وطن ہمارا آزاد کشمیر

نگہت سلطانہ

ہمالیہ اور پیر پنجال کے پہاڑی سلسلوں کےدرمیان واقع جموں وکشمیر وہ خطہ کہ جس پربھارت اور پاکستان کےدرمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں اور

ڈھونڈنے والے اب تک ڈھونڈتے ہیں ،اس سوال کا جواب کہ  جسے قائد اعظم نے ملک کی شہ رگ قرار دیا وہ آج تک دشمن کے قبضے میں ہے۔ اس کاقضیہ پراپیگنڈے کی زد میں ہے۔ اس خطے کی نوجوان نسل بھارت کے گندے ثقافتی حملوں کے نشانے پر ہے۔۔ کیوں؟؟ کیوں؟؟ آخر کیوں؟؟

ہر ذی شعور کا فرض ہے کہ ڈھونڈنے والوں کو،سوال پوچھنے والوں کو بتلا دیں کہ اپنی آزادی،اپنےجغرافیے اور نظریےکی حفاظت کے لیے قوم  جب سیسہ پلائی دیوار بنے ۔۔۔۔ جہاد کو اپنے ماتھے کاجھومر بنا ئے تب کہیں جا کےدشمن حزیمت اٹھاتا ہے ۔پسپائی اختیار کرتا ہے۔

غزہ کی مثال ہمارے سامنےہے۔۔۔صحیح معنوں میں فتح۔۔۔ مکمل فتح۔۔۔۔ مکمل کامیابی تو اس دن ملے گی جب پوری امت بیدار ہو جائےگی اورامت کی قیادت ہوش کے ناخن لے گی۔۔۔۔تب تک اپنے اپنے خطے کے طاغوت سے خود ہی لڑنا ہے۔۔۔ اپناحق آگے بڑھ کے لینا ہے۔۔۔۔۔ چھین کے لینا ہے۔۔۔پلیٹ میں سجا کے کوئی ہمیں کشمیر پیش نہیں کرے گا۔۔۔

 بحیثیت ملت ایک جرم اور ہم سےسرزدہواوہ یہ کہ آزادی ملی۔۔۔۔لاکھوں قربانیاں دی گئیں۔۔۔ شہداء کی روحیں شاہراہ فردوس پہ رواں دواں ہوگئیں۔۔۔۔ اور ہم جو منزل مراد تک پہنچے۔۔۔۔ پہلا سبق ہی بھلا بیٹھے جو سبق ہمیں یاد رکھنا تھا ،وہ منزل پر پہنچتے ہی ہم بھلا بیٹھے اور وہ یہ سبق تھا کہ مسلمان ملت کے جغرافیائی اور روحانی وجود کے دشمن ہزار ہیں ۔ان دشمنوں کا واحد علاج ایک ہی ہے اور وہ ہے جہاد ۔ جسے امت کے ماتھے کا جھومر  کہا گیا تو آخر اس کی کچھ وجہ ہے ۔۔۔ہم نے ماتھے کے اس جھومر کو اتار پھینکا تو جو نقصان ہمیں اٹھانا تھا ۔آج تک ہم اٹھا رہے ہیں۔

آج ملت پاکستان یوم کشمیر منا رہی ہے تو ہمیں یہ بھولا ہوا سبق یاد کرنا ہوگا ،یہ ہماری بقا کی ضمانت ہے ،ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ ہمارا ہمسایہ ملک ہمارے خلاف ادھار  کھائے بیٹھا ہے ۔ہمیں زک پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔سو اس کا علاج جو ہے ،اس کی تیاری ہمیں کرنی ہے، بات کی جائے 5 اگست   2019 کے بھارت کے غیر آئینی اقدام کی  تو حکومت پاکستان کو چاہیے تھا کہ وہ عالمی عدالت انصاف میں جاتی اور بھارت کے اس اقدام کو چیلنج کرتی۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو نیند پیاری ہے ۔اور۔۔۔۔۔اب  ہمیں اس حقیقت کو بخوبی تسلیم کر لینا چاہیے کہ ذی اقتدار طبقہ ، حکمران،  ارباب اختیار کا فرض شناس اور ہمہ وقتی بیدار  رہنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔۔۔1962کی ایک رات کسی نے 2بجے جنرل ایوب خان کو جگا کے  چین کا پیغام دیا کہ " موقع اچھا ہے بھارت پر حملہ کر دو۔۔۔'ایوب خان نے جمائی لی ،جگانے والے کو ڈانٹا اور دوبارہ گہری نیند سوگئے۔۔۔۔

دشمن تو جاگ رہاتھا۔۔۔

ہمیں نیند پیاری ہوگئی۔۔

کاش ملی شعور ہی اس درجے کا بیدار ہوتا کہ اس سنہری موقع کو ضائع نہ کیا جاتا۔۔۔اب بھی وقت ہے۔۔۔

کیا کریں بھلا؟؟؟

جہاد کو اپنے ماتھےکاجھومر بنالیں۔

کیا کہا؟؟   ' مشکل ہے۔۔۔۔ یہ راستہ تو مشکلات سے گھرا پڑا ہے۔اس کے ہر موڑ پر بھوک پیاس ،زخم، تنگی اور جانے کیا کیا آلام کھڑے ہیں۔۔۔۔۔

اچھا جی آپ غلط نہیں کہ رہے۔۔۔لیکن۔۔۔۔مجھے بتایے کہ جہاد کے بغیر جو زندگی ہے وہ بھوک افلاس محرومی زخم تنگی  سے پاک ہے کیا؟؟؟؟

کیا یہ حقیقت نہیں کہ ہم ہر روز مرتے ہر روز جیتے ہیں۔۔؟

کیا ہمارے اوپر قوانین مسلط نہیں کیے جاتے۔۔۔؟کیا ہمارے گرد  ناانصافی ظلم کرپشن کا شکنجہ تنگ سے تنگ نہیں ہو رہا کیا۔۔؟میری گفتگو کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں  کہ ہم میں سے ہر کوئی خود ہی اٹھے اور جہاد کے لیے کمر کس لے۔۔۔۔نہیں۔۔۔کشمیر ہمارا ہے۔۔۔ آئینی ،تہذیبی، معاشرتی، جغرافیائی  ہر اعتبار سے ہمارا ہے۔۔۔تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ کے ریکارڈ میں قرارداد موجود ہے۔۔۔۔ خود بھارت یہ مسلہ اقوام متحدہ میں لے کے گیا تھا۔

قارئین!  مدعا یہ ہے کہ درج بالا سب حقائق کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں کو متوجہ کریں۔۔۔۔احساس دلائیں۔۔۔

آزادی کے قاعدے کا وہ پہلا سبق جو آزادی ملتے ہی حکمران بھلا بیٹھے تھے انھیں ہم یاد دلائیں ۔۔۔۔

قائد کی پالیسی قائد کا نظریہ یاد دلائیں کہ  بازو نہیں ۔۔۔ ہاتھ نہیں۔۔۔ سر نہیں۔۔۔۔ شہ رگ ہے ۔۔۔۔ جی ہاں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔۔۔اگر آپ یہ بھی نہیں کر سکتے تو  ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔مست مست رہیے۔۔۔ اور بس ہر سال فروری کی 5 تاریخ کو کشمیر بارے جنرل نالج میں اضافہ کر لیا کیجیے۔۔۔۔کشمیری کلچہ کھا لیا کیجیے۔۔۔۔کشمیری چائے نوش فرما لیا کیجیے۔۔۔۔ کشمیری شال اوڑھ لیا کیجیے۔۔۔۔۔کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے۔کشمیری  چادریں تان کے سو جایا کیجیے۔۔۔۔۔ہے نا آسان کام۔

 

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے