
نگہت سلطانہ
معاشروں کی بقا کا انحصار بہت ساری چیزوں پر ہے۔ جہاں روٹی دال زندگی کے لیے ضروری ہے وہیں کچھ
احساسات ہیں جو زندگی کی علامت ہیں۔ زندگی بذات خود ایک خوبصورت احساس کا نام ہے۔جینے کااحساس جینے کے لیے محنت مشقت اور کچھ پا لینےکااحساس زندگی کو پرسکون اور خوبصورت بنا لینے کا احساس اور۔۔۔۔ اور تحفظ کا احساس۔ ہر انسانی بستی بجا طور پر خواہش رکھتی ہے کہ اس کے بنیادی حقوق پر کوئی ڈاکہ نہ ڈالے ۔ انسانوں کی اس فطری خواہش کے پیش نظر انسانی حقوق کے ادارے تشکیل پاتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔ اگر یہ ادارے ،یہ تنظیمیں ہی منہ سی لیں تو کیا ہوگا؟؟ وہی ہوگا جوہورہا ہے یعنی معاشروں میں احساسِ عدم تحفظ کی پیدائش۔۔۔۔
روم کے پانیوں کےقریب ایک بستی ہے جہاں آدم خور۔۔۔ انسانی خون کےپیاسےگزشتہ ڈیڑھ سال سے انسانوں کو نگل رہے ہیں ۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔ایک نہیں پچاس نہیں ہزار نہیں پچاس ہزار انسانوں کا خون پی گئے۔۔۔۔ معصوم بچوں کو بھی ذبح کرڈالا۔۔۔ دس بیس نہیں۔۔۔۔۔ تقریباً بیس ہزار ننھے وجود ان آدم خوروں کی آدم دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
اور۔۔۔۔۔ دنیا ہے کہ مکمل طورپرخاموش۔۔۔۔تمام انسانی حقوق کےادارے مجرمانہ حد تک خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں، عام آدمی حیران اور پریشان ہے کہ یہ مغربی اور یورپی حکومتیں اس قدر تنگ نظر متعصب اور اس قدر پیاسے خون مسلم کے ہو سکتے ہیں۔ ڈیڑھ سال سے قابض اسرائیل ان کی زمینوں پہرجبری قبضے کے علاوہ انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے۔۔۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں حتی ٰکہ اقوام متحدہ تک خاموش ۔۔۔ مکمل خاموش۔۔۔۔
ٹرمپ تو جو ایجنڈا لے کےآیا۔۔۔۔ وہ کسی سے ڈھکا چھپانہیں۔۔۔لیکن کم ز کم ان اداروں کو سانپ کیوں سونگھ گیا؟؟
کیا آپ کے دستور اور لائحہ ء عمل میں یہ لکھا ہے کہ انسانی حقوق کی اس پامالی پہ لب کشائی کرنی ہے جس کے لیے ٹرمپ اجازت دے۔۔۔۔؟؟
آہ۔۔۔۔ کس قدر گھٹیا ہے تمہارا ضابطہ تمہارا لائحہء عمل۔۔۔انسانی حقوق کے دعویدارو! تمہارے سینے کے بائیں طرف گوشت کا ایک لوتھڑا خالق نے دھک دھک کرنے کے لیے رکھا تھا ۔۔۔۔ اگر اس کی یہ صدا بند نہیں تو خدارا اس تصویر کی طرف دیکھو۔۔۔
یہ ہے فلسطینی کم سن قیدی طارق ابوخضیر۔اسرائیلی عدالت میں پیش ہواہےچہرے پرتشدد کے واضح نشانات۔ کیا واقعئ تم اس قدر ڈھیٹ اور پتھر ہو چکے کہ اس بچے کے حق میں ہمدردی کا ایک حرف تک تمہاری زبان پر نہ آسکا ۔؟ تمہارے دستور میں اس بچے کے لیے کوئی حقوق نہیں؟ ۔ایک اور تصویر دنیا کے ہر اس فرد کے لیے جو انسانیت کا نام لیتا ہے۔
یہ چند دن پہلے کی تصویرہے۔180معصوم بچوں کی تصویر۔جب دنیا بھرکے مسلمان اپنے اپنے گھروں میں سحری کررہے تھے ۔ ظالم اسرائیل نے غزہ کی گلیوں میں خون کے دریا بہادیے۔ایک گھنٹے میں۔۔۔۔ جی ہاں صرف ایک گھنٹے میں 180 معصوم بچوں کو خون میں لت پت کردیا۔یہ قتل عام دنیا بھر کے لوگوں نے اپنی سکرینز پہ دیکھا۔
اسرائیل اقوام متحدہ کی( ٹھنڈی ٹھنڈی نرم نرم)مذمت کو خاطرمیں نہیں لاتا دنیا بھر میں لوگ اس صریح ظلم کے خلاف سڑکوں پہ نکلے۔اسرائیل کو اس کی بھی کوئی پروانہیں۔۔۔
یہی امر تیسری دنیا کےعوام کےاندر شدید غم وغصے کے ساتھ ساتھ عدم تحفظ کےاحساس کو پیدا کر رہا ہے ۔یعنی کل کلاں کو یہ امریکا کا چہیتا کسی اور ملک پہ میزائل داغنا شروع کردے کہ بس ہم آزاد ہیں جو چاہیں کریں۔۔۔مقبوضہ فلسطین کے اس قابض کا ہمدرد سارا عالم کفر ہے۔
حالیہ دنوں میں اسرائیل نےحماس کےخلاف جو پراپیگنڈا مہم شروع کررکھی ہے۔
اس میں رائٹر اور بی بی سی نے بڑھ چڑھ کر جھوٹ کو فروغ دیا۔۔۔۔حالانکہ ایسوسی ایٹڈ پریس نےاس جھوٹ کا پول کھول دیا۔۔۔لیکن بہرحال یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔
لوگ بجا طور پر سوچنے لگےہیں کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ بس رہے ہیں جس میں حقوق اورآزادی اور انصاف صرف بڑے ممالک کے چہیتوں کے لیے ہے ،باقی ساری دنیا کے لیے ایک ہی قاعدہ ہے اور وہ ہے 'جس کی لاٹھی اس کی بھینس'۔
جو قوم اپنی زمیں اپنی بقا کے لیےجدوجہد کرے گی نسل کُشی اس کا مقدر ٹھہرے گی۔
کیا جس نے گِلہ
ملی اور سزا
کئی بار ہوا یہاں خونِ وفا
اک ہم ہی نہیں
جسے دیکھو یہاں
وہی آنکھ ہے نم
جانے کب ہوں گے کم


































