خدا ایسے بھی تو لوگوں کو سزا دیتا ہے

لطیف النساء

 ہر بندہ یا بندی یہی سوچتی ہے اور چاہتی ہےکہ اللہ نہ کرے کہ مجھےکوئی سزا ملےاوریقیناً کوئی بھی نہیں چاہتا مگر اللہ نے

دنیا اتنی خوبصورت بنائی ہے اور اس میں اتنی نعمتیں اتنی حسین بنائی ہیں کہ شعوری عمر یعنی 10 سال بعد سے ہی بندہ ان میں الجھنے لگتا ہے، اگرچہ اس سے والدین عزیز رشتہ دار نعمتوں کی شکل میں اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور یہی کیا پورا ماحول اسکول ،کالج ،یونیورسٹی کولیگز ،محلہ پڑوس کے انکل آنٹیاں ہم عمر دوست احباب سب ہی نعمتیں تو ہیں مگر دنیا کی چکا چوند، راعنائیوں اور پرتعیش زندگی جگہ جگہ بازار ،ریسٹورنٹس اور میڈیا پر دکھائے جانے والے کھانے اور تفریحات ،بے حیائی اورفحاشی اسے متاثر کرنے لگتی ہے پھر مزید آج کل موبائل اور اسکرین گیمز درد سر بنے ہوئے ہیں، گھر گھر کوئی کام کے لیے وقت ہو نہ ہو اسکرین ٹائم زیادہ سے زیادہ ہر کوئی لیتا ہے۔

بیشتر لوگ ایسے بھی ہیں جن کے اتنے وسائل نہیں۔ نوکریاں نہیں۔ ماں باپ کے پاس بچوں کو دینے کےلیے سب آسائشیں نہیں جبکہ آج کل تمام کے تمام والدین اپنے بچوں کو خوش رکھنے کے لیے یہی دنیاوی چیزیں انہیں پہنچانے میں لگے رہتے ہیں،تو پھر کیا کریں؟ ۔

ایک دوڑ ہے مقابلےکی پرتعیش زندگی کی، دکھاوےاوربناوٹ کی۔کچھ ہو نہ ہو اپنے آپ کو کمتر نہیں سمجھنا تو پھر کیا کریں؟شکایات، الزامات،اعتراضات،لڑائی جھگڑے،تیری میری یہاں تک کہ بعض اوقات منہ پھلائے اپنے ہی سے ناراض،اداس اور ایک نحوست چہرے پر سجائے رہتے ہیں۔ اپنے آپ کو الگ تھلگ کیے  مگر اکڑے ہوئے۔آؤٹ مینرمیں،اکھڑے اکھڑے! سوچیں؟ بھلا کس کو بھائیں گے؟ کس کو لجھا ئیں گے؟کیوں؟ کیونکہ ان کے بڑے نخرے ہیں۔ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی امراء  اور متوسط گھرانوں کے لوگوں سے لے کر غرباء اور مسکینوں میں تک یہ بیماری عام ہے جو خود کو سزا دینے کے مترادف ہے کیونکہ ان کی خواہشات لمبی لمبی ہیں ۔اتنی اڑان ہے  جو ان کے بس سے باہر ہے۔ قناعت، صبر، شکر، تحمل اور قدردانی نام کو نہیں دوسروں کے پاس کچھ اچھا دیکھا جل بھن گئے ان کو بھی برا جانا اور خود کو اور اپنے ہی گھر والوں کو اپنے لیے خطاوار اور یوں پوری دنیا سے ناراض ہو کر صرف فساد ہی برپا کرتے رہتے ہیں یعنی کہ:

 خدا ایسے بھی تو لوگوں کو سزا دیتا ہے

ان کی اوقات سے خواہش کو بڑھا دیتا ہے

 یعنی اللہ کو معلوم ہے۔ وہ حکیم ہے،رحیم ہے ،عزیز ہے،اسےمعلوم ہے کہ کسےکیا دینا ہے،کتنا دینا ہے،جو بندے اللہ کی تقسیم پر شاکر رہتے ہیں نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تھوڑے میں بھی صبر شکر اور قناعت سے رہتے ہیں ۔مطمئن زندگی گزارتے ہیں ،انہیں اللہ کی تقسیم پر کامل بھروسہ ہوتا ہے ۔انہیں زیادہ کی فکر نہیں رہتی۔ وہ صرف اپنے مقصد کو جانتے ہیں اور مقدر پر راضی رہتے ہیں مگر جو لوگ اللہ کو تو مانتے ہیں ،عبادات بھی کرتے ہیں کسی حد تک حقوق بھی ادا کرتے ہیں مگر کہیں نہ کہیں ان کا ایمان کمزور ہوتا ہے، اس لیے وہ اللہ کی تقسیم پر راضی نہیں ہوتے اور ہمیشہ شکوہ شکایت کرتے اور دوسروں سے جلتے کڑتے اور آگ لگاتے رہتے ہیں، نہ خود چین سے رہتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو چین سے رہنے دیتے ہیں پھر کیا طریقہ کار ہونا چاہیے کہ ان کے دلوں کی کڑھن  دورہو،ظاہر ہے وہی نسخہ جو آپ ﷺسے ہمیں ملا:

 اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا

اور ایک نسخہ کیمیاء ساتھ لایا

 یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود ہی رول ماڈل بنیں شروع سے،رب کی شکر گزاری میں رہیں۔ اولاد کوعزت و پیار سے پالیں۔ انہیں جائز ناجائز سمجھا بجھا کر زیادہ تر اللہ کی نعمتوں کی شکر گزاری اور پھر اس کی تقسیم پر صابر شاکر ہونا خود بھی سیکھیں مسلسل اور انہیں بھی سکھائیں۔دنیا کو صرف ایک منزل اورزندگی کا مختصر دورانیہ سمجھائیں۔

 رب کی رضا، رب کی خوشنودی اور مقصد زندگی اور آخرت کی کامیابی ان کی گھٹی میں اتار دیں۔ محنت محبت سے زندگی گزاریں۔ ہمدردی اور انسانیت سکھائیں اور غلط باتوں سے خود بھی بچیں اور انہیں بھی ہمیشہ بچاتے رہیں ۔دوسروں کے لیے ہمیشہ ہمدرد فائدہ مند بنائے رکھیں، گویا تربیت اور کردار سازی ہی اصل زندگانی ہے ،ورنہ تو بری کہانی ہے۔یہ سمجھیں کہ کُل تعلیم قطرہ ہے تو اچھی تربیت سمندر ہے۔

زندگی صرف دنیا دنیا، لگژری مکان، دکان، کاروبار، خوبصورت گھر،ذہنی اور جسمانی سکون کا ڈھیروں سامان بھی انسان کی حقیقی خوشی اور تسلی کا سامان نہیں بن سکتا، نہ محبت ان تمام اشیا ء سے کی جا سکتی ہے۔ یہ صرف وقتی ہوتی ہیں مگر عزت کی جھونپڑی میں جہاں انسان کی قدر ہو ہزارہا درجہ بہتر ہوتی ہے،جہاں واقعتا ًآپ کو انسان سمجھا جائے، محبت اور سکون ملے۔

آپ بھی دوسروں کے لیے باعث سکون ہوں تو وہی اصل زندگی ہے،بلاوجہ اپنےآپ کو کمتر سمجھنا محروم اور مجبور ماننا اور دوسروں سے حقیر بنا کر پیش کرنا بہت بری بات ہے۔اللہ تعالی نے سب کو ہی اس کی حیثیت کے مطابق دیا ہوا ہے۔ ایمان صحت تندرستی اور اپنے مسلم رشتہ داروں کے ساتھ ہوتے ہوئےہمیں کتنا شکر گزار ہونا چاہیے۔

 ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ والدین اپنی اولاد کو جوکچھ دیتے ہیں،اس میں سے بہترین شےاچھی تعلیم وتربیت ہے ،بس یہی تعلیم و تربیت اسے آگے زندگی میں معزز کارآمد اور مسرور رکھتی ہے۔خشیت الٰہی اور آخرت میں جواب دہی کا احساس آپ کو ہر دم گناہوں سے پاک رکھتا ہے اور یوں الحمدللہ ہم خوش اور مطمئن رہتے ہیں ۔ظاہر ہے جبکہ اللہ کی ہر مخلوق اللہ کی حمد و ثنا کرتی ہے تو ظاہر ہے انسان باشعور ہو کر اللہ کی نعمتوں کا جائز فائدہ اٹھانے اور اس کے احکام کی روگردانی ہرگز نہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔اپنی اس نیابت کی ذمہ داری سے اسے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے،کتنا کمال ہے کہ کیسے وقت گزرتا جاتا ہے اور آپ کو آپ کی اوقات بتاتا جاتا ہے شکر گزاری کے لیے تکبر کے لیے ہرگز نہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے