
فاطمہ عمیر
پھوپھو: بہت زبردست خوشبو آرہی ہے حمنہ نے کچن میں داخل ہو کر سائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
سائرہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
"ہاں بھئی اتنے دل سے جو بریانی بنائی ہے میں نے اچھا اب سب کو بلا لو اور میرے ساتھ کھانا لگانےمیں میری مدد کرو لائٹ جانے کا ٹائم ہونے والا ہے پھوپھو: بہت زبردست خوشبو آرہی ہے حمنہ نے کچن میں داخل ہو کر سائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
سائرہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
"ہاں بھئی اتنے دل سے جو بریانی بنائی ہے میں نے اچھا اب سلاد بنانے میں میری مدد کرو لائٹ جانے کا ٹائم ہونے والا ہے
اچھا آپ کی طرف کتنی دیر کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟؟؟حمنہ نے سوال کیا
سائرہ نے کباب کی ٹرے حمنہ کو پکڑاتے ہوئے کہا کہ پہلے تو بہت ہی برا حال تھا
لیکن جب سے جماعت اسلامی والوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جب سے ڈھائ گھنٹہ کم ہو گیا ہے
تو کیا پھوپو آپ بھی گئی تھیں ان کے دنوں میں؟؟؟؟ ارحم نے سوال کیا
ارے میں یہاں کھڑکی سے دیکھ رہی تھی ہمارے گھر کے سامنے ہی kE کا آفس ہے نا
میں نہیں گئی تھی تمہیں تو پتا ہے میں اس سیاست میں کہاں پڑھتی ہوں بس اپنے گھر کے کاموں سے ہی فرصت نہیں ملتی
لیکن میں ایک بات سوچ رہی تھی کہ تھوڑے سے لوگ نکلے اور تھوڑا مسئلہ حل ہوا سارے ہی لوگ اس مسئلہ پر ہم آواز ہو کر نکلتے تو شاید یہ مسئلہ جڑ سے ہی ختم ہو جاتا ہے
ارے پھوپھو ان دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا ان لوگوں نے مہنگائی کے خلاف بھی ٹرین مارچ کیا تو کون سا مہنگائی کم ہوگئ؟؟؟ ارحم نے کہا
ارحم تمہارے دادا ہمیں ایک کہانی سناتے تھے جو آج میں تمہیں سناتی ہوں
"ایک بادشاہ نے شہر کے بیچوں بیچ ایک بہت بڑا اونچا برتن رکھوا دیا اور حکم دیا کہ سب اس میں ایک ایک جگ شہد کا ڈالیں گے میرے لئے اور صبح میں اس کو دیکھوں گا اور یہ بھرا ہوا ہونا چاہیے تمام لوگوں نے رات بھر اس برتن میں اپنے اپنے حصے کا شہد ڈالا جب صبح بادشاہ نے دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ برتن شہد سے نہیں پانی سے بھرا ہوا تھا
ہوا کچھ یوں کے ہر بندے نے یہ سوچا کہ سب تو شہد ڈالیں گے میں اپنے حصے کا نہیں ڈالوں گا تو کیا ہوا کسی کو پتہ نہیں چلے گا لہذا میں پانی ڈال دیتا ہوں اور یوں وہ برتن شہد کے بجائے پانی سے بھر گیا"
بس یہی حالت بحیثیت مجموعی قوم ہم سب کی ہے
میں بھی ووٹ نہیں ڈالتی تھی یہی سوچتی تھی کہ میرے ووٹ ڈالنے سے کون سا نظام نےبدل جانا ہے جیسا ہوتا آیا ہے ایسا ہی ہوگا آئندہ بھی لیکن اب میں نے یہ سوچا ہے کہ نہیں میں خود بھی ووٹ ڈالوں گی اور دوسرے لوگوں کو بھی اس پر آمادہ کروں گی کہ ووٹ ڈالیں اور ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو ہم عام عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ایسی ٹیم رکھتے ہوں جو ان تمام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو
جی پھوپو یہ بات تو آپ نے بالکل ٹھیک کہی
میں نے بھی فیس بک پر دیکھا ہے حافظ نعیم الرحمٰن جوجماعت اسلامی کراچی کےامیر ہیں دلائل سے بات کرتے ہیں
ساری کیلکولیشن ہوتی ہے ان کے پاس میں تو جماعت اسلامی کو صرف ایک مذہبی پارٹی ہی سمجھتا تھا لیکن ان کی بات سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ دین کے ساتھ ساتھ دنیا کا بھی بخوبی علم ہےان لوگوں کو
اور ایک عام آدمی کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے انہیں
سائرہ نے کہا! تو پھر اب کیا ارادہ ہے
حمنہ اور ارحم دونوں نے اس بات کا عزم کیا کے اب ہم اپنا اور اپنے شہر کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اس بار خود بھی ووٹ ڈالیں گے اور اپنے دوستوں رشتہ داروں کو بھی اس بات پر آمادہ کریں گے کہ صحیح لوگوں کو منتخب کر کے اس شہر کی تعمیر اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں-
اچھا آپ کی طرف کتنی دیر کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟؟؟حمنہ نے سوال کیا
سائرہ نے کباب کی ٹرے حمنہ کو پکڑاتے ہوئے کہا کہ پہلے تو بہت ہی برا حال تھا
لیکن جب سے جماعت اسلامی والوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جب سے ڈھائ گھنٹہ کم ہو گیا ہے
تو کیا پھوپو آپ بھی گئی تھیں ان کے دنوں میں؟؟؟؟ ارحم نے سوال کیا
ارے میں یہاں کھڑکی سے دیکھ رہی تھی ہمارے گھر کے سامنے ہی kE کا آفس ہے نا
میں نہیں گئی تھی تمہیں تو پتا ہے میں اس سیاست میں کہاں پڑھتی ہوں بس اپنے گھر کے کاموں سے ہی فرصت نہیں ملتی
لیکن میں ایک بات سوچ رہی تھی کہ تھوڑے سے لوگ نکلے اور تھوڑا مسئلہ حل ہوا سارے ہی لوگ اس مسئلہ پر ہم آواز ہو کر نکلتے تو شاید یہ مسئلہ جڑ سے ہی ختم ہو جاتا ہے
ارے پھوپھو ان دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا ان لوگوں نے مہنگائی کے خلاف بھی ٹرین مارچ کیا تو کون سا مہنگائی کم ہوگئ؟؟؟ ارحم نے کہا
ارحم تمہارے دادا ہمیں ایک کہانی سناتے تھے جو آج میں تمہیں سناتی ہوں
"ایک بادشاہ نے شہر کے بیچوں بیچ ایک بہت بڑا اونچا برتن رکھوا …
ارے ادھر آؤ بچو ماشاللہ سے دیکھو ہماری قوم نے اتنی ترقی کرلی دیکھو تو پہلا پاکستانی چاند پر پہنچ گیا فرزانہ نے اس کی ویڈیو بھیجی ہے مجھے واٹس اپ پر
ہیں امی کیا کہہ رہی ہیں دکھائیں عبداللہ نے اپنی امی کے ہاتھ سے موبائل لیااور دیکھنے لگا۔
امی آپ بھی نا۔۔
ویڈیو پوری نہیں دیکھی آپ نے؟؟؟؟؟
نہیں تم نے تو لے لیا موبائل ہاتھ سے دیکھنے کہاں دی
یہ لیں دیکھیں
اپنے ہی شہر کا ٹوٹا پھوٹا کوئی سا روڈ ہے اس پراسپیس سوٹ پہن کر کوئی آدمی اس طرح چلنے کی ایکٹنگ کر رہا ہے جیسے چاند پر چل رہا ہو
یہ سن کر شاہدہ بیگم نے حیرانگی سے عبداللہ کے ہاتھ سے موبائل لے کر ویڈیو آخر تک دیکھی
امی دیکھ لیں اب آپ میں کوچنگ سے آکر کیوں لیٹ جاتی ہوں اور آپ کہتی ہیں کہ تم پر تو ابھی سے بڑھاپا آ گیا ابھی تو تم جوان ہو "ایسی سڑکوں پر وہ بھی چنگچی میں سفر"
اب آپ خود ہی سوچ لیں کیا حالت ہوتی ہے میری کمر کی۔
سدرہ بولی
جسے ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ڈانٹ پڑی تھی
ہاں تم تو فورا بہانہ ڈھونڈ لو کام نہ کرنے کا اب میں تمہارے لئے نیا روڈ تو بنوا نہیں سکتی اسی طرح جینے کی عادت ڈالو کیونکہ حالات تو بدل نہیں سکتے نا
اچھا اب عبداللہ کو کھانا تو دے سکتی ہو کم ازکم آٹھ کر؟؟
جی دے رہی ہوں سدرہ بولی
سدرہ میرے کپڑے نکال دو میں نہانے جا رہا ہوں۔
ارے بھائی کہاں نہانے جا رہے ہو آج بھی پانی نہیں آیا
ارے یار کیا مصیبت ہے سارا دن اچھی نوکری ڈھونڈنے کے لئے کوششیں کرو اور رات میں گھر آؤ تو کبھی لائٹ نہیں ہے اور کبھی پانی نہیں
مجھے نہیں کھانا کھانا میں جا رہا ہوں باہر
ارے یار مصعب کیا کر رہے ہو؟؟؟؟
کچھ نہیں بس میں ابھی اپنا فارم فل کر رہا ہوں تمہارا بھی قومی شناختی کارڈ بنا ہوا ہے نا؟؟؟؟
ہاں بنا ہوا ہے کیوں کیا ہوا؟؟؟
یار جماعت اسلامی والے الخدمت کے تحت کچھ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں اور وہ بھی فری میں ۔بنو قابل ایپ ڈاؤن لوڈ کرو اور اپنا فارم فل کر دو۔
عبداللہ جو جھنجھلا کر گھر سے باہر نکلا تھا
اب ایک نئی امید لے کر گھر میں داخل ہوا
سدرہ امی سے میرا قومی شناختی کارڈ لا کر دو
اور عبداللہ موبائل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے لگا
شاہدہ بیگم جو حیرت سے عبداللہ کو دیکھ رہی تھی انہوں نے آخرکار عبداللہ سے پوچھ ہی لیا ابھی دس منٹ پہلے تو تمہارا اتنا موڈ خراب تھا اور اب کوئی جادو ہوگیا کیا جو تمہارا موڈ ایک دم سے ٹھیک ہوگیا خیریت؟؟؟؟
جی امی سب ٹھیک ہے اور ان شاء اللہ آگے بھی ٹھیک ہونے والا ہے جماعت اسلامی والے لوگوں کو فری میں آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں جس کو کرنے کے بعد ہم روزگار حاصل کر سکیں گے
اچھا تو بھیا ان جماعت اسلامی والوں سے کہہ دو کہ سڑک بھی بنوا دیں تاکہ ہمارے بچوں کی کمر کے درد کا مسئلہ حل ہو سکے میں تو پہلے ہی جوڑوں کے درد کا مریض ہوں میں جس دن سفر کرلوں تو ایک ہفتہ تو دوائیں ہی کھاتا رہتا ہوں
ابّا جماعت اسلامی والے سڑک جب ٹھیک کروا سکیں گے نا جب ان کی حکومت ہوگی سوچو جو جماعت ابھی اقتدار میں نہیں ہے اور عوام کی خدمت کر رہی ہے تو اگر وہ اقتدار میں آگئی تو وہ اور زیادہ عوام کی خدمت کر سکے گی
اور ہاں پھر یہ چاند جیسی سڑکیں بھی شہر کی صاف ستھری سڑکیں بن جائیں گی
بیٹا اب کی بار انشاءاللہ ہم سب ووٹ جماعت اسلامی کو ڈالیں گے اور اپنی برادری کے لوگوں کو بھی اس بات پر قائل کریں گے
اگلے دن عبداللہ نے اپنے والد کے ساتھ برادری کے لوگوں سے ملاقات کی
مجھے آپ سب سے کچھ کہنا ہے
عبداللہ کے والد نے اپنی بات کا اس طرح سے آغاز کیا
میں آپ سب سے ایک سوال پوچھتا ہوں اگر کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی میدان میں کارکردگی نہ دکھائیں تو کیا کرنا چاہیے؟؟؟؟
کسی نے کہا کہ ان کو دوسرا موقع دینا چاہیے
اچھا اگر بار بار موقع دینے پر بھی وہ کوئی کارکردگی نہ دکھائیں تو پھر
تو پھر انہیں نکال کر ایسے کھلاڑیوں کو لانا چاہیے جو میدان میں اچھی کارکردگی دکھائیں
تو پھر کیا خیال ہے آپ لوگوں کا؟؟؟
خرم صاحب کیا مطلب ہے آپ کی بات کا صاف طرح واضح کریں
علاقے کے ایک پرانے دوکاندار اشرف صاحب نے کہا
میرے بھائیو مطلب صاف ہے ہماری برادری کےجو لوگ منتخب ہوتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں
گورنمنٹ اسکول کے سامنے پچھلے پندرہ سالوں سے کچراکنڈی بنی ہوئی ہے وہ آج تک وہیں کی وہیں ہے
ہمارے علاقے کی گلیاں آخری بار کب پکی ہوئی تھیں یہ بھی یاد نہیں
پانی کی لائنوں کی حالت بھی آپ لوگوں کے سامنے ہے اکثر اوقات توپانی آتا ہی نہیں اور جب آتا ہے تو بعض اوقات گٹر کا پانی ساتھ مل کر آتا ہے
جن لوگوں کو ہمیشہ ہم نے برادری کی بنیاد پر چنا ان لوگوں نے ہماری فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا
اور اب اس بار بھی وہ ہم سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ہم آنکھیں بند کر کے دوبارہ انہیں ہی ووٹ دیں گے
کیا آپ کو اب بھی ایسا لگتا ہے کہ ہمیں دوبارہ انہیں لوگوں کو ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ہاں خرم صاحب یہ بات تو آپ کی ٹھیک ہے ابھی روڈ ڈالا ہے بس ڈامر ڈال کے بلڈوزر چلا دیا
جو تیز بارشوں میں بہہ جائے گا
جی اور ایک بات اور کہ میرے بیٹے نے جماعت اسلامی کےبنو قابل پروگرام میں حصہ لیا ہے جس کے ذریعے سے وہ فری آئی ٹی کورسز کر سکے گا
آپ بھی اپنے بچوں کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ وہ بھی اس کورس سے مستفید ہو سکیں
خرم بھائی آج کے زمانے میں فری کورس یہ تو بہت قابل قدر بات ہے،
تو میرے بھائی آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ جو ہمیں جانتے تک نہیں ہم ان کی پارٹی میں بھی نہیں وہ ہمارے لئے کام کر رہے ہیں تو ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے ؟؟؟؟
جی بالکل ساتھ دینا چاہیے
مگر کیسے
24 جولائی کو الیکشن میں جماعت اسلامی کے نشان ترازو پر مہر لگا کر ہم ان کے امیدوار کو کامیاب کروا سکتے ہیں اور ان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہیں جب بھی موقع ملا ان لوگوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا
اور وہاں موجود ہر شخص نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
جی بالکل انشاءاللہ اب کی بار ہم جماعت اسلامی کو ہی ووٹ دیں گےاور ترازو پر ہی مہر لگائیں گے۔
نوٹ :ایڈیٹرکا بلاگرکےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں( ادارہ)




































