لہو رنگ زمیں کاسوال

  نگہت سلطانہ

بچپن میں ہم جس بچہ پارٹی سے تعلق رکھتے تھےاس میں ہم جیسے بھولے بھالے بچوں کےعلاوہ ایک انتہائی ضدی بچہ بھی شامل تھا ,بدمعاشیاں کرتا رہتا تھا ہم مل کر اس کی بدمعاشی

کے آگے بند باندھ دیتے تھے ۔کبھی کبھی بڑوں کو بھی مداخلت کرنا پڑتی۔۔  ہوتا یہ تھا کہ وہ بچہ خود ہی کسی بچے کو تنگ کر کے بپھر بیٹھتا کہ اس بچے کو سزا ملنی چاہیے میں تو تب راضی ہوں گا جب اس کی ٹھکائی کی جائے گی، اب جو کوئی بڑا مداخلت کرتا تو اس کی عملی شکل یہ ہوتی کہ اس ضدی بچے کا ،دل، رکھنے کے لیے متعلقہ بچے کی کمر پر اپنا ہاتھ رکھ کر اس ہاتھ پر دوسرے ہاتھ کا زوردار تھپڑ رسید کرتا اور منہ سےکھینچ کے آواز نکالتا، اونہہ اورداد طلب نظروں سےضدی بچے کی طرف دیکھتا کہ لو اب خوش۔۔۔۔ ۔۔۔۔ مشرق وسطیٰ میں تقریباً پانچ چھ دہائیوں سے فساد اور بدمعاشی پھیلانے والے  اسرائیل نے جب ایران سے خوب پھینٹی کھائی تو لگا اپنے ڈیڈ سے ضد پہ ضد کرنے کہ ڈیڈ اب تم خود ہی اس جنگ میں کود پڑو ناں اور اسے سبق سکھا دو۔۔۔۔

 بچہ ہو، ہو بھی  لے پالک ،خطے میں اپنے مفادات کا محافظ الیکشن میں فنڈنگ بھی کرتا ہو تو باپ کب تک ضد کو ٹالتا،لہٰذاہفتہ اوراتوار کی رات امریکا نے ایران پرحملہ کردیا،یہ حملہ گویا ایران کو ایک تھپڑ رسید کرنا تھا ،جیسے ہمارے بچپن میں اس ضدی بچے کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ موٹ کا تھپڑ رسید کیا جاتا تھا۔

 قارئین !مشرق وسطیٰ کا واحد بدمعاش جس کا قیام ہی غیر قانونی ہے ،خطے کو بد امنی کے کئی تحفے دینے کے بعد 13 جون کو ایران کے درجنوں عسکری اور جوہری اہداف پر حملہ کر دیتا ہے نیتن یاہو سال ہا سال سے کہتا آ رہا ہےکہ،ایران ایٹم بم بنانے کےبالکل قریب ہےحالانکہ ایک کھلا راز یہ ہے کہ خود اسرائیل کے پاس 1960 سے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں لیکن اسرائیل نے کبھی سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ،امن ،سلامتی دفاع اور ہتھیاروں کےمعاملات کا تجزیہ کرنے والی غیر جانبدار تنظیم ڈیلاس سینٹر فار پیس سٹڈیز کہ محقق ڈاکٹر زیوئیر بوہیگاس کہتے ہیں کہ، اسرائیل مشرق وسطی میں وہ واحد ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔۔بات کی جائے امریکی  حملے کی تو ہماری چھٹی بلکہ ساتویں حس بھی کہتی ہے کہ  ایران نے اپنے جوہری تنصیبات سے اسلحہ اور مختلف چیزوں کو ایک بڑے سے ریموٹ کنٹرول ٹرک پر لاد کر دھکیل دیا ،یہ ٹرک مستقل سفر میں ہے، اب کر لے امریکہ بہادر جہاں چاہےحملہ اوراعلان کر دے کہ جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا، ہفتہ اتوار کی درمیانی شب کے حملے کے بعد ایرانی واپس جاتے امریکی طیاروں کو اپنی آنکھوں پر دونوں ہاتھ رکھ کر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں ،چاءمائیاں،۔۔

امریکی طیارے تو اپنا کارنامہ انجام دے کے واپس ہو گئے ۔اب ہمیں بھی واپسی کا کوئی سفر شروع کرنا ہے مرعوبیت سے واپسی۔۔۔۔۔۔

 ان مغربی طاقتوں کے سامنے صدیوں سے جو زانوئے تلمزخم کیےبیٹھے ہیں۔ اب ہمیں اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔۔۔واپس چلنا چاہیےوہ اس لیے کہ یہ مغربی طاقتیں ہمیں جمہوریت، آئین کی پاسداری قانون کا احترام انسانی حقوق کا سبق پڑھاتی ہیں لیکن خود ان کے معاملات ،ان کے فیصلے، ان کی حمایت اور ان کی مخالفت سب کچھ قانون آئین دستور انسانی حقوق کی پاسداری سے بالا بالا ہوتا ہے ۔ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں چھلانگ لگائی تو۔۔۔ یہ امریکی عوام کی خواہش کا کے بالکل برعکس تھا۔ 

امریکی آئین کی خلاف ورزی تھا کیونکہ کانگریس کی منظوری کے بغیر وہ ایسا کر ہی نہیں سکتے تھے۔۔ ۔۔اپنی ہی کہی ہوئی بات سے مکر گئے ،موصوف نے کہا تھا ایران پر حملے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے دو ہفتے لوں گا لیکن دو دن بھی صبر نہ ہو سکا۔

 ہماری ناقص رائے کے مطابق اگر ٹرمپ کو اپنا ،مستقبل(80 کے تو ہو چکےموصوف) عزیز ہےتوایران سےکوئی اور پنگانہیں لیں گے۔وہ اس لیےکہ اس معاملے میں ان پرشدید داخلی پریشرشروع ہوچکا ہے۔ریپبلکنز جو بہت سپورٹ کرتےتھےمخالف ہو رہےہیں،کانگریس کےاندرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں،امریکی عوام امریکاکو مزیدکسی جنگ میں الجھتا دیکھنا نہیں چاہتے، بس یہی چیزہےکہ جو ٹرمپ کو اس جنگ سےپرے رکھ سکتی ہے،ممکن ہے وہ امریکا کی تاریخ میں ایسےصدر کےطور پہ نام نہیں لکھواناچاہیں گےجسے اپنی مدت صدارت کےدوران ہی مستعفی ہونا پڑا۔واضح رہےاس سے پہلے رچرڈ نکسن وہ واحد صدرتھے جوواٹر گیٹ سکینڈل نامی چوری کی  واردات کے باعث یہ عہدہ گنوا بیٹھے تھے ۔

قارئین !یہ تحریر ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے کہ خبر ہے کہ ایران نے امریکی ایئر بیسز پہ حملہ کیا ہےاورچند گھنٹوں کےبعدبھی خبربڑی عجیب ہےکہ ٹرمپ نےسیز فائر کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایران اور اسرائیل نے  بھی اس  بات کی تصدیق کی ہے ۔۔۔ بہر حال دنیا ایسےنظام کی تلاش میں ہے جس کے اندر احترام انسانیت ہو کمزور کو بھی جینے کا حق ہو ،بدمعاش کو بدمعاشی کی سزا ملے ،مظلوم کو انصاف ملے ،ظالم کٹہرے میں کھڑا ہو ،امن عدل اورخوشحالی کے معنی گوگل سے نہ تلاش کرنے  پڑیں بلکہ معاشرے خود اس کی چلتی پھرتی تصویر ہوں۔جا بجا انسانی لہو سے تر یہ زمیں  بلک بلک کر آسمان کی طرف دیکھتی ہے اور پوچھتی ہے کب آئے گا نجات دہندہ۔۔۔؟؟؟

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے