ڈیوس کون سوچئے

لطیف النساء

شادی کا موقع اور ہمارے رویئے قابل مزحمت نہیں قابل سزا ہوتے ہیں۔ ہم کس وقت کس حال میں ہوتے ہیں ہم کتنےبہروپئے ہیں خود جانتے ہیں۔

ہم کیسے شادی بیاہ کیلئے بے چین ہوئے جاتے ہیں؟ بچوں کیلئے بچیوں کیلئے انکی شادیوں کیلئے ہم کتنے پریشان ہوتے ہیں؟ نیک اور شریف لوگوں کو دیکھتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ بھئی لڑکا شریف ہولڑکیاں شریف ہوں تمام تر طرح کی کوششوں کے ساتھ کہیں جا کر رشتے طے پاتے ہیں۔ انتہائی مسرت کی بات! بات پکی ہونے پر مٹھائیاں بٹتی ہیں اورمبار کیاں ملتے ہیں۔بسا اوقات خاندان کی بچیاں اُداس اور کچھ مایوس سی ہوجاتی ہیں بعض مرتبہ لڑکے اور ان کی مائیں بھی اداس ہوتی ہیں مگر قسمت پر شاکررہ کر کوئی گلہ شکوہ نہیں کرتیں، بلا شبہ بہتر کرتی ہیں۔ اللہ کی تقسیم پر شاکر رہنا عافیت ہے۔ میں سمجھتی ہوں سب سے بڑا زندگی کا واقعہ کہوں، تحفہ کہوں یا تماشا کہوں کیا کہوں؟ مگر سب سے بڑا خوشگوار موقع ہوتا ہے۔

کتنی محبتوں سے لڑکے اور لڑکیوں کو پڑھا لکھا کر انکے ماں باپ انکی کی رضامندی پر ہی شادی کروانے تیار ہوتے ہیں مگر مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اتنے پڑھے لکھے سمجھدار مالدار لوگ جو یقیناً صاحب حیثیت ہی ہوتے ہیں جب ہی ہزاروں لاکھوں کے خرچے کھانے، ملبوسات،میک اپ، بیوٹی پالر اور بینکوئٹ پر خرچ کرتے ہیں اور ایک دن کی تقریب کو ہفتوں چلاتے ہیں۔ شادی سے متعلقہ لوگوں کو تو چھوڑیں شریک افراد کی تیاریاں دیکھیں!! اتنا مقدس موقع خوشی کا دن اور اس میں ہی اتنی خرافات! کہ سگے رشتہ داروں کو جو ذرا مذہبی رجحان بھی رکھتی ہوں اور سادہ رہنا چاہتی ہوں ان کو تو بڑی ہی تکلف سے غیر ارادی طور پر بلایا جاتا ہے۔ آج کل کیا کیا رسمیں ہو رہی ہیں۔ کیسے والدین اپنی جوان بچیوں کو اسطرح کی رسومات جن کا ہماری روایات سے کوئی تعلق ہی نہیں یہ کہاں سے ہماری نسلوں میں آ رہی ہیں؟ برائیڈل شاور،ڈھولکی، مہندی،  لڈی، ناچ گانے، فلموں کے وہ بھی نئی فلموں ان کے گانوں، ناچوں  ملبوسات کو اپنا کر اور نہ جانے کیا کیا؟ کیک کٹوانا، پوری پوری مِنی فلمیں بنانا۔ یہاں تک کہ دلہا دلہن کو سب کیسامنے سر عام گھماتے ہیں۔ انگلی پکڑ کر اور تو اور مجھے تو دلہن اتنی کیمرہ مین کی تابعدار نظر آئے۔ اس کے اشاروں پر یوں چلے کہ کبھی ماں باپ یا شاید اساتذہ کی بھی اتنی تابعداری نہ کی ہوگی۔ ایک دن میں نے ایک شادی کی تقریب میں جو گھر میں ہی ہوئی تھی مگر لوگ زیادہ تھے ایک دوسری دلہن کو جا کر مبارک باد دے دی دُعا بھی۔ جب وہ کھڑی ہو کر مجھ سے ملی اور ہم واپس پلٹے تو میری بہو ہنستے ہوئے بولی امی یہ دلہن تھوڑی ہے؟ اتنے میں قریبی عورت نے کہا دلہن دلہا تو برابر کمرے میں ہیں۔ ماشااللہ کمرہ بھی بہت پیارا ہے۔ آؤ تمھیں دکھاؤں! میں بھی حیران ہوئی اس سے زیادہ شرمندہ کہ پھر یہ دلہن کیسی؟ میں نے بہو کو خاموشی کا اشارہ کیا اور برابر کمرے میں دلہن دیکھنے گئی مبارک باد دی اور واپس آگئی۔ ابھی صرف چند لوگ ہی نکاح کروا کر دلہن گھر لائے تھے ابھی ولیمہ باقی تھا۔

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ شادی میں آنے والی خواتین بھی اسطرح تیار ہوتی ہیں کہ اپنے ہی شادی کے لباس میں دلہنوں کی طرح پوری تیاری پلکیں، ٹیکا، جھو مر تک آجکل تو نہ گھونگھٹ ہوتا ہے ناہی پھول توکیوں نہ پڑے لوگوں کی عقلوں پر دھول! بے چارے فوٹو گرافر بھی پاگل ہو رہے ہوتے ہیں کیسے فلمائیں کسے نہیں کیونکہ دلہا دلہن الگ ہی فوٹوسیشن کے نام پرسارے لوگوں کو گھنٹوں اداکاریاں دکھاتے ہیں۔ ایسے میں دیکھنے والے کچھ مچلے جاتے ہیں، کچھ لطف اند ر ز ہوتے ہیں۔ کچھ توبہ استغفار کرکے اپنے آپ کو گنہگار سمجھتے ہیں جبکہ کچھ ہی ایسے بھی ہوتے ہیں جو سوچتے ہیں آئندہ ایسی شادیوں میں نہیں جائیں گے مگر ایمان کے کمزور مجھ جیسے پھر بھی چلے جاتے ہیں۔ استغفر اللہ اللہ توفیق دے۔

مرد کو قوام کہا گیا ہے اسے شروع ہی سے خدا خوفی اورمضبوط ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی شریک حیات کو نہ صرف تحفظ دے، رکھوالی کرے، کفالت کرے بلکہ اسے حیا کے ماحول میں رکھنے کی بھر پور کوشش کرے ناکہ خود بھی بے حیائی کرے دیکھے نبھائے بلکہ اترائے تو بتائیں کیسے فلاح پائے؟ اسے بالکل برا نہیں لگتا کہ لوگ کیا کر رہے ہیں کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جب وہ خواتین جو عام حالت میں انتہائی پردے میں حجاب کے ساتھ ہوتی ہیں وہ لڑکیاں جو کبھی بلا حجاب اور ابائے کے نظر نہیں آئیں۔ اچانک بن سج کر اپنے پورے اسٹائل کے ساتھ میک اپ اور ہیئر اسٹائل یا کھلے بال اور نت نئے فیشن کے کپڑوں میں بالکل ہی مختلف نظر آتی ہیں اور خاص کر وہ لڑکیاں بھی جو میچنگ کے کلر فل لینس لگا کر بہت ہی مختلف لگتی ہیں اور اس بات پر وہ خود اور انکے گھر والے یعنی باپ بھائی یہاں تک کہ شوہر حضرات بھی خوشی محسوس کرتے ہیں جبکہ دیکھا جائے تو انھیں ان ہی موقعوں پر شرم و حیا اور پردے کا خاص اہتمام کرنا چاہئے۔ میں سوچ رہی تھی کہ واقعی ہمارے والدین نے بھی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے کبھی ویسے نہیں ٹوکا جیسا انہیں کرنا چاہئے تھا کہ ہم بھی اتنے کھلے نہ تھے مگر اس وقت خواتین و حضرات کی جگہیں الگ الگ ہوتی تھیں یعنی پارٹیشن ہو تا تھا۔ جو واقعتا تھا صرتی رخصتی کے وقت ہی گھر والے حضرات چند آگے آتے تھے باقی سب اپنی ہی جگہوں پرہوتے تھے یا جا چکے ہوتے تھے جبکہ آجکل تو پارٹیشن کے باوجود بھی کھلے نظارے ہو رہے ہوتے ہیں۔

ابھی بھی کہیں کہیں واقعتا علیحدہ علیحدہ خواتین و حضرات کا انتظام ہوتا ہے وہاں واقعی بندہ بڑا فری اور پر سکون محسوس کرتا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ میڈیا اور مغربی تہذیب کی نقالی نے ہمیں جکڑا ہو اپنے مگر پھر بھی ہم برائیاں بتا کر یا منفی تنقید کرکے دوسروں کو قصور وار ٹھہرا کر بری نہیں ہوسکتے۔

ہم میں سے ہر کسی کو اپنا اپنا احتساب کرنا ہوگا، ہم کیا تھے کیا ہوگئے اور آگےکیا ہو رہا ہے ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ ٹھوکریں بھی ہم ہی نے کھائی ہیں توسنبھلنا بھی ہمیں ہی ہے اگر ابھی بھی آنکھ نہ کھلی تو پھر حسرتیں ہی رہ جائیں گی۔ ہمیں شعوری طور پر جہالت کے ان اندھیروں سے، معاشرے کی برائیوں، بے حیائیوں اور فیشنوں سے اجتناب کرنا ہوگا۔ اپنی ہی مٹی پر چلناہو گا نہ ہمیں کوے کی ہنس چال چلنی ہے اور نہ میڈیا  یا مغربی تہذیب کی نقالی بلکہ ہمیں اپنی اقتدار اپنی تہذیب، اپنے دین سے بہت زیادہ جڑنے کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے ہمیں ہی قربانی دینی ہے۔ وقت کی صلاحیتوں، نفسانی خواہشات کی جو ہمیں برائی کی ترغیب دیں۔ اپنے ماحول کو شعوری طور پر مسلم بنانا ہونا بچیوں اور بچوں کو قصور وار نہیں بناتا بلکہ اپنے کردار کو اور اپنے افعال کو درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دین کی راہ پر اللہ اور رسول کی اطاعت پر اپنی اولادوں کو شعوری طور پر لگائیں اور اس کیلئے مسلسل حکمت آمیز کوششیں کریں نہ لوگوں کی پرواہ کریں نہ زمانے کی۔

ہمیں تو اپنا جواب دینا ہے ہر شخص اپنے افعال پر اعمال پر گروی رکھا ہوا ہے۔جب ہم خود ہی سنبھلے ہونگے، نہ میڈیا سے متاثر ہونگے نہ مغربی تہذیب اور نئے زمانے کی نئی ٹیکنالوجی سے تو یقیناًہمارے بچے ضرور اس ڈگر پرآئیں گے۔ہمیں پہلے اپنا اور اپنے گھر کا ماحول دین کی روشنی میں اجالنا ہوگا خود ہی اچھے ماحول اور اچھے لوگوں میں رہنا ہوگا تاکہ ہمارے بچے بھی ایک شعوری اور مہذب دینی ماحول میں پروان چڑھیں جہاں انہیں ہر دم رب سے جڑنے قرآن اور سنت سے جڑنے کے مواقع ملتے ہیں تاکہ ہم آج بھی پرانے وقتوں کی طرح جہالت کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں رہیں اور ہماری نسلوں میں ایمان کی پختگی اور دین کا اصلی چہرہ منور رہے اور اس روشنی سے رہتی دنیا تک اجالا کرتے رہیں۔
ہم صرف ملبوسات اور کھانے پینے یا ٹیکنالوجی کے طلبگار نہ ہو بے شک ہمیں دنیا میں بھی تمام ترقیاں کرنی ہیں۔ دنیاوی علوم اورراحتوں اور ضرورتوں کو کسی حد تک حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کرنی ہے مگر سب سے زیادہ ہمیں اپنی اولادوں اور اپنے مستقبل اور آخرت کی فکر ہر لمحہ کرنا ہے اور یہی آخرت پر فوکس رہنے کا تاثران کی سرشت میں بھر دینا ہوگا۔ جب ہی ہمیں سکون ملے گا اورہماری روح چین پائے گی اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے اور دین کا صحیح شعور اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے