
نگہت سلطانہ
تئیس مئی جمعہ کے دن اس نےایک جملہ کہا تھا یہ ایک جملہ نہیں درد،احساس اورمظلومیت کی ایک داستان ہے۔
یہ میرا رفال ہےاسےمجھےدے دیں۔۔۔
یہ جملہ کہنے والی دنیا کی سب سے بڑی جیل کےاندرمحصور قوم کی ایک بیٹی ہے۔دنیا کے سبھی ،مہذب اورروشن خیال،ممالک کی پشت پناہی کے ساتھ ایک بدمعاش ،گھٹیا، سفاک اور بچوں کے خون کاپیاسا ،اس بیٹی کے نو بچوں کو آگ اور بارود میں جھلسا چکا(ایک بچہ اور شوہر شدید زخمی) ہوئے ۔
اب یہ نوبچےتباہ شدہ گھرکےملبےسےنکالےجارہےہیں۔ بری طرح جھلسےہوئےبچے پہچانےبھی نہیں جارہےایک بچےکوپہچان لیا تڑپ اٹھی ۔روح یکبارگی زخمی ہو کے رہ گئی ۔۔۔۔تو کیا اس نے بال کھول دیے۔۔۔۔ بین کرنے لگ گئی۔۔۔چلانا شروع کر دیا ۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ اس نے بال نہیں کھولے۔۔۔۔ بال تو اس سے ہزاروں میل دور اسی کی ملت کی کچھ اور بیٹیوں نے اس کے بچوں کے قاتل کے استقبال کے لیے کھولے تھے ۔۔۔۔۔اور بے غیرتی و بے حسی کی تاریخ کے ابواب میں اپنا نام سیاہ حروف میں لکھوا لیا تھا۔۔۔۔ یہ تو باغیرت ، ذمے دار حساس ،فرض شناس زخمی و مجروح بچوں کی مسیحا۔۔۔۔ ڈاکٹر آلاء النجار ہے۔۔۔ حیا کی علامت ،اس کا حجاب اور تقدس نسواں کا نشاں اس کاعبایا غم کی اس اندوہناک گھڑی میں بھی اس کی شخصیت کا حصہ ہے۔۔ ۔۔۔شہید رفال کی ماں ڈاکٹر آلاء النجاروقارصبر وحوصلے کی تصویر بنی کھڑی رہی۔بس ملبے سے نکالے گئے ایک بچےکی شناخت ہو جانےپراسےبانہوں میں سمیٹ لینے کو جی چاہا۔۔۔جی بھر کےچوم لینے کو جی چاہا۔ دبی دبی آواز میں رو لینے کو بھی جی چاہا ہوگا۔۔۔
مگرڈاکٹرآلاء النجارکواپنافرض بلاتا ہے۔۔۔
وہ نو بچوں کوکھوچکی اوراب پھر سےناصرہسپتال میں موجود ہے۔۔۔۔۔ زخمی بچوں۔۔۔ کٹےپھٹے مریضوں۔۔۔ جھلسے ہوئے انسانوں کے درمیان۔۔۔
کوئی غم کےپہاڑتلے پس کے بھی خود پہاڑ سا حوصلہ دکھانے لگتا ہے۔۔۔ کیسے۔۔۔۔؟
کیسے۔۔۔؟؟
ایسے کردار کون سی کٹھالی میں تیارہوتے ہیں۔
گھٹیا دشمن کی ننگی جارحیت اور انسانیت سوزی کے سامنے کوئی وقار اور صبر کے لباس ہی میں ملبوس رہتا ہے۔۔۔۔کیسے؟؟
ان سب سوالات کے جوابات قارئین پہ چھوڑتی ہوں۔


































