
ڈاکٹر فائزہ امجد
چھن گئے یہ گہنے یہ جھومر یہ بندے میرے
لٹ گئے یہ موتی یہ ٹیکا یہ ہیرے میرے
کس نے چرا لیےیہ قیمتی متاع حیات میرے
لڑکپن میں اپنی کزنز کےساتھ مل کر بزرگوں سے چھپ کر انڈین سپر سٹار کی سپر ہٹ عریانیت اور فحاشی میں نمبر ون فلم دیکھنے کا اتفاق ہو جسے دیکھنے کے بعد کئی دن تک دل کانپتا رہا اور ایک دوسرے ہی سے کیا اپنے ہی دامن سے نظریں چراتے رہے۔وقت گزرتا رہا زمانہ تیزی سے آزادی اور جدت پسندی کی طرف بڑھتا گیا۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے ذہنوں کو آہستہ آہستہ آکاس بیل کی طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اور نام نہاد جدت پسندی اور جدید جاہلیت معاشرے میں اتنی سرایت کر گئ کہ وہ جو نانیاں دادیاں اٹھتی جوانی ہی سے بچے بچیوں کو اٹھنے بیٹھنے، باہر نکلنے، بات چیت کے،سونے کے،غسل کے سلیقے سکھاتی تھیں۔وہ کہیں دور زمانے میں پرانی باتیں ہو کر رہ گیئں۔۔۔جدید جاہلیت نے اردگرد کے ماحول میں اپنی جڑیں ایسی مضبوط کر لیں کہ یہ حقیقت ہی نہ سمجھے کہ اپنا قیمتی ترین سرمایہ ہی لٹا رہے ہیں۔۔۔۔
پندرہ سال بعد اچانک وہی انڈین فلم خاندان کی موجودگی میں نظروں سے گزری تو بےاختیار لڑکپن کےوہ احساسات ذہن میں کوند پڑے تو زبان سے بے ساختہ الفاظ ابھرے اس میں تو کوئی بے حیائی نہیں!
یہ نیم عریانی تو میرے ارد گرد اتنا عام ہے اور میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔انہی خیالات کو ذہن میں لیے سوچ میں تھی کہ ہم اتنے بے غیرت ہو چکے ہیں کہ ایک مکمل ضابطہ حیات رکھتے ہوئے دوسروں کے تمدن کو فخر سے اپنا رہے ہیں۔ دھوم دھام سے دشمنوں کے طور طریقے، لباس، انداز، زبان کو خوشی سے اپنا رہے ہیں۔۔۔۔
کیا وہ میری لڑکپن کی شرم و حیا میری نسل میں جنم بھی لے گی یا نہیں؟؟؟؟پنپنے کا تو سوال ہی دور ہے۔۔۔۔
کہاں گئ وہ چہرے کی لالی؟
لٹ گئ وہ آنکھوں کی شرم؟
کدھر سے لاوں وہ اپنی نسل کے لیے بھرم؟



































