اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہوگیا

نگہت سلطانہ

اچھا اورقابل تقلید کردارمعاشرے میں سدا بہار پھول کی مانند ہوتا ہے۔جب یہ پھول جابجا کھلتے ہیں تو معاشرہ سدا بہار اور ترو تازہ دکھائی دیتا ہے۔

مگر۔۔۔ آہ جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں ، اس میں معاشروں پر شاید خزاں رت ہی آ کر ٹھہر گئی ہے۔ کہاں سے لائیں مہکتے ترو تازہ پھول ، کہاں ڈھونڈیں کوئی سدا بہار شخصیت ، کوئی قابل تقلید کردار۔۔۔۔
قلم کچھ ایسے ہی مشاہدات سے مایوس ہو کر ایک مایوس کن تحریر صفحہ قرطاس پر منتقل کرنے جارہا تھا کہ 17 اکتوبر کے ایک واقعے نے توجہ ایک سدا بہار تر وتازہ زندہ وجاوید کردار کی طرف مبذول کروا دی، جس آن بان شان سے اس نے جان، جان آفریں کے سپرد کی۔ ایمان و ایقان کے رنگ میں رنگی اس کے آخری لمحات کی خوبصورت اداو¿ں نے سوچ کے زاوئیے بدل دئے۔۔۔ قبل اس سے کہ آگے بڑھیں اپنے آسمانِ دنیا کے اس روشن ستارے کی وصیت سے کچھ فقرے یہاں نقل کرتے ہیں۔
" میں خان یونس کے کیمپ میں سن 1962 میں پیدا ہوا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب میرا وطن صرف ایک یاد تھی جو تار تار کر دی گئی تھی۔ محض کچھ نقشے تھے جو سیاستدانوں کی میزوں پر فراموش حالت میں پڑے تھے۔ میں وہ شخص ہوں جس نے اپنی زندگی کو آگ اور راکھ کے بیچ گزار اور بہت پہلے یہ جان لیا کہ غاصبوں کے سائے میں زندگی گزارنے کا مطلب ایک ہمیشہ کی جیل میں رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کی فلاح کا جو پروگرام انسانیت کے لئے نافذ العمل کیاتھا اس کے واضح خدو خال یہ تھے کہ ایک عام آدمی بھی بغیرکسی خارجی دباو¿ کے نہ صرف فرض شناس تھا بلکہ اسے اپنے حقوق کا بھی اچھی طرح ادراک تھا۔ تاریخ گواہ ہے جب تک یہ پروگرام نافذ العمل رہا عدل، مساوات، قانون کی بالادستی اور اعلی اخلاقی قدروں کی مثالیں معاشروں کا حصہ تھیں ۔
لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیوا اس پروگرام کو چھوڑ بیٹھے، فرائض بھلا دئے،حقوق کا علم بھی کم ہوگیا،جماعت مسلمین میں ایسے ایسے غدار پیدا ہوئے کہ جن کی غداری ضرب المثل بن گئی۔ بس پھر کیا تھا انسانیت دم توڑنے لگی۔ انسانی بستیوں پر ڈاکو حملہ کرنے لگے۔ وحشی قومیں اٹھیں اور جسے جو زمین پسند آئی وہیں اس کے مالکان کو ظلم و جبر کے ذریعے بے دخل کیا اور خود مالک بن بیٹھے۔ دنیا کو دو عالمی جنگوں کا تحفہ دینے والی یہ قومیں جب بندر بانٹ کر چکیں تو انسانوں کے لئے نظام وضع کرنے بیٹھ گئیں۔ حقوق و فرائض متعین ہوئے ادارے بنے ستور بنے لیکن ستم یہ کیا کہ جس ہستی نے انسانیت کا سبق پڑھایا تھا اسی کے نام لیواؤں کے خلاف سازش، گٹھ جوڑ، عیاری، مکاری ،ضمائر کی خریدوفروخت، اور ڈاکہ زنی کا ایسا مربوط ایجنڈا ترتیب دیا ان استعماری طاقتوں نے کہ یہ امت جو کبھی سالار جہاں تھی، معمار نظام تھی، نگہبان انسانیت تھی ٹوٹ گئی، منتشر ہو گئی، لہو لہو ہو گئی، اپنے ہی گھر میں اجنبی ٹھہری، ناقابلِ بھروسہ ٹھہری، وہ دسترخوان ٹھہری جس پر بھوکے جنگلی درندے جھپٹ جھپٹ پڑتے ہوں۔۔۔۔
تو کیا سالار امت، رہبر انسانیت کی دعوت ، تربیت، تنظیم کی بنیاد ایسی کمزور تھی کہ یہ امت بمشکل ایک ہزار سال ہی کار جہانبائی نبھا پائی؟؟؟
نہیں ایسا نہیں گزشتہ چار پانچ سو سالہ تاریخ گواہ ہے کہ اس امت کے اندر ایسے ایسے نابغہ روزگار کردار پیدا ہوئے ہیں کہ اپنے تو اپنے غیروں نے ان کی ذہانت، شجاعت، معاملہ فہمی، دشوار گزار حالات کا مقابلہ کرنے کی استعداد کا اعتراف کیا اور یہ سلسلہ آگے جاری ہے۔
خان یونس کے کیمپ میں جنم لینے والا بچہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ اس کے وطن پر قبضہ کرنے والے وحشی تو نہیں تھے اہل کتاب تھے گئے۔ماضی میں اس کے اسلاف کے احسانات سے لطف اندوز ہو چکے تھے مگر اس قدر احسان فراموش اور سفاک ثابت ہوں گے۔ شاید مو¿رخ نے بھی بمشکل یقین کیا ہوگا۔۔۔۔
قارئین! اپنے ہی دیس میں مہاجر بن کر رہنے والے اس لڑکے کے دل میں ایمان کی چنگاری شعلہ جوالہ بننےکو تیار نہ ہوتی تو وہ آگ اور راکھ کے درمیان ایک بے جان ذرے کی طرح گم ہو جاتا، مٹ جاتا، مایوسی، بددلی، بے عملی کے تاریک سائے میں جیسے تیسے گزرتی ایسے ہی زندگی گزار دیتا لیکن وہ آزاد پنچھی تھا۔ وہ بس ایک ہی طاقت کا غلام تھا اور وہ ہے رب کائنات۔ باقی ہر صاحب جبروت کی حیثیت اس کی نگاہوں میں چوہے سے کم نہ تھی۔ وہ لکھتا ہے
"میں نے کمسنی کے دور میں ہی جان لیا تھا کہ اس سرزمین پر زندگی گزارنا عام بات نہیں ہےجو یہاں یدا ہوگا اسے اپنے دل کے اندر ناقابل شکست ہتھیار اٹھانا ہوگا اور یہ سمجھنا ہوگا کہ آزادی کا راستہ لمبا ہے۔۔۔"
آگے لکھتا ہے
"۔۔۔ آپ لوگوں کے نام میری وصیت یہاں سے شروع ہوتی ہے اس لڑکے سے جس نے غاصب پر پہلا پتھر پھینکا اور جس نے یہ سیکھا کہ پتھر ہی وہ پہلے الفاظ ہیں جس کے ذریعے ہم اپنی بات دنیا کو سنا سکتے ہیں جو ہمارے زخموں کو دیکھ رہی ہے اور خاموش کھڑی ہے۔۔۔"
قارئین !عورتوں کے حقوق، بچوں کے حقوق، شہریوں کے حقوق، مزدوروں کے حقوق، جانوروں کے حقوق، پرندوں کے حقوق۔۔۔ حقوق ہی حقوق۔۔۔ اس قدر غلغلہ حقوق کا اور دوسری طرف جو کمزور ہے، محکوم ہے ،غاصبوں کے نظریے سے مختلف طریقہ حیات کا علمبردار ہے۔ اس کے لئے حقوق تو دور کی بات آزادی کے ایک سانس کی بھی اجازت نہیں ہے۔ لیکن یہ غاصب شاید جانتے نہیں کہ غیر اللہ کی غلامی کاطوق گردن میں پہن لینا مسلمان کی سرشت ہی میں نہیں۔فلسطینیوں نے یہی کیا غلامی کا طوق گردن میں پہننے سے انکار کر دیا۔ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا مقابلہ پتھر اورغلیل سے کیا۔ سرنگوں کے اندر بیٹھ کر محض چند کھجوروں اور پانی کے چند گھونٹ کے ساتھ مقابلہ کیا۔۔۔
اور آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ جو مسجد اقصی کی زمین یہود کے ناپاک قدموں تلے ہے تو اس کی حفاظت اس کی آزادی صرف فلسطینیوں کا فرض ہے؟؟
نہیں ،تیل کی دولت سے مالا مال، دفاعی وسائل سے بہرہ مند ، بڑی بڑی فوجیں رکھنے والے تمام مسلمان ممالک کا فرض ہے۔ القدس کی حفاظت ہر کلمہ گو کا فرض ہے۔۔۔۔ مسلم حکمران بزدلی، بے غیرتی اور بےحسی کی انتہاو¿ں کو چھونے لگے اور حقوق اور انسانیت کا راگ الاپنے والی بڑی طاقتیں غاصب ہی کو طاقت اور اختیار کا مطلق العنان مالک ٹھہرانے کے لیے ہی کوشاں رہے تو حماس نے 7 اکتوبر 23ء کے معرکہ طوفان الاقصی کا منصوبہ ترتیب دیا ۔ یہ منصوبہ بناتے ہوئے انہوں نے سوچا ہوگا کہ یہ کارر وائی یقیناً مسلم حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کر دے گی۔ امت کے اندر تحرک و جہد کی نئی روح پھونک دے گی۔مگر۔۔۔آہ۔۔۔۔امت کی قیادت کی بز دلی و بے حسی نے یہ دن دکھایا کہ آج تہذیب، انسانیت، نفاست سے عاری نیتن یاہو کے حکم پہ غزہ ایک کھنڈر میں تبدیل ہوچکاہے۔اسرائیل آزادی کے متوالوں کا مقابلہ نہ کرپایا تو چھوٹے چھوٹے بچوں کو کچلنے لگا، نہتے شہریوں کو خون میں نہلا دیا۔ ہسپتال تباہ کردیے،صحافی شہید کردیے، دنیا بھر کے مسلمان تڑپ اٹھے، دیار کفر میں انسانیت کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر سراپا احتجاج بن گئے مگر جو ٹس سے مس نہ ہوئے وہ بے حس، بزدل، بے غیرت مسلم حکمران ہیں۔۔۔ القدس کے شیر سرنگوں کے اندر بھی کسی حکمت کے تحت تھے اور دو بدو بھی لڑنے سے گریزاں نہیں ہوئے۔ خان یونس کے مہاجر کمپ میں آگ اور راکھ کے درمیان آنکھ کھولنے والا بچہ وہ کردار بن کے سامنے آیا کہ دنیا کی نام نہاد سپر پاور اور اس کے ناجائز بچے کو حواس باختہ کرنے کے بعد اپنے حصے میں وہ کام لیا جس نے اسے نہ صرف اپنے معاشرے کا ایک زندہ و جاوید کردار بنا دیا بلکہ امت کے اندر جذب و شوق کی نءلہر دوڑا دی۔
وہ اگلی صفوں میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑا اس نے اپنی جان کی ذرہ برابر پروانہیں کی۔وہ لہو ہوتھا، ہاتھ کی ایک انگلی کٹ چکی تھی ، فردوس بریں کے قدسی اس کی روح کو قبض کرنے چل پڑے تھے۔اس حال میں بھی اس نے اپنا نصب العین نہیں بھلایا۔ہمت ،جدوجہد ،حریت کے اس استعارے نے ایک چھڑی اٹھاءاور دشمن کے ڈرون کیمرے کی طرف پھینک دی۔ اس کی یہ ادا ہر کس و نا کس کو اس قدر بھائی کہ یہ ویڈیو ہر کوئی وائرل کرنے لگا۔ وہ لوگوں کے دلوں میں بس گیا۔ اس کا کردار سدا بہار پھول کی مانند لگا کہ جس کی مہک سے پورا معاشرہ مہک اٹھے۔ وہ مکان امر ہو گیا جہاں اس کی شہادت ہوئ۔۔۔
ہر کسی کی زبان پہ ایک ہی نام ہم نے سنا یحیٰ سنور
قارئین! رکیے ذرا ایک سوال کا جواب دیجیے کیا خوشبو کے سفر کو جاری و ساری نہیں رہنا چاہیے؟؟
خوشبو سے پیار کرنے والا ہر شخص کہ رہا ہے ہاں ہاں جاری رہنا چاہیے
تو پھر آئیے آج سے۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ ابھی سے کام شروع کریں
سوشل میڈیا پہ غزہ کے مسلے کو نمایاں کیجیے
اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیجیے
محصور فلسطینیوں کے حق میں دعا کیجیے
اپنے حکمرانوں کو مجبور کیجیے کہ وہ ہر فورم پہ مسئلہ فلسطین کو نمایاں کریں
۔۔۔ جب معاملہ ہو انتخاب کا یااستصواب کا تو ہم سب کا فرض ہے کہ ایسے لوگوں کی حمایت کریں جو اپنی زندگی میں ایمان اتحاد تنظیم کے سنہرے اصولوں کی پیروی کرتے ہوں۔جو غیر اللہ سے مرعوب نہ ہوں بلکہ ایک اللہ کے آگے سر جھکاتے ہوں۔۔۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ جو غزہ کا دشمن ہے وہ ہمارادوست کبھی نہیں ہوسکتا۔اس کے جارحانہ عزائم میں توسیع کاواضح مطلب ہوگا کہ ہر مسلمان اور ہر مسلم ملک اس کے نشانے پر ہے لہذا مسلمان دنیا کے جس خطے میں بھی ہیں انھیں اپنی اور آنے والی نسلوں کی نظریاتی اخلاقی، فنی، حربی ہر سطح کی تربیت کی فکر کرنی چاہیے۔

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے