ہم ایک ہیں

 نگہت سلطانہ

 دس مئی 2025 کی صبح پاک فضائیہ کی مثالی برتری ، جنگ میں پاکستان کی فتح اوربھارت کی ذلت ناک شکست پرجہاں ایک طرف دل باغ باغ ہوا رب کا

شکر ادا کیا وہیں کچھ مناظر دیکھ کر دل کانپ کے رہ گیا۔ بے پردہ خواتین کا گلا پھاڑ پھاڑ کر ٹی وی اسکرین پہ فٹح کے اعلانات، بھنگڑے کا منظر، آتش بازی کا منظر ۔ یہ سب مناظر ایک سلجھی ہوئی تربیت یافتہ باوقار قوم کی فتح کے مناظر نہیں ہو سکتے وہ اس لیے کہ نہ تو یہ فتح پہلی فتح ہے اور نہ اس سے پچھلی شکست و ہزیمت(1971) آخری شکست و ہزیمت تھی خاکم بدہن۔۔۔

بلا شبہ حربی قوت جے ایف 17 تھنڈر اور جے ٹین سی J 10C طیارے ہماری قوت ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا ہوگا  کہ ہماری اصل قوت ہمارا نظریہ ہے جس طرح مودی کی اصل قوت اس کا نظریہ ء ہندوتوا ہے ۔۔۔ اور ہم تو ایک زندہ و جاوید ہمہ جہتی روشن نظریے کے علم بردار ہیں یہ نظریہ کیا ہے؟ وہی جو پاکستان کے حصول کے وقت ہم نے  پوری دنیا کو گواہ کر کے  اعلان کیا تھا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ بلا شب ہمارا یہ نعرہ کوئی وقتی و  جذباتی نعرہ نہیں تھا یہ محض ایک ترانہ یا قوالی نہیں تھی یہ جان دار قوت محرکہ تھی جس نے برصغیر کے پسماندہ حال مسلمانوں کو ایک آواز دے دی ایک رخ  دیا ایک امنگ دی خوبصورت مستقبل کی امنگ اپنی تہذیب کے مطابق زندگی گزارنے کی امنگ سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر جینے کی امنگ

 جاننے والے جانتے ہیں کہ یہ نظریہ محض جنگ کےدنوں میں پڑھا جانے والا وظیفہ نہیں ترانوں میں گایاجانےوالا مصرع نہیں یہ ہمارادستور ہے یہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے۔۔۔۔۔ سن لیجیے جان جاییے یقین کیجیے کہ لا الہ الا اللہ کے ماننے والوں کے دشمن بھی بہت ہوتے ہیں اس نغمے کے اندر جو قوت اور رعب اور حسن ہے۔اس کی بنا پر اس کے حاسد اس کے رقیب ہر دورمیں چہرہ بدل بدل کےوار کرنےآتےہیں کبھی دائیں  سے کبھی بائیں  سے آگے سے پیچھے سے۔۔۔۔

قوم کی کمزوریاں تلاش کرتے ہیں ان کمزوریوں کے ذریعے ان کےاندرگھس جاتےہیں سازشیں کرتےہیں۔رات کے اندھیرے میں وار کرتےہیں دھوکہ اوردجل کے بڑے بڑے ڈھونگ رچاتے ہیں تو اب کیا ہم یہ نظریہ چھوڑ دیں؟ جیسا کہ ہمارے کچھ، دانشور، سوچتے آئے ہیں ان کے خیال کے مطابق یہ نظریہ ہمارے گلے کا پھندا ہے اس سے جان چھڑا لیں گے تو مغرب و یورپ ہم پر انعام و اکرام کی بارش برسا دے گا تو جناب ایسا ہرگز نہیں ہے زمانہ قریب کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجیے جہاں جہاں مسلمانوں نے اس نظریے سے جان چھڑانے کی کوشش کی وہیں وہ طاغوتی قوتوں کے لیے تر والا بن گئے۔۔۔ اس نظریے کے علمبردار شرق و غرب میں اپنا رعب قائم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ابھی ابھی کیا یہی نہیں ہوا ؟آپ نے قران کی آیت پہ آپریشن کا نام رکھا بنیان مرصوص۔۔۔۔۔

بزدل گیدڑوں کی طرح رات کی سیاہی میں نہیں سپیدہ ء سحر میں کہ جب کائنات کا ذرہ ذرہ سوہنے رب کی حمد و ثنا میں لگا ہوتا ہے آپ نے نعرہ ءتکبیر بلند کیا اور دشمن پر ٹوٹ پڑے دشمن کون وہی جو طاقت میں آپ سے کئی گنا بڑا ہے اسرائیل اور امریکہ جس کی پشت پر ہیں۔ بھارت کے طاقت کے تناسب پہ  زعم ہی تھا  کہ ٹرمپ نے ادائے بے نیازی سے کہہ دیا تھا پاکستان اور بھارت 1500 سال سے لڑتے آئے ہیں ان کو لڑنے دیں۔۔۔ اسرائیل مودی کو ترغیب دلا چکا تھا کہ جس طرح غزہ میں میں نہتے فلسطینی بچوں عورتوں بوڑھوں جوانوں کا خون پی رہا ہوں بالکل اسی طرح تم پاکستان کے معصوم شہریوں پر حملہ کر دو اور ان کے خون کا ذائقہ چکھو بے فکر رہو ہم تمہارے ساتھ ہیں پوری سازش تیار تھی کہ یوں اور یوں ہوگا اور پھر یہ پاکستانی عوام جو غزہ کے غم میں ہلکان ہو رہے ہیں ان کو اپنی جان کے لالے پڑ جائیں گے بھول کے نام نہیں لیں گے غزہ کا۔۔۔۔۔۔،

لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ صبح صادق میں رب جبار و قہار کی حمد کے نغمے گاتے چرند پرند دعا گو ہو گئے زمین کا ذرہ ذرہ جھوم اٹھا بنیان مرصوس کا عنوان اور اللہ اکبر کا نعرہ کوئی معمولی چیز ہے کیا؟ صبح  صادق کے وقت اپنی دنیا کی طرف نگاہ کرم کرتے مالک کو ہماری ادا پسند اگئی کون سی ادا بھلا؟ یہی نا کہ ہم چھوٹے چھوٹے اختلافات تعصبات چھوڑ چھاڑ کے ایک ہو چکے تھے قریہ قریہ کوچہ کوچہ امیر غریب ہر کوئی رب واحد کی طرف پلٹ ایا تھا بنیان مرصوص کے جھنڈے تلے۔۔۔۔

بقول شاعر

ہم ایک خدا کے بندے ہیں

ایک ہی پرچم کے رکھوالے

ایک کتاب کے پڑھنے والے

ہم ایک ہیں۔۔

ہماری دھاک دشمن پہ بیٹھ گئی مودی بھاگا ٹرمپ کے دربارمیں اپنی شکست کا مقدمہ پیش کر دیا ۔ٹرمپ نے فوری طور پرلہجہ بدل لیااورجنگ بندی کا سگنل دے دیا پیارے پاکستان! یاد رکھو جنگ بندی ضرور ہوئی ہے خوشی کی بات ہے۔۔۔۔ ہم جنگ نہیں چاہتے جنگیں کوئی اچھی چیز نہیں ہوتیں لیکن یاد رکھو امریکہ بھارت اسرائیل ، یہ مثلث دنیا کے عظیم شیاطین سے مل کر بنی ہےیہ مثلث تمہارے نظریے کے دشمن ہے یہ مثلث تمہارے جغرافیے کو بدل دینا چاہتی ہے یہ مثلث تمہاری زمینوں کو بنجر دیکھنا چاہتی ہے، یہ مثلث اس خطے میں صرف بھارت کو چوہدری دیکھنا چاہتی ہے

اور ہاں حال ہی میں ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ثالثی کی بات کی ہے مذاکرات کی بات کی ہے پیارے پاکستان! مذاکرات اچھی چیز ہے امن کے معاہدے بھی بری چیز نہیں لیکن خدارا فتح کو شکست میں بدلنے کی تاریخ اب کے نہ دہرا دینا ۔۔۔نعرہ تکبیر کے سائے میں حاصل کی ہوئی فتح  مذاکرات کی میز پر شکست میں نہ بدلنے پائے۔۔۔ جانتے ہو نا بلوچستان بھی دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہے گوادر پورٹ دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔۔۔ سی پیک دشمن کی نیندیں اڑاتا ہے۔۔۔۔تو پھر دیر کس بات کی ببانگ دہل بتا دو اپنے حکمرانوں کو اس ملک کے تھنک ٹینک کو دانشوروں کو صحافیوں کو کہ مسئلہ ء کشمیر کے حل کے بغیر مذاکرات نہیں سندھ طاس معاہدے کی باعزت بحالی کے بغیر کوئی گفت و شنید نہیں بھارت نے چھ اور سات مئی کے درمیانی شب ہمارے شہریوں کا خون بہایا مسجدیں شہید کی اس کی معافی تلافی کے بغیر کوئی امن معاہدہ نہیں۔۔۔۔

پیارے پاکستان! امریکہ کا مشرق وسطی میں امن معاہدوں کے نام پر کردار بھول نہ جانا ان کے تجویز کردہ مذاکرات بات چیت معاہدے محض اپنے زر خرید غلاموں کو آزاد قوم پر مسلط کرنے اور ان پٹھووں کے ذریعے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہوا کرتے ہیں۔۔۔۔

اس لیے پیارے پاکستان! یہ وقت ناچنے کودنے  ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کا نہیں آتش بازی کا نہیں سو جانے کا نہیں یہ وقت ہے اپنی زندگی کے طیارے کی کاک پٹ میں اذان دینے کا۔۔۔ خرافات سے ہاتھ اٹھا لیجئے یہ وقت قیام ہے سنجیدگی سے ہوش مندی سے حالات کا تجزیہ کرو بھارت زخمی ناگ کی طرح باولے کتے کی طرح  زہریلے سانپ کی طرح تمہیں ڈسنے کے لیے تم پر بڑا حملہ کرنے کے لیے اپنی تیاریاں تیز تر کر چکا ہے اس کے توسیع پسندانہ عزائم اسرائیل جیسے ہیں امریکہ مکمل طور پہ اس کی پشت پر ہے ہم لوگوں کو مذاکرات کے جال میں الجھا کر یہ طاقتیں اپنے گھٹیا عزائم پورے کرتی ہیں۔۔۔

ان کے لیے تر نوالہ ہے راگ رنگ میں ڈوبی ہوئی قوم۔۔۔ منتشر قوم ۔۔۔ صوبائی اورنسلی تعصب کا شکار قوم اپنےنظریے کی بجائےتوہمات'بےعملی' خیانت' رشوت' بے حیائ جیسی بد اعمالیوں میں ڈوبی ہوئی قوم، محسن پاکستان عبدلقدیر خان کی بجائے ن اور ش اور آئ خان کے نام کی مالا جپنے والی قوم۔۔۔۔۔ پیارے پاکستان! آؤ ہم آج ہی سے اپنی اصلاح آپ کا کام شروع کریں بنیان مرصوص  صرف میدان جنگ کے لیے نہیں زندگی کے ہر میدان کے لیے یہ سرخی یہ عنوان رہنما ہے اور پھر یہ محض دو لفظ نہیں یہ تو ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے یہ ہماری قوت کا منبع ہے ہمارے جینے کا ڈھنگ ہے یہی ہماری تہذیب ہے یہی ہماری فتح ہے یہی صبح ہے یہی شام ہے

عالم کفر کو اب واضح پیام ہے کہ

10مئ 2025 تو ایک تاریخ تھی ۔۔۔۔ لیکن۔۔۔ اب ۔۔۔۔۔ معرکہ ء حق کی تیاری ہر روز ہوگی ڈنکے کی چوٹ پہ ہو گی۔۔۔

ہر مظلوم کی نگاہ ہماری جانب ہے ۔۔

مقبوضہ کشمیر۔۔۔

اشک بہاتی مسجد اقصی۔۔۔

لہو لہو غزہ سب ہمیں پکارتے ہیں۔۔

لہذا ۔۔۔۔۔

سر بکف دوستو صف شکن ساتھیو

اپنی تاریخ کو پھر سے ترتیب دو۔۔

اپنی قوم اور ملت کے ہیں پاسباں۔۔۔

ہم ہیں اپنے وطن کے جری نوجواں۔۔

ہونے دیں گے نہ غیرت کا نیلام ہم۔۔

سر بکف دوستو صف شکن ساتھیو۔۔۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے