
ڈاکٹر فائزہ امجد
آج میری کلاس کی لڑکیاں ٹرانس جینڈر کے بل کے حوالے سےبات کررہی تھیں۔ کتابوں پر نظریں گاڑے میری سولہ سالہ بیٹی گویا ہوئی۔ میرے کان فوراً اس
کی بات سن کر کھڑے ہوئے۔میں اس بارے میں ان نوجوان بچیوں کی سوچ کوجاننا چاہتی تھی۔
کہ ان کی کیا رائے ہے؟ میں یہ جاننے کے لیےسوال کیا۔ مما سب لڑکیاں کہہ رہی تھیں یہ سب لوگ جنہوں نے اس بل کو پاس کیا اور اس کی حمایت میں پیش پیش ہیں سب قوم لوط جیسا معاشرہ چاہتے ہیں۔ ان پر پتھروں کی بارش کا عذاب نازل ہوا تھا۔قرب قیامت ہے کہ یہ واقعات یکے بعد دیگرے رونما ہو رہے ہیں لیکن کلاس کی ایک ہی بچی تھی جس کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقہ کےحقوق کے لیے یہ بل پاس ہوا ہے،جبکہ ہمارے علماء اور مولوی حضرات نے بہت پروپیگنڈا کررہے ہیں اور اس کو ایک بڑا ایشو بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
یہ جان کر میں مطمئن ہوئی کہ زیادہ بچیاں اس کو براہی سمجھ رہی ہیں جو کہ ہے ۔میں تو اس سوچ میں ہی پڑ گئی کہ ہمارے کچھ علماء جو ہم تک صحیح بات پہنچانے والے ہیں جو اسمبلی میں کھڑے ہو کر اس بل کی شق 2،3میں ترامیم کروانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور بار بارعدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں جو حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے اندر یہ طاقت رکھتے ہیں کہ برائی کےخلاف اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق بند باندھے کھڑے رہتے ہیں اور عام عوام کو بھی ایسے بل کے اگلی نسل کے مستقبل پر پڑنے والے مہلک اثرات سے روشناس کروانے کی سعی میں مصروف ہیں۔ ورنہ عوام کا 70 فیصد حصہ تلاش بل سے ناواقف صرف دو وقت کی روٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کی فکر میں زندگی گزار رہا ہے۔
بہت دکھ کی بات ہے کہ ہماری ساری سوچیں توانائیاں اور فکریں صرف ہمارے دنیا کی زندگی کو خوبصورت اور پر آسائش بنانے میں صرف ہو رہی ہیں جبکہ سورہ البقرہ میں پڑھی جانے والی آیات میں بنی اسرائیل کو اللہ رب العالمین نے دھوپ چھاؤں بارش سردی گرم سے بچاو کے لیے ابر کا سایہ دیا،کھانے پینے کی جھنجھٹ سے آزاد کر کے من وسلویٰ جیسی نعمت عطا کیں تاکہ یہ میری شریعت کو نافذ کرنے میں اپنی قوتیں اور توانائی صرف کریں۔اپنے اصل مقصد کو پہچانیں۔
آج سوچنے کا مقام ہے کہ اللہ رب العالمین کے دین کو پھیلانے میں میرا کتنا حصہ ہے؟
میں نے اللہ کے دین کو نافذ کرنے لیے اپنی قوتوں اور اپنے کا کتنا حصہ صرف کیا؟؟



































