
لطیف النساء
یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ کس طرح ہم برداشت کریں؟ ہم 188 مختلف اقوام اور پانچ ویٹو والے سپر پاور سب مل کر اقوام متحدہ کہلانے والی تنظیم کیوں
بے بس ہے؟ کیا ان میں موجود اسلامی ممالک حق کا ساتھ نہیں دیں گے ؟ وہ دنیا کو اس بات پر راضی نہیں کر سکتے کہ جنگ کبھی بھی دنیا کے لیے پر امن چیز نہیں جو حق پر کھڑے ہیں، حق کی خاطر اپنی زمین اپنے مقامات مقدسہ کیلئے! کیسے ہم چھوڑ سکتے ہیں؟اپنا حق اور اپنی ذمہ داری کا پورا پورا احساس کرنا اور اسے بچانا اہم ہے۔
ہم اس سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے! کیونکہ سمجھیں ان مقامات مقدسہ اور قبلہ اول کی حفاظت اور ان کی رکھوالی ہی ہماری اپنی ذمہ داری ہے ،اس سے زبردست برداری تو گویا کہ غداری ہے! اس آگ کو بڑھنے سے بچایا جائے اور فوری بچایا جائے کیونکہ دیکھیں نا آج سرعام کس طرح پوری امت مسلمہ کی انکھوں کے سامنے کتنے بڑے گھناؤنے جرائم کیے جا رہے ہیں؟ مسجد اقصیٰ کے اندر گھس کر اسرائیلی قابض فوج کے پہرے میں غاصب یہودی کیا کچھ کر رہے ہیں؟ یہ غاصب یہودی آبادکاروں کے بڑے جتھے کے جتھے وہاں جمع ہو گئے اور جو ان کے صحنوں پر کھلم کھلا اپنی پتا نہیں کون کون سے رسومات کر رہے ہیں اور پھر اس پر سونے پہ سہاگا دوسری طرف مسلمانوں کو تنگ کر رہے ہیں ،ان کے نمازیوں کو یہاں پر آنے سے روکنے کے لیے ان کے راستوں میں کانٹے لگا دیے گئے ہیں اور پھر ان کے شناختی کارڈ لے لیے گئے۔
ان کے ہاتھ میں ہتھیار ہیں اور ان ہتھیاروں سے وہ ان سے بدلہ لے رہے ہیں اور یہ بے بسی اور بے کسی دیکھ کران کی حرکتوں اور ظلم کے آگے دیکھ کر میرا دل واقعی بہت جل رہا ہے اور اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ مسلمانوں کو ایمان کی طاقت دے میں کیا لکھوں میرے الفاظ پر امید اور توکل رب کریم دیکھتے ہوئے دعاگو ہوں کہ اے رب یا اللہ تو مسلمانوں کووہ قوت ایمانی دے ان کو اتحاد کی برکت دے ان میں اتفاق ہو اتحاد ہو یہ منظم ہوں اور منظم ہو کر بنیان مرصوص بن جائیں، عملی اقدامات کریں۔
یارب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے، جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے۔ آمین۔ یہ الفاظ خود بخود میرے قلم سے نکل رہے ہیں میرے دل سے نکل رہے ہیں،دعا میری روح میں ہے کہ اللہ میں تجھ سے مدد مانگتی ہوں ان ظالموں کے مقابلے میں میں تیری طرف دیکھتی ہوں اور تیری ہی مدد طلب کرتی ہوں کہ مسلمان امت مسلمہ اور دیگر اہل ضمیر81 ممالک کے لوگ یہ کیا نہیں ہو سکتے؟ مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اول ہے، اس کی حرمت کو پامال ہوتا دیکھنا ہمارے لیے چیلنج ہے،ان یہودیوں اور اسرائیلوں کے خلاف کیوں نہیں بنیان المرصوص بن کر عملی اقدامات کرتے۔ اس زمین کو نہ چھوڑنا کبھی نہ چھوڑنا یہ بیت المقدس کو بچانا ہم سب پر فرض ہے۔ ساتھیوں آگے بڑھو اپنی ذمہ داری نبھاؤ دستبرداری تو ظلم ہے غداری ہے۔
اللہ کے واسطے سب اکٹھے ہو جاؤ اور اپنا حصہ ڈالو جس کا جیسے دل چاہے یا اپنی ہر طاقت کو استعمال کرو ان یہودیوں اور اسرائیلوں کی چالوں کو انہی پر اللہ تعالیٰ پلٹ دے اور ہمارے اس قبلہ اول اللہ تعالی ہمیشہ برقرار رکھے!آمین! اور ہم سب کو اس کی توفیق دے کہ ہم اس میں نماز ادا کریں اوراللہ تعالی قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین



































