کولمبس کے رشتے دار

نگہت سلطانہ

  دلربا شخصیت اور جاذبِ نظر حلیہ اللہ تعالی کی حیرت انگیز تخلیق ہے۔۔۔۔۔لیکن حُسن کی تکمیل ہوتی ہے کشش سے جبکہ بذات خود حُسن  اپنے عکس اور

اپنی تاثیر اور اپنے اثرات کے بغیر کشش سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔

آپ کہیں گے حُسن کے اس فلسفےکی آج کیا ضرورت پڑ گئی۔۔۔ تو آپ کو آپ کے سوال کا جواب ملے گا۔آیے آپ کو ایک منظر دکھائیں۔

  ایک کھلی جگہ پر سٹیج سجایا گیا ہے ،تقریب کا سماں ہے، لوگ تقریب کی  کارروائی دیکھنے اُمڈے چلےآرہے ہیں۔۔۔۔۔

کیا ہوا چلی ہے جو ہوا کا رخ بدل گیا

 تیرگی کے روبرو یہ کیا چراغ جل گیا 

جس کا سر نہ جھک سکا شہر ہے کہ معجزہ

  دیکھ لو سُوئے غزہ۔۔۔۔۔

 یہ لوگ کون ہیں جانتے ہیں؟ جن کے اوپر 15 ماہ تک مسلسل بارود ٹنوں کےحساب سے برسایا گیا۔ان کے حسین چہروں پر آگ کے گولے پھینکے گئے۔ نوخیز پھول ان کے سامنے مسلے گئے۔معصوم کلیاں تک نوچ ڈالیں ظالموں نے۔ ان کی پلکوں پہ سجے حسین خواب چھین لینے کی کوششیں ہوئیں۔  ان کے گلاب لہجوں کو نفرت کی زبان دینے کی کوشش کی گئی۔ ہمت کے کوہِ گراں کو ریزہ ریزہ کرنے کے منصوبے بنائے گئے  مگر آج۔۔۔۔۔ جی ہاں آج کا حسین منظر دیکھیے خود اپنی آنکھوں سے،یہ لوگ زندہ ہیں اپنے محافظوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیےبے تاب ہیں۔۔۔ اور ہاں  یہ محافظ ہی تو حُسن کا استعارہ ہیں۔۔  دیکھیے ذرا ان کی ادا اورتاثیر۔۔۔۔۔ 15 ماہ تک ایک ظالم جابر دشمن کی فوج سے تعلق رکھنے والی خواتین ان کی قید میں  تھیں۔ آج وہ رہا ہو رہی ہیں۔ یہ تقریب اس سلسلے میں ہے۔ ذرا قیدی خواتین کے چہرے پر مسکراہٹ اور حلیے کی تازگی،ملاحظہ کیجیے ۔ارے۔۔۔۔آپ تو سراپا حیرت بن گئے ۔

 کچھ سمجھے آپ؟؟؟

  کہ کس قدر خوبصورت تہذیب کےعلمبردار ہیں،وہ جن کی قیدمیں یہ تھیں اورہاں ان خواتین میں سےایک نےرہا ہونے سےانکارکر دیا۔ کہتی ہیں مجھے "ّْقید"ہی رکھو ۔اجی دل تو ہر قیدی کا  یہیں رہ گیا ہوگا ۔اظہار ایک نے کر دیا۔۔۔۔  ہاں  نا۔۔۔۔۔!!

 زمین کے اس بے مثال شہر کے حسین لوگوں کی  ایک جھلک  سمیرا علی کی اس پوسٹ میں ملاحظہ کیجیے'  آج جب میں ہسپتال جا رہی تھی اسی دوران شہداء کے جنازے اٹھائے جا رہے تھے ،چھوٹے بچے ہمارے آگے دوڑتے ہوئے قافلے کےساتھ شامل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جلوس کے آگے ایک قسّام بریگیڈ کی گاڑی چل رہی تھی جس پر سبز پرچم لہرا رہے تھے ۔بچے اس گاڑی اور مجاہدین کو قریب سے دیکھنے سے قاصر تھے تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا آؤ جلدی سے چھت پر چڑھیں وہاں سے ہمیں قسّام اور گاڑی واضح نظر آئے گی ۔انہیں نہ سڑک پر بھگدڑ کی پروا تھی نہ تنگ راستوں میں دوڑتی گاڑیوں کا خوف نہ ہی آس پاس کھڑے لوگوں کی موجودگی کا احساس۔ ان کا ایک ہی مقصد تھا قسام کو دیکھنا۔ یہی ہے وہ نسل جو ہر مزاحمتی نشان سے عشق کرتی ہے، یہی ہیں وہ بچے جو کل کے مجاہد بنیں گے۔

 اے ناپاک دشمن سن لو انقلاب کبھی مٹایا نہیں جا سکتا سمیّہ علی غزہ۔۔۔

حُسن کا تذکرہ تو دلکُشا ہےجانفزاء ہے ۔۔۔

مگر ۔۔۔۔۔۔آہ ۔۔۔۔۔

کیا کیجیے کہ اس قدرحسین لوگوں کےمقابلے پر جو ہیں۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔ وہ پرلےدرجے کے بدصورت ہیں۔

اِس طرف شہادتیں ہیں حوصلے ہیں صبر ہے۔

اُس طرف عداوتیں ہیں ظلمتیں ہیں جبر ہے۔۔۔۔

ٓظلم سے مقابلہ، صبر سے معاہدہ

دیکھ لو سُوئے غزہ

دیکھ لو سُوئے غزہ۔۔

یہ دیکھیے معروف امریکی صحافی جیکسن ہیلیکیون کی شائع کردہ 27جنوری کی تصویر۔ایک طرف حسین لوگوں کی سجائی گئی تقریب کی تصویر ہے۔ وہی  تقریب جس کا اوپر ہم نے تذکرہ کیا۔۔۔

دوسری طرف کی تصویر۔۔۔۔۔ آہ۔۔۔۔ رونگٹے کھڑے ہو گئے نا۔۔۔یہ بھی ہم جیسےانسان ہیں مگر دیکھیے ان کی حالتِ زار۔۔۔ پِچکے گال۔۔۔۔ نقّاہٹ زدہ بدن اور بدن پہ جابجا تشدد کے نشانات۔۔۔۔ کس قدر بدصورت ہیں وہ جنہوں نے ان کواس حالت تک پہنچایا۔

ان بد صورت قابضین کواپنی بدصورتی کا احساس تک نہیں۔۔۔۔  ڈھیٹ اوربےشرم اس قدرکہ نہتے عوام اور معصوم بچوں کو قتل کر کے ،ہسپتالوں، سکولوں اورشاہراہوںکو تباہ و برباد کر کے اب ،تعمیر نو،  کا ایک گھٹیا منصوبہ لے کے آگئے  ہیں۔۔۔ کیا نام دیں گے آپ اس ذہنیت کو کہ جہاں جہاں معدنیات ہیں۔۔۔ آبی ذخائر ہیں۔۔۔ سونا ہے۔۔۔ تیل ہے۔۔ وہاں بس اِن کا حق ہے ۔یہ وہاں کے باشندوں کو چاہیں تو قتل کر دیں چاہیں تو بے دخل کر دیں۔

ان بد صورتوں کے

  لہجے پھول نہیں کھلاتے  آگ اگلتے ہیں ۔ ان کے ہونٹوں پہ خوشبو کا تذکرہ نہیں آتا کانٹے اگتے ہیں ۔۔ ۔

 ان کی ہستی کی لغت  محبت لفظ سے ناآشنا ہے،یہ نفرت کے تاجر ہیں۔۔۔۔  سپر پاور۔۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔ سپر پاور۔۔

کتنے ہی خِطے گواہ ہیں کہ جہاں یہ بد صورت طاقت کے نشے سے چُور۔۔۔۔ پلید عزائم لے کے گئے مگر ذلیل ہو کے پلٹے۔۔۔کاش  ۔۔۔۔ اب ہی ہوش کے ناخن لیں یہ بدتہذیب۔۔۔ بدشکل۔۔۔ دصورت۔۔ہاں ویسے ہماری یہ باتیں شاید اُن کو پسند نہیں آئیں گی جو اِن کے"نمک خوار" ہیں۔۔

ان کی منظور نظر۔۔۔۔ اپنے دیس کی ایک دختر۔۔۔۔چنددن پہلے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں ہمسایہ ملک میں،خواتین کی تعلیم کے دگرگوں حالات پہ خاصی پریشان تھیں ۔۔۔۔۔اس دختر  کو کوئی کہے  جا کے کہ اپنے تعلیم یافتہ ،مہذب، انسانی حقوق کے علمبردار آقاؤں کی  صورت بھی کبھی دیکھ لیا کرو۔  تنی ہوئی بھنویں ۔۔۔۔ شکن آلود ماتھا۔۔۔  رالیں ٹپکاتے ان کے بھدّے دہن۔۔ یہ ،تعلیم یافتہ،  ۔۔۔۔

ہونہہ۔۔۔۔ تُف ہےاس تہذیب پر۔۔۔ ایسی تعلیم پر۔۔۔کاش یہ اس قدربدصورت نہ ہوتے۔۔

ہمیں تو کراہیت آنے لگتی ہے ،ان کے تذکرے سے۔۔۔چلیں مزاج کو خوش گوار کرنےکےلیےخوبصورت لوگوں کا دوبارہ تذکرہ کرتے ہیں۔ ان کی،قید، سے رہائی پانے والا ایک قیدی بیان کرتا ہے

۔۔۔میرا نام کیت سیجل ہے اور میں کفارِ غزہ سے ہوں۔ میں سات اکتوبر 2023 سے جنوری 2025 تک غزہ میں قید رہا۔ اس دوران جن محافظوں نے مجھے حراست میں رکھا انہوں نے میری تمام ضروریات کو پورا کرنے کا خیال رکھا، چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہوں۔۔ دوا ،وٹامنز، نظر کا علاج ،بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ یا دیگر ضروریات جب میں مسلسل خراب صحت کا شکار رہا تو انہوں نے میرے لیے ڈاکٹر کا بندوبست بھی کیا۔ محافظین نے میری خوراک اور کھانے سے متعلق مسائل کے حوالے سےدرخواستوں کو قبول کیا۔انہوں نے خاص طور پر میری صحت کے مطابق کھانے کا انتظام کیا۔سبزی بھی اور بغیر تیل کے کھانے بھی۔ محافظین نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا ۔میرا ماننا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے وہ اقدامات نہیں کیے جو قیدیوں کی رہائی کے لیے ضروری تھے اور نہ ہی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی موثر قدم اٹھایا جس کی وجہ سے دونوں طرف بڑے پیمانےپر جانی نقصان ہوا ۔میری خواہش ہے کہ جلد از جلد امن قائم ہو ۔ آخر میں میں ان محافظین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گاجنہوں نے اس دوران میرا خیال رکھا۔

اب تو آپ بھی اقرار کر رہے ہیں کہ واقعی کس قدرحسین ہیں یہ محافظ اوران کی قوم  کہ ان کا تذکرہ کرتےاور سنتے ہوئے کبھی زبان تھکی نہ سماعت اکتائی ۔۔۔ ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں خود یہ لوگ ملبے تلے دب گئے۔۔۔خوف ،بھوک ،پیاس ،بیماری ،زخم اور موت ۔۔۔۔ کون سی آزمائش ہے جس سے دو چار نہیں ہوئے یہ لوگ۔۔۔۔لیکن ان کی زبان پہ کوئی گندا لفظ۔۔۔۔ ناشکری کا کلمہ۔۔۔ گالی گلوچ۔۔۔ لہجے کی اکتاہٹ۔۔۔۔ کچھ بھی تم نے دیکھا یا سنا۔۔۔۔؟؟؟نہیں نا۔۔۔۔بس کائنات کے خوبصورت ترین الفاظ ہیں ان کی زباں پر۔۔

اللہ اکبر اللہ اکبر  ۔

سبحان اللہ۔

الحمدللہ۔۔۔اوراب جبکہ بد صورتوں کا بڑا گُرُو۔۔۔۔ کولمبس کا گدی نشیں۔۔۔۔۔ انسانی خون اور ہڈیوں کے مکسچر سے تعمیر ہونے والے ملک کا بادشاہِ عظیم ایک مرتبہ پھر غُرّا رہا ہے ۔۔۔۔۔تو دیکھیے جواب میں یہاں کے خوبصورت لوگوں کی زبان پہ کائنات کے خوبصورت ترین الفاظ ہیں۔

،،حسبنا اللہ و نعم الوکیل ۔نعم المولی و نعم النصیر،،

خوبصورتی اور بدصورتی کا مقابلہ تو صورِ اسرافیل پھونکے جانے تک جاری رہے گا۔۔لیکن دوست آو۔۔۔۔ بیٹھو میرے پاس آج ہم  ۔۔۔۔۔میں اور تم بھی آئینے میں اپنی صورت دیکھ لیں۔۔۔۔چلو  آج ان ہی کو آئینہ کرتے ہیں۔۔۔

غزہ کے خوبصورت لوگوں کے آئینے میں اپنا سراپا دیکھتے ہیں۔۔۔۔

۔۔کیا فنا ہے کیا بقا

ہار کیا ہے جیت کیا

جان لو اب ذرا

دیکھ لو سُوئے غزہ۔۔

#

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے