
رپورٹ وتصاویر/ محسن نقی
گزشتہ دنوں اردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین اورمعروف شاعرسید انیس جعفری نے مرکزی صدر محترمہ فرزانہ خان کے
دولت کدہ پر ایک عید ملن مشاعرہ کا اہتمام کیا،جس کی صدارت اُردولٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سحرانصاری نے کی۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر جاوید منظر،ڈاکٹر شاداب احسانی اورمہمانان اعزازی محمد سلیم تھیپڈا والا ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ، آصف رضا رضوی،اور مہمانان اعزازی سیداسجد بخاری اور مہمان توقیری شاہد اسلام شامی تھے.
مہمانوں کی شرکت کے متمنی ناصررضوان خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رانا خالد محمود،حشمت قاضی،ساجدہ صفدر، خالد دانش، حنا جعفری، اور کنیز فاطمہ(صدر حیدرآباد شاخ) تھے۔
تقریب کی نظامت کےفرائض محترمہ پروفیسرفرزانہ خان اورآئرین فرحت نےبخوبی ادا کیے۔تقریب کےآغاز میں ذیشان العابدین نے تلاوت اورزیفرین آئرین اور شارق شاہد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
شعراء وشاعرات نے اپنا خوبصورت کلام پیش سناکر حاضرین سے بھرپور دادو تحسین حاصل کی ان میں ڈاکٹر جاوید منظر، ڈاکٹر شاداب احسانی، خالد دانش، اصف رضا رضوی، احمد سعید خان، صدیق راز ایڈوکیٹ، کاوش کاظمی، علی کوثر، عاشق شوکی، شبیر نازشِ، نسیم نازش، امتہ الحئی وفا، گل افشاں، شاہ فہد، خالد محمود رانا،سید انیس جعفری سید شائق شہاب، کشور عروج، آئرین فرحت، خالد میر قابل ذکر ہیں جن علمی و ادبی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ان میں زینت کوثر لاکھانی، ڈاکٹر نثار احمد نثار، شکیل احمد، عقیل خان، شازیہ طارق، ذیشان العابدین، احسان امروہوی،حشمت قاضی، شارق شاہد اور خاکسار محسن نقی شامل تھے۔

تقریب میں اردولٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کی جانب سےمہمانوں کویادگاری شیلڈز،گلدستے،کتب اوردیگر تحائف پیش کیے گئے۔
معروف مصور جو اپنی کاوشوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں نےپروفیسرسحر انصاری اور محترمہ کنیز فاطمہ کو ان کے بنائے گئےزبردست پورٹریٹ پیش کیے،جسے حاضرین نے بھی بہت پسند کیا۔
تقریب کے اختتام پر اُردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین سید انیس جعفریاور مرکزی صدر محترمہ پروفیسر فرزانہ خان نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا تقریب میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اورشرکا ومہمانوں کو پر تکلف عشائیہ دیا۔




































