈھونڈتے ہوئے کچن میں پہنچی۔سلام کے فورابعد اپنےمدعا کی طرف آئی اور بڑے ہی جوش سے بتایا کہ کل چاند رات کو میری سہیلیاں رحمت چوک جا رہی ہیں جہاں سے وہ مہندی لگوائیں گی چوڑیاں پہنیں گی گول گپے دہی بھلے اور آئس کریم کھانے کا پروگرام ہے۔آپ مجھے ان کے ساتھ جانے کی اجازت دیں گی نا۔۔۔ خدیجہ اور عثمان کے والدین تقریبا آٹھ مہینے پہلے پاکستان شفٹ ہوئے تھے۔ سعودیہ ہی میں بچپن گزرنے کے دوران ان مشاغل سے بے خبر خدیجہ کو کئ دنوں سے اس کی سہیلیاں اسے بہت کچھ بتاتیں۔آج بڑے جوش سے وہ مما جانی سے اجازت طلب کر رہی تھی۔۔
خدیجہ بیٹا ٹھیک ہے آپ جایئے اور فریج ہو کر آیئے۔ہم اس پر مزید گفتگو کرتے ہیں۔امی کا مثبت سا رویہ دیکھ کر خدیجہ خوشی سے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی۔
اتنے میں مما جانی نے اپنے ذہن میں ساری پلاننگ تیار کر لی۔وہ جانتی تھیں کہ ٹین ایج کے نوجوانوں کو قائل کرنا آسان نہیں جبکہ گرد کا نیا آزاد ماحول دلکش انداز میں نوجوان نسل کو اپنے حصار میں لیے ہوئے ہے۔دل ہی دل میں بیٹی اور اس کی سہیلیوں کی ہدایت کی دعا کرتے ہوئے کھانے کا کام مکمل کر کے کرسی پر بیٹھ کر خدیجہ کا انتظار کرنے لگیں۔ پندرہ بیس منٹ میں خدیجہ مما جانی کے گلے میں بانہیں ڈالےہوئے موجود تھی۔مماجانی آپ مجھے زرمیشہ،پریشے اور انابیہ کے ساتھ جانے کی اجازت دے رہی ہیں نا؟؟
زرمیشہ،پریشے اور انابیہ اور ان کی والدین سے ان کی ملاقات دو تین سکول میں ہوچکی تھی اور وہ ان کی سوسائٹی ہی کی رہنے والی تھیں۔
مما جانی آپ کی اجازت ہے نا؟میں ان کو اطلاع دے دوں تاکہ وہ پروگرام طے کر سکیں۔
میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتی ہوں اس کا جواب آپ نے سوچ سمجھ کر دل کی گہرائیوں سےدینا ہے۔مما جانی نے سوال کے جواب میں بڑی شفقت سے سوال کر دیا۔
جی مما جانی آپ پوچھیے۔خدیجہ نے بڑی محبت بھرے انداز سے جواب دیا۔
خدیجہ کے والدین کی تربیت کا خاصا تھا کہ وہ سختی کی بجائےدوستانہ ماحول میں بچوں کو سوچنے کی دعوت دیتے تھے۔سو آج مما جانی اس کی اس فرمائش پر ڈرا دیر کو پریشان ہویئں تھیں اور صاف منع کرتے کرتے رک گئیں، بہرحال ماحول اور دوستیوں کا اثر نوجوان نسل کو اپنی طرف لبھاتا ہے۔
منع کر دیتیں اور خدیجہ بعض بھی آلاتی لیکن وہ چاہتی تھیں کہ اس رخنے کو ابھی اچھی طرح بھرنا ضروری ہے،چھوڑ دیا تو زیادہ نقصان کا ڈر تھا۔
بیٹا آپ بتاو آپ اللہ اور اس کے نبی محمد صلی علیہ والہ وسلم سے کتنی محبت کرتی ہو؟مماجانی نے سوال کیا۔
آف کورس مما جانی اپنی جان سے بھی زیادہ آپ نے والدین سے بھی بڑھ کرمحبت کرتی ہوں۔۔اس میں تو کوئی شک ہے ہی نہیں خدیجہ نے بے ساختہ جواب دیا۔۔
تو پھرمحبت کا کیا تقاضا ہے؟آپ یہ تو جانتی ہونا؟مما جانی بولیں۔
جی ہاں محبت کا تقاضا تو یہ ہے جس سےمیں محبت کا دعویٰ کرتی ہوں اس کی پسند اور ناپسند پسند کو جانو اس کی ہر بات کو دل سے تسلیم کروں چاہے وہ مجھے ناگوار ہی کیوں نہ ہو۔اس کے رنگ میں رنگ جاؤں خدیجہ بے ساختہ کہتے چلی گئی
پھر میں آپ سے اپنا اگلا سوال کرتی ہوں مما جانی نے کہا۔۔تو پھر آپ چاہو کی کہ کوئی نا محرم آپ کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لے کرمہندی لگائےاور آپ کی کلاس کو کو تھام کر اس میں چوڑیاں ڈالےجبکہ آپ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے سر میں کیل ٹھونک دی جائےتو یہ اس سے بہتر ہے کہ تمہیں کوئی نامحرم چھوئے۔امی نے بڑی شفقت سے اس کا ہاتھ تھامے بتایا۔
نہیں مما جانی میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ میرے رب اور اس کےحبیب نے جس چیز کو میرے لیئےپسند نہیں کیا وہ میں کروں۔میں نہ تو مہندی لگواؤں گی اور نہ چوڑیاں پہنوں گی لیکن کیا میں انکے ساتھ چاند رات کو انجوائے کر سکتی ہوں؟خدیجہ اب چاند رات کی ان رونقوں میں گم ہو گئی جس کا نقشہ اس کی سہیلیوں نےاس کے ذہن میں بنایا تھا۔ وہ لجاجت سے بولی۔۔۔
اب میں آپ سے ایک اور سوال کرنا چاہتی ہوں۔مما جانی نے بھی فورااس کا ہاتھ مضبوطی تھام لیا اوربولیں۔۔۔
آپ کے گھر اللہ کا مہمان آیا ہو اور مہینا بھر آپ کے گھر رہا اور آپ نے اللہ اور نبی کی بتائی تعلیمات کے عین مطابق اسکا استقبال کیا اسکی میزبانی کا بھر پورخیال رکھا اور آخری دن جب اللہ کا مہمان جارہا ہو اور آپ کا اجرت لینے کا وقت آیا اور آپ لعو لعب میں مگن ہو گئی؟
نہیں مما جانی یہ میں تو میں سوچا ہی نہیں خدیجہ درد سے بولی۔۔
آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔رمضان کی آخری رات میں روزہ داروں کی مغفرت کی جاتی ہے۔صحابی کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ۔کیا یہ مغفرت کی رات شب قدر ہے؟آپ نے فرمایا نہیں بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور کو کام ختم کرنے کورٹ مزدوری دی جاتی ہے۔( مسند احمد )
احادیث کی روشنی سے چاند رات کو لیلہ الجائزہ کہتے ہیں یعنی یہ چاند رات اللہ رب العالمین سے انعام ملنے کا وقت ہے۔تو کتنا ناداں ہو گا ناں وہ۔۔۔۔عین انعام ملنے کے وقت کو بازاروں میں گنوا دے۔۔
سو ہمیں چاہیئے کہ صحیح وقت پرساری تیاریاں پوری کر کے رکھیں۔تاکہ لیلہ الجائزہ کو اپنا انعام اپنے رب سے پاسکیں۔۔۔
یہ جو چاند نکلتے ہی نوجوان بچے بچیاں فن کے نام پر گھروں سے نکلتے ہیں۔سجے سجائے بازارمارکیٹیں یہ سب شیطان کا بھیجا ہوا جال ہے۔جس میں زیادہ تر لوگ بآسانی پھنس کر اپنا اجر گنوا دیتے ہیں۔مما جانی خدیجہ کا ھاتھ مضبوطی سے تھامے کہتیں چلی گئیں اس جذب کے ساتھ کہ یہ باتیں ان کی بیٹی کے دل میں اتر جایئں۔اور یہ خود فیصلہ کرکے کہ اسے اس جائزہ کی رات کون سی حکمت عملی اپنانا ہے۔
خدیجہ مما جانی کے سینے سے لگ کرریڈیو اس بات کے دل میں اتر جانے کی تائید تھی۔۔۔۔
لیکن مما جانی میری ساری کلاس سالوں سے ایسے ہی چاند رات مناتی آ رہی ہے روتے ہوئے اس نےمما جانی کو بتایا۔۔۔۔
آپ کے دل نے اس بات کو تسلی کیا؟؟
مما جانی نے پوچھا۔۔۔
جی مما جانی میں کیونکر اپنے اجر کو نا پاوں؟ وہ فورا بولی
تویہ اب آپ کا فرض ہےکہ آپ اپنہ سہیلیوں ہی کو نہیں بلکہ ساری کلاس فیلوز کو اس لیلتہ الجائزہ کی فضیلت سےآگاہ کرو۔امی نے اس کے ذمہ یہ کام لگایا۔۔۔
جی ہاں میرے پاس پورا ایک دن ہے میں اللہ سے دعا کے ساتھ ان کویہ بات سمجھاوں گی اور اللہ کے فضل سے امید ہے کہ وہ اس کی اہمیت کو سمجھ جایئں گی اور کل صحیح حکمت عملی اپنایئں گی۔۔
خدیجہ کے الفاظ میں استقامت اور امید کی لہر جھلک رہی تھی۔۔۔
دونوں نے مل کر بولا۔۔۔انشااللہ۔۔۔



































