پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے اثرات

نگہت سلطانہ/ اسلام آباد

انیس سو چونسٹھ میں صدرِ پاکستان جنرل ایوب خان نےجب جاپان میں ٹی وی جیسی ایجاد کا مشاہدہ

کرنے کے بعد  اس ایجاد سے اپنی قوم کو رُوشناس کرانے کا عزم بالجزم کرلیا تب شاید ان کے وہم وگُمان میں بھی نہ ہوگا کہ یہ ٹی وی اس معاشرے میں کیا کیا کرشمے دکھائے گا۔

اتفاق سے  پی ٹی وی کو آغاز میں  محنتی اور مخلص افرادِ کار دستیاب ہوئے ،تب نشریات بھی لچر پن سے پاک تھیں۔ اشفاق احمد ،شوکت صدیقی،امجد اسلام امجد، فاطمہ ثریا بجیا،میرزاادیب ،انورمقصود اور یونس جاوید کے لکھے ڈراموں نے معاشرے میں انسانی ہمدردی، عظمتِ کردار، روایات کی پاسداری، وطن سے محبت جیسے اوصاف کو عام کیالیکن من حیث القوم جب ہم قیامِ پاکستان کا اصل مُحرَّک فراموش کرتے گئے تو جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں خرابیاں آتی گئیں وہیں ٹی وی ڈراما بھی مقصدیت سے دور ہوتا گیا۔ قوم کا اجتماعی ضَمیر جب خوابیدہ ہوجائے تو وہ بے سوچے سمجھے دوسروں کی نقالی کرنے لگ جاتی ہے۔ آغاز میں پی ٹی وی نے تعلیم و تربیت اور مقصدیت کو ایک حد تک پیشِ نظر رکھا مگر پھر اغیار کی دیکھا دیکھی " تفریح" کے خبط کو سر پہ سوار کر لیا ۔

 نقل انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے۔   ادیب ، ڈرامہ نگار اور پروڈیوسرزکی عقل پربھی جب پردے پڑ گئےتو وہ احساسِ کَمتری کا شکار ہوگئے۔شاعرِ مشرق  نے کہا تھا ،، میرا عقیدہ ہے کہ آرٹ یعنی ادبیات شاعری،مصوری ، موسیقی یا معماری ان میں سے ہر ایک زندگی کی معاون اور خدمت گار ہے، اسی بنا پر میں آرٹ کو ایجاد و اِختراع سمجھتا ہوں نہ کہ محض آلۂِ تفریح۔۔(از :اقبال کی ایک تقریر کابل میں)۔۔۔۔۔

فکرِ اقبال سے استفادہ کرنے کی بجائے قوم کے زرخیز دماغوں نےآرٹ کا درآمد شدہ مفہوم اپنا لیا۔ بقول جسٹس ایم آر کیانی ۔۔۔"اگر گانے اور ناچنے کو محفلِ رقص و سرود کہا جائے اور اس کا افتتاح کسی معتبر آدمی سے کرایا جائے اور وہ بازار کے بالا خانے کی بجائے کسی بنگلے میں ہو تو اسے آرٹ کہتے ہیں اور اس کا شمار فنونِ لطیفہ میں کیا جاتا ہے۔" ۔۔۔( افکارِ پریشاں :از جسٹس محمد رستم کیانی)۔

آرٹ کے اسی مفہوم کو احساس کمتری کے ماروں نے ڈراموں پہ بھی منطبق کرلیا۔  رذائلِ اخلاق کو نام دے دیا  سمجھداری کا۔ روشن خیالی کا اور  افیئر کا۔۔۔ 90ء کی دہائی میں بھارتی ڈرامے کی نقالی کے رجحان نے زور پکڑا۔ اس سلسلے کی پہلی ضرب تب پڑی جب کیبل اور ڈش کا جال ملک بھر میں پھیلا دیا گیا۔ ۔۔کم فہموں نے لے رکھا ہے ابلاغ کا ٹھیکہ۔۔۔۔بیساکھیوں والے بھی ہوئے دوڑ میں شامل۔۔۔

  وہی کئی بار کی دہرائی ہوئی گھسی پٹی کہانیاں ہر ڈرامے کی بنیاد بننے لگیں۔۔۔اور اس میں مصالحہ ڈالا گیا عورت ذات کے رونے دھونے اور گھٹیا حرکات کے ذریعے ۔۔۔ یوں وارث، ہوائیں، شمع اور عروسہ جیسے ڈرامے دیکھنے والوں کا ذوق آہستہ آہستہ ایسا پست ہوا کہ آج وہ بسمل (اے آر وائی)،  اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے( جیو ٹی وی)،  ہم سفر(ہم ٹی وی ) ، جھوک سرکار(پی ٹی وی)، سن میرے دل(جیو ٹی وی ) وغیرہ وغیرہ جیسے ڈرامے دیکھتے ہیں اور سیکھتے ہیں کہ ۔۔۔

ملازمت پیشہ عورت باس کے ساتھ کس طرح وقتی عشق و معاشقے کی پینگیں چڑھاتی ہے۔۔۔

دیور بھابی کا عشق۔۔

ساس تو ہے ہی جنم جنم کا سازشی کردار۔۔

^^یونی ورسٹی میں کس طرح لڑکوں کو پھانسا جاتا ہے اور پھر کس طرح عمر کے اس نازک ترین حصے میں والدین کے برسوں کے تجربات اور سمجھ بوجھ کو چیلنج کیا جاتا ہے۔۔

^^ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنے کے لئے طرح طرح کی چالبازیاں اختیار کی جاسکتی ہیں، حتیٰ کہ کالے علم سے بھی  ،مستفیض ہونا سکھایا جاتا ہے۔۔

^^۔گھریلو لڑائی جھگڑے، ناچاقیاں اوردوریاں ۔

^^گھر میں بہن بھائی، بزرگ وغیرہ تو آپ کے ایسےخیرخواہ نہیں ، ہاں آفس کا باس، یونی ورسٹی میں صنف مخالف فرینڈز ،کسی ریسٹورنٹ میں اچھا کھانا کھلانے والا  بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ خیر خواہ ہے۔انسانیت تو بس اسی میں کوٹ کوٹ کے بھری ہے۔

جب کوئی پریشانی آن پڑے تو خدائے واحد کے آگے سجدہ ریز ہونے کے بجائے مزاروں اور خانقاہوں کا رخ کرنا اور پھر وہاں سے "سکون اور کامیابی" کی دولت کا حاصل ہونا ۔۔

^^طلاق جیسے حساس موضوع کو ٹی وی ڈراموں نے تماشا بنا رکھا ہے۔۔

 نماز روزہ جوانوں کا نہیں بوڑھوں کا "شغل" ہے۔ بوڑھی اماں جان بیٹی اور اس کی کزنز سے کہتی ہیں کہ "تم لوگ مل کے کھانا بنا لو، میں جلدی سے نماز پڑھ لوں۔" ( ایک ڈرامے کا منظر)۔۔

^^خود کشی کا ۔۔۔۔رجحان ۔

^^شادی کی تقریب میں کہیں ہندوؤں اور کہیں ملحدوں کی نقالی

مادہ پرستی ، مال و دولت ، پر تَعَیُّش زندگی، قیمتی فرنیچر ، گاڑیاں، اعلیٰ ڈیکوریشن پیسز ، حاضر باش ملازم ۔۔ زندگی کا حاصل یہی کچھ ہے۔۔

ڈیکوریشن پیس کے طور پہ مورتیوں کا گھروں میں رکھا جانا بھی اب معیوب نہیں۔۔۔۔

پچاس ساٹھ سال سے بالعموم اور قریب بیس پچیس سال سےبالخصوص ہمارے ٹی وی ڈرامے معاشرے پرجواثرات مرتب کرچکے ہیں انہیں دیکھ کے ہر حساس اور دانا و بینا شخص پریشان ہے۔  محبت، رواداری، امداد باہمی ، مسجد و رمضان المبارک کااحترام، بزرگوں کا ادب ،سادگی، قناعت ، ایثار و وفا ایسی ہماری روایات دم توڑ رہی ہیں۔  مادہ پرستی  یوں پنجے گاڑ رہی ہے کہ خود غرضی، تلخ رویے، بے اِعتنائی، بدتہذیبی،حسد ،جھگڑے ، عداوت،  خونی رشتوں تک کا سفاکانہ قتل  جیسی لعنتیں معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔۔

ڈیبل کاف مین   نے تو سیٹلائٹ کو تہذیبی قتل کے ستاروں سے تشبیہ دی تھی ۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ شوبز کے ،ستارے،  تہذیبی  قتل کا فریضہ بحسن و خوبی نبھا رہے ہیں۔۔۔۔۔

حل کیا ہے۔۔۔۔؟؟

  حساس ، ذمے دار محبًِ وطن افراد  آگے آئیں اور ارباب اختیار پہ دباؤ بڑھائیں اور ان  کے سامنے درج ذیل تجاویز رکھی جائیں

ا۔۔۔میڈیا سے وابستہ افراد کی نظریاتی تربیت کا اہتمام کیا جائے۔۔

ب۔۔۔حکومت خلوص نیت سے میڈیا کے لیے ضابطۂ اخلاق وضع کرے ۔

ج۔۔۔ ریٹنگ کو اصل مقصد نہیں بلکہ قوم کی ذہن سازی، نوجوانوں کی اخلاقی و نظریاتی تربیت  کو نصب العین قرار دیا جائے۔

د۔۔۔۔اچھے ادیبوں اور اچھے پروڈیوسرز کی بھر پورحوصلہ افزائی کی جائے۔

ذ۔۔۔عورت کے آنسو ،عورت کی چالبازیاں ، عورت کا گلیمر ہی سب کچھ نہیں، زندگی بذات خود بہت بڑا موضوع ہے۔امید،روشنی،  اخلاص، وفا،  ایثار،  خدمت ، انسانیت ،  میاں بیوی کی محبت ،  اخلاقی ترقی و خوشحالی ، امت کے جسدِ واحد ہونے کا تصور،  غزہ کی تعمیر نو،  امت کے حقیقی دشمن،  پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ، تاریخ پاکستان، پاکستان کے ہیروز، پاکستان کے حساس اداروں کا احترام ،  سائنس، جدید ٹیکنالوجی،  اے آئی، گھریلو دستکارہوں کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں کی سوچ کی تعمیر ۔۔۔۔۔بے شمار موضوعات ہیں کہ جن پہ  کوشش کر کے اچھے ڈرامے پروڈیوس کیے جاسکتے ہیں ۔۔

یہ حقیقت ہے کہ اگر قوم اور حکومت مل کر ایک خوبصورت معاشرے کی تشکیل کرنا چاہیں تو یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے  ۔۔۔ اگر ہے جذبہ ء تعمیر زندہ تو پھر کس چیز کی ہم میں کمی ہے۔

c

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے