پروفیسر خورشید احمد

نگہت سلطانہ

پچھلے دنوں ایک شخصیت نے اس دار فانی کو یوں الوداع کہاکہ ہر حساس دل کو صدمہ پہنچا، ہر ذی بصیرت کی آنکھ اشکبار ہوئی پروفیسر خورشید احمد

صاحب کی شخصیت کا تعارف لکھنے بیٹھوں تو تعارف مکمل نہیں ہو پائے گا اوراق کم پڑ جائیں گے انہیں ایک کامیاب سیاستدان لکھوں ایک اعلی پائے کا مصنف لکھوں محقق لکھوں ماہر معیشت لکھوں ماہر تعلیم لکھوں ایک بہترین پالیسی ساز اور منصوبہ ساز لکھوں صاف گو سادہ حساس ہمدرد انسانیت کہوں۔۔۔ کوئی ایک خوبی ہو تو اسے ان کی شخصیت کا عنوان بناوں۔ ان کی شخصیت کو اگر ایک ماہر معیشت کا عنوان دیا جائے تو ترجمان القران 2022 کا ماہ مارچ کا شمارہ میرے سامنے ہے۔ مرحوم کے ہاتھوں لکھے ایک مضمون کا عنوان ہے' معاشی ترقی کی حکمت عملی مطلوب بنیادیں' ایک بہترین مضمون  لفظ لفظ پڑھنے کے قابل نہ صرف پڑھنے کے قابل بلکہ نافذ العمل کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوں پورا مضمون یہاں نقل کرنا ممکن نہیں اس مضمون کا آخری حصہ جو مصنف کی طرف سے پیش کردہ سفارشات  کی شکل میں ہے قارئین کے لیے پیش کرتی ہوں۔
یہاں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں ہم اس بات کا مشورہ بھی دیں گے کہ نئے مثالیے میں درج ذیل باتوں کی طرف خاص طور پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔
قدرت نے انسان اور اس کے ماحول کو جو وسائل فراہم کیے ہیں ان کی  بہترین نشوونما کے ساتھ انہیں استعمال کیا جائے۔
ان کی اس طرح سے منصفانہ تقسیم اور استعمال ہو کہ تمام انسانی تعلقات کا فروغ اور تنظیم عدل اور احسان کی بنا پر ہو۔متوازن اور پائیدار ترقی وسائل کے ضیاع اور غلط استعمال سے اجتناب ظلم اور انسانوں کے استحصال کا خاتمہ کیا جائے۔
مالی اور قیمتوں میں استحکام کے ذریعے افراد کے درمیان علاقوں کے درمیان شعبہ جات کے درمیان اور قومی سطح پر مساوات کا حصول ممکن بنایا جائے۔
خود انحصاری  کے اعلی مقام کا حصول بشمول امت کی اجتماعی خود انحصاری حقیقی تکثیریت پر مبنی ایک عالمی نظام کا ویڑن جس کے نتیجے میں تمام اقوام اور ثقافتوں کا مل جل کر رہنا ممکن ہو اور وہ ایک منصفانہ عالمی نظام میں باہمی مقابلے اور تعاون کے ساتھ رہ سکے ترقیاتی حکمت عملی کو اخلاقی روحانی اور مادی پہلوو¿ں پر مشتمل ہونا چاہیے۔

ترقیاتی اہداف ۔۔
 پیداوار میں اضافے کے لیے جدت و ندرت کے ساتھ ساتھ معاملہ فہمی سےکوشش اوراس بات کو پیش نظر رکھنا کہ اس سے تمام لوگوں کی ضروریات کی فراہمی اور بہتری یقینی ہو اور ایک مضبوط ترقی پذیر اور نشوونما پانے والی معیشت کا قیام عمل میں آئے۔دنیا میں اچھی زندگی کا حصول آخرت میں ایک کامیاب زندگی کا وسیلہ ہونا چاہیے۔

 اخلاقی محرکات مادی جزا و سزا کے ساتھ ذاتی اصلاح
 اخلاقی فلٹر اور سماجی فلٹر کا نظام جو صرف پیداوار اور فیصلہ سازی کے تمام مراحل پر مارکیٹ کے نظام کو درست رکھنے کے لیے ایک موثر کردار ادا کرے۔فرد کی مرکزیت اور فلاح و بہبود کی حامل سوچ کار فرما ہونا پیداوار اور صرف کو مفید اور ثمر آور بنانا چاہیےاجتماعی معاملات کا نظام ماحول دوست ہونا چاہیے۔
جائیداد بطور ٹرسٹ-- نجی ملکیت کا حق اور منافع کا حصول سماجی اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ یہ ایک انقلابی تصور ہے جو سرمایہ کاری کو سرمایہ پرستی سے محفوظ رکھتا ہے۔
مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل نو میں سود کا یقینی خاتمہ اور ارتکاز دولت میں کمی۔
انصاف کی فراہمی بشمول منصفانہ تنخواہ آمدنی اور شراکت رقم کی منتقلی اور مبنی بر عدل وراثت کی تقسیم
حکومت کا مثبت اور بامقصد کردار
معیشت اور اس سے متعلق امور کی ازسر نو تشکیل محض مالیاتی سیکٹرمیں اصلاحات نہ ہوں۔۔۔پاکستان کی خود انحصاری اور بحیثیت مجموعی امت کی خود انحصاری معاشی تعاون اور عالمگیریت کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے یکجہتی کا اظہار اور اس کے لیے مواقع کو استعمال کرنا۔
بات کی جائے پارلیمانی امور بارے ان کے فہم اور ضوابط پرجو ان کی گرفت تھی تو شاید وہ اس  معاملے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتےتھے۔اس سلسلے میں ایک دلچسپ واقعہ پیش ہے  ایک بار چوہدری شجاعت حسین نے بطور وزیر داخلہ ایوان میں کوئی بل پیش کیا پروفیسر خورشید صاحب نےایک تکنیکی اعتراض کر دیا کہ یہ قواعد کے مطابق پیش نہیں کیا گیا چوہدری شجاعت حسین صاحب کو وہ بل دوبارہ پیش کرنا پڑا پروفیسر صاحب نے کہا اس بار بھی قواعد کے مطابق پیش نہیں کیا گیا چوہدری صاحب نے تیسری بار کوشش کی اور پروفیسر صاحب نے اس پر بھی یہی اعتراض کر دیا چوہدری شجاعت حسین کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا تھا انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب وہ کیا کریں وہ چوتھی بار اٹھے اور مسکرا کر کہا جناب چیئرمین سینٹ میں بل کو ایک بار پھر پیش کرتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ اس مرتبہ یوں سمجھا جائے کہ یہ بل اسی طرح پیش کیا جا رہا ہے جیسے پروفیسر صاحب چاہتے ہیں سارے ایوان میں قہقہہ پھوٹ پڑا اور چیئرمین سینٹ نے کہا یہ بل اب چونکہ اسی طرح پیش کیا گیا جیسے پروفیسر صاحب چاہتے ہیں اس لیے اب یہ بالکل درست ہے۔۔۔(ترکش۔۔۔آصف محمود)۔۔۔
پروفیسر خورشید احمد مرحوم کو علم و تحقیق کےمیدان کےشہسوار کا لقب دیا جائےتو اس وقت میرےسامنےان کا ایک مضمون 'مسلم دنیا کے لیے علمی و فکری چیلنج' ہے یہ مضمون بھی پڑھنے کے لائق ہے،  اس مضمون کے آخر میں وہ لکھتے ہیں کہ ضرورت ہے کہ نئی نسل میں اعتماد بحال کرنے کے لیے درج ذیل ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں۔
 یہاں  ان کے سفارش کردہ اقدامات کا خلاصہ پیش کرنا چاہوں گی۔۔۔
قارئین۔۔۔
اسلام کے فلسفہ زندگی اوراس کےنظام حیات کا تحقیقی مطالعہ کیا جائےاوراس کی تعلیمات کو ایمانی اورعقلی دلائل کے ساتھ آج کی زبان میں پیش کیا جائے ۔مغربی علوم و فنون اور نظام تہذیب و تمدن کا تنقیدی جائزہ لیا جائے آج بہت بڑی ضرورت ہے کہ غلامانہ  ذہنیت کو ترک کر کے مغربی افکار کا بے لاگ مطالعہ کیا جائے۔
تمام علوم کو دین اسلام کی دی ہوئی اقدار پر مرتب اور مدون کیا جائے اور صحیح سمت میں ان کو ترقی دی جائے۔
آج کی دنیا میں خصوصیت سے معیشت معاشرت سیاست انتظامیات اور قانون کے میدانوں میں جو نئی پیچیدگیاں رونما ہوئی ہیں ان کامطالعہ بیدارذہن کے ساتھ اور بالغ نظری کے ساتھ کیا جائے پھر پوری وضاحت کے ساتھ بتایا جائے کہ اسلام کے اصولوں کو زمانہ ئ حال کے مسائل و معاملات پر منطبق کر کے ایک صالح اور ترقی پذیر تمدن کی تعمیر کس طرح ہو سکتی ہے اور اس میں ایک ایک شعبہءزندگی کا عملی نقشہ کیا ہوگا۔۔۔۔
قارئین! فاضل مصنف نے اگے چل کر تحقیق اور تربیتی اداروں کے کرنے کے کام کاموں کا تذکرہ کیا ہے اور ان کے لیے پروگرام تجویز کیا ہے ان نکات کا خلاصہ یہ ہے۔
اسلام  پر علمی و تحقیقی کام کرنا الحاد دہریت اورتشکیک کےپھیلتے ہوئے سیلاب کاعلمی سطح پر جواب دینا اسلام کےتصور توحید کو پوری شان سے بیان کرنا۔
 اسلام کی آفاقی دعوت کو مختلف ذہنی معیارات سامنےرکھ کردنیا کی مختلف زبانوں میں پیش کرنا۔
   دور حاضر کے مسائل پر خصوصی تنقیدی مطالعہ کرنا۔
مسلمانوں کی نئی تعلیمی ضروریات کو متعین کرنا سٹریٹجک اہداف طے کرنا۔
اسلام کے خاندانی نظام کو تحقیق اور مطالعےکا موضوع بنا کرمضبوط دفاع کرنااوردنیا کے سامنے رول ماڈل کےطورپرپیش کرنا
  غیر مسلم اقلیتوں سے مسلمانوں کے سلوک اورغیر مسلم اکثریتی ممالک میں مسلم اقلیتوں کے جملہ دینی اور تہذیبی امور کا فکر مندی سے مطالعہ کرنا۔۔۔نوجوانوں کی ذہنی اور علمی تربیت و رہنمائی کے لیے مناسب انتظامات کرنا باصلاحیت نوجوانوں کی تربیت اور تحقیق کی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کرنا (یاد رہے نوجوانوں میں بھی خاص طور پر مسلم خواتین دشمن کا خصوصی ہدف ہیں) ۔
مذاکروں مباحثوں اور مطالعوں کے حلقوں میں اسلامی افکار و مسائل پر غور و بحث کی صحت مندانہ روایات  قائم کرنا جملہ دینی اور تہذیبی امور کا فکر مندی سے مطالعہ کرنااور قارئین اب ذرا دم سادھ کے کہ پروفیسر صاحب مرحوم کی شخصیت کے عملی پہلووں اور ان کو حاصل ہونے والے اعزازات کا مختصرا تذکرہ ہے۔
مطالعے کا ان کو بچپن  ہی سے بے حد شوق تھا بچپن ہی میں انگریزی اوراردو کےبڑےادیبوں کی کتب پڑھ چکے تھے۔
گورنمنٹ کامرس کالج سے گریجویشن کی۔ اعلی اعزاز کے ساتھ کراچی یونیورسٹی سے معاشیات اور اسلامیات میں ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی منتخب ہوئے۔،اسٹوڈنٹس وائس، کا اجراءکیا جس کی سرکولیشن میں بہت جلد غیر معمولی اضافہ ہوا۔  
تعلیم سے فراغت کے بعد کراچی یونیورسٹی میں پڑھایا
لیسٹر یونیورسٹی برطانیہ اور جامعہ ملک عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ اور بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد اور اسلامی ترقیاتی بینک جدہ میں بھی پڑھاتے رہے،مختلف بین الاقوامی اداروں کے بورڈ میں شامل رہے،
^^ منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے مشکل کام سر انجام دیے۔اسلامک ریسرچ اکیڈمی لاہور اور کراچی کےنائب صدر رہے۔سوڈان عمان نائجیریا ملیشیا سعودی عرب جرمنی برطانیہ امریکہ کے مختلف اداروں میں تجارتی اقتصادیات اسلامی معاشیات اور قوانین سازی اور اسلامی نظام بینکاری پر ہونے والی تحقیقات میں شریک رہے اور مختلف اداروں کی سربراہی کے فرائض انجام دیے۔ لیسٹر میں مسلمانوں کے لیے وسیع رقبے پر واقع اسلامک فاو¿نڈیشن کا قیام خرم مراد مرحوم کے ساتھ مل کر کیا جو آج  اسلامی تحقیق و تربیت کا بہترین ادارہ ہے،پاکستان کے دیہی علاقوں اور غریب آبادیوں کے لیے درد دل رکھنے والوں کی مدد سے تعلیمی منصوبوں کا خاکہ تیار کیا۔ریڈ فاو¿نڈیشن، غزالی ایجوکیشن، حرا ایجوکیشن، گرین کریسنٹ میں آج لاکھوں طلبہ تعلیم پا رہے ہیں۔
یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور اور بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام اباد کےقیام کےابتدائی خاکےآپ ہی نے تیار کیے۔حکومت پاکستان اور مختلف اداروں کی رہنمائی کے لیے ایک بے مثال ادارہ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد  قائم کیا جو کہ اسلامی دنیا میں سٹریٹیجک سٹڈیز اور ریجنل ریسرچ کی نوعیت کا واحد ادارہ ہے۔ سینیٹر منتخب ہوئے اور 22 سال تک مختلف قومی اداروں اور کمیٹیوں میں پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کی۔
پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین اور وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی بھی رہے.تحریر و تالیف کا کام جاری رکھا غیرسودی معیشت جدید اقتصادیات بین المذاہب تعلقات اسلامی قانون سازی سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اور دیگر موضوعات پر اردو اور انگریزی میں 120 کتب لکھیں.طویل عرصہ ترجمان القران کی ادارت کا فریضہ انجام دیا۔

اعزازات۔۔۔۔

سچ تو یہ ہے کہ پہاڑی کے چراغ، معاشرے کامکھن، فخرامت، شان پاکستان ایسےافراد کی بے لوث خدمات کا صلہ صرف رب تعالی کے ہاں محفوظ ہے۔تاہم دنیا والے بھی اعتراف کیے بنا نہیں رہے۔پروفیسر خورشید احمد رحمہ اللہ کوملنے والے چند اعزازات یہ ہیں۔۔۔
انیس سو نوے میں  اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شاہ فیصل ایوارڈ سے آپ کو نوازا گیا
اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلی ترین ایوارڈ سے نوازا گیا

چار بین الاقوامی یونیورسٹیز نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگرییاں آپ کے نام کیں۔۔۔
قارئین! جانے قبولیت کی کون سی گھڑی تھی کہ مجھ سا کم فہم فرد بھی ایک اعزاز پا گیا اور  وہ  یہ  کہ پروفیسر خورشید احمد رحمہ اللہ کی شخصیت پہ۔۔۔۔ نامکمل ہی سہی۔۔۔۔ ایک کالم لکھ ڈالا۔

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے