ہم زندہ قوم ہیں

نگہت سلطانہ

 یوم آزادی  تو گزر گیا لیکن ہم دیکھ رہےہیں کہ جشن کی کچھ  باقیات یعنی۔۔۔۔ٹوٹے ہوئےباجے،ادھ پھٹے پٹاخے شرمائی لجائی پھلجھڑیاں ابھی تک، وطن کی محبت، کی یاد تازہ کر رہی

ہیں۔ ویسے پی پی پاں پاں کے ذریعے خوب جذبہء حب الوطنی کی بھڑاس نکالی قوم نے اس مرتبہ۔ لوگ بڑھ چڑھ کے اس  جذبے پہ  نفرین ---- اوہ معذرت----آفرین بھیج رہے ہیں ۔

جشن آزادی کے دوران کچھ لوگ جشن کے ہنگاموں سے نالاں نظر آئے مثلابوڑھے،کمزور ،بیمار،طالب علم۔۔۔۔ ہم تو یہی کہیں گے کہ سوچ ہمیشہ مثبت رکھنی چاہیےمذکورہ طبقات میں سے یہ جو طبقہ ہے بوڑھے اور کمزوروں کا تو ان کے بارے امید ہے کہ اگلے یومِ آزادی تک یہ کہیں اور سدھار چکے ہوں گے--- ہمارا اِشارہ جہان عدم کی طرف ہے۔۔

 لہذا باجا برادری بالکل پریشان نہ ہوں بلکہ ہر پی اور ہر پاں کےساتھ نغمہ سرا ہو جائیں

~ بجتا رہے یہ پی پی پاں پاں

 چلتا رہے یہ کارواں دل دل پاکستان۔۔۔ باقی رہ گئے طلبہ و طالبات تو ان میں سے اکثریت اگلے یوم آزادی تک بیرون ملک جا چکی ہوگی باقی جو ہوں گے ان کے لیے باجا برادری  سر جوڑ کے بیٹھی ہے( اس قدر حبس کے موسم میں سر جوڑ کےبیٹھنا ثابت کرتا ہےکہ یہ برادری ملک کےلیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہے) اور فیصلہ کیا ہے کہ ان طلبہ و طالبات کو پی پی پاں پاں کارواں یوم ازادی پہ روئی خود فراہم کرے گا راجن پور کی کپاس سے دھنکی ہوئی روئی۔۔ قارئین باجا برادری تک بہت سے لوگوں کی گالیاں بھی بغیر ملاوٹ کے پہنچی ہیں برادری نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بہرحال یہ گالیاں ان کے لیے ایک اعزاز ہے کیونکہ یہ وطن کی محبت کی راہ میں ملی ہیں۔گالیوں کے جواب میں انھوں نے کچھ یوں سُر لگائی ہے۔

~وطن کی مٹی گواہ رہنا گواہ رہنا تیری ہی چاہت میں کھارہے ہیں یہ گالیاں ہم گواہ رہنا گواہ رہنا۔

  جشن ازادی کی رونقوں کو دو بالا کرنےکےلیےپٹاخہ فیڈریشن بھی کافی متحرک نظر آیا اب یہاں بھی ہماری قوم کی تنگ نظری چھپی نہیں رہی یہ بیچارے ملّی جذبے کے ساتھ سارا دن ٹھاہ ٹھاہ کرتے رہے اپنا قیمتی وقت ،برباد، کیا ۔اور صلہ ان کو یہ دیا جا رہا ہےکہ،بھئی ہمارے کانوں کے پردے پھٹ گئے، تو جناب پٹاخہ فیڈریشن بھی گرمی اور حبس کی پرواہ کیے بغیر کہیں سڑک کنارے کہیں بیچ چوراہے کہیں کسی پارک میں قدم سےقدم ملا کر کھڑے ہیں اور اس مشکل کا حل سوچ رہے ہیں بلکہ سوچ چکے ہیں اور وہ یہ کہ وہ متاثرینِ پٹاخہ کے پاس جائیں گے ملّی جذبے کے ساتھ پھٹے ہوئے پردے سی کے آئیں گے۔۔۔دیکھا ہم نہ کہتے تھے کہ وطن کی محبت کا جذبہ انسان کے اندر جوہرِ انسانیت کو بیدار کرتا ہے ۔پٹاخہ فیڈریشن اپنے عزم پہ قائم ہے۔ سنیے ذرا ان کی سُر۔۔۔۔

~ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں ہم سب کی پہچان پاکستان ٹھا ہ ٹھاہ طوفان

 ٹھاہ ٹھاہ طوفان ہم سب کا پاکستان ہم سب کا پاکستان۔۔۔۔۔

 بات کی جائے موٹر سائیکل کی تو اس سواری کو جب سےخواتین نے،فتح، کیا ہے نوشتہ ء دیوار ہے(بلکہ اب تو دیس کی دیواریں کچھ اوربھی دکھائیں گی یعنی خاتون وزیر اعلی کی قد آدم تصاویر) کہ ملک دن چگنی رات اٹھ گنی ترقی کر رہا ہے بلکہ اگر ہم یوں کہیں کہ ترقی کی دوڑ میں ہم کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں ۔وہ بیچارے دور کھڑے آوازیں دے رہے ہیں  اور گلا پھاڑ پھاڑ کے بلا  رہے ہیں۔۔۔ اوئے رکو۔۔۔ رک جاؤ ہمیں بھی ساتھ ملا لو۔۔ لیکن ان جاہل ممالک کو کون سمجھائے کہ  ہمارا ہمراہی بننا ہے تو  موٹر بائیکس سے حضرات کو اتار دو وہ پیدل چلتے اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔ بائیکس  خواتین کے حوالے  کر دو ۔۔۔تو ہم بتا رہے تھے کہ اس یوم ازادی پر ہماری خواتین بھی  وطن کی محبت کےجذبےسے،مجبور،ہوکر سڑکوں پہ آئیں اور بائیک ریس کا شاندار مظاہرہ کیا ۔گھر گرہستی کو ،کام والے، ---اوہ معذرت --- مرد حضرات کے حوالے کیا اور خالص ملّی جذبے کےساتھ نکل پڑیں سڑکوں کی ملکہ  کا خطاب پانے کی خاطر۔

 لوگ کہتے ہیں یہ عورت مارچ والی خواتین ہیں ہم کہتےہیں یہ عورت مارچ والی نہیں عورت اگست والی خواتین ہیں بھئی۔۔۔۔۔۔سو باتوں کی ایک بات جسےاپنے کان اپنےملک سے زیادہ عزیز ہوں  اور جسےاپنی پڑھائی وطن کی محبت پہ قربان کرنا نہیں آتی اور جس سے خواتین بائیک ریلی برداشت نہیں ہوتی۔۔۔  اور ۔۔۔جسے تان کا علم نہ راگ کا پتہ لَے کی خبر نہ سُر کی پہچان---  وہ ملک سے باہر چلا جائے۔۔۔۔ وہاں شائد بدذوق لوگ مل جائیں جنھیں جشن کی فکر نہ سر تال کی خبر-- ہونہہ----جاہل ۔۔۔۔ہم تو سات سُروں کے علم کے ماہر ہو چکے۔۔۔اب تان بھلے باجے کے حلق سے نکلے یا اچھلتے ناچتےلٹو کی طرح گھومتے گلوکار کے گلے سے ، ہم تو اسی وقت سمجھ جاتےہیں کہ یہ در اصل راگ کون سا ہے

اب آپ کہیں تو اس ضرب المثل کا مطلب بھی بتاسکتے ہیں ہم---

تانت باجی راگ پایا۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے