رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اخلاق عالیہ

 نازیہ اقبال فلاحی / بہار انڈیا

رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم بلند اخلاق کےمالک تھے ، قرآن کریم میں آپ کے صفات کریمہ اور اخلاق عالیہ کے بلند مقام پر فائز

ہونے کی گواہی دی گئی ہے ۔ " و انک لعلی خلق عظیم " ، آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سب سے زیادہ فراخ دل ، کشادہ قلب ، راست گفتار ، نرم طبیعت اور معاشرت و معاملات میں نہایت درجہ کریم تھے ، بہت خوددار ، باوقار اور شان و شوکت کے حامل تھے ، ہر وقت آخرت کی فکر میں اور امور آخرت کی سوچ میں رہتے ، بلا ضرورت کلام نہ فرماتے تھے ، گفتگو فرماتے تو الفاظ کو دہن مبارک سے اچھی طرح ادا فرماتے ، آپ کی گفتگو بہت واضح اور دو ٹوک ہوتی تھی ، آپ نرم مزاج اور نرم گفتار تھے ، نہ بے مروت تھے ، نہ کسی کی اہانت کرتے اور نہ ہی اس کو اپنے حق میں پسند کرتے ، نعمت خواہ کتنی ہی قلیل ہو اس کی قدر کرتے اور اس کو بہت زیادہ جانتے تھے ، اور اس کی برائی نہ کرتے تھے ، کھانے پینے کی چیزوں کی نہ برائی کرتے نہ تعریف ، دنیوی امور کے لیے آپ کو غصہ نہ آتا تھا ، لیکن جب کسی شرعی حکم کی پامالی ہوتی تو اس وقت آپ کے جلال کے سامنے کوئی چیز نہ ٹہر سکتی تھی ، اپنی زبان مبارک کی حفاظت کرتے ، لایعنی چیزوں میں زبان نہ کھولتے تھے ، لوگوں کی دلداری کرتے کہ لوگ متنفر نہ ہو جائیں ، کسی قوم و برادری کا معزز شخص آتا تو اس کا اکرام و احترام کرتے اور اس کی ترغیب بھی دیتے تھے ، لوگوں کے بارے میں محتاط تبصرہ فرماتے ، اپنے ساتھ رہنے والوں کے حالات سے واقفیت رکھتے ، اور لوگوں سے ان کے معاملات کے بارے میں دریافت فرماتے تھے ، آپ کے قریب جو لوگ رہتے تھے وہ سب سے اچھے اور منتخب افراد ہوتے تھے ، آپ کی نگاہ میں سب سے افضل و معزز وہ ہوتا تھا جو خیر خواہی اور اخلاق میں سب سے فائز ہوتا ، جو غم خواری و ہمدردی اور دوسروں کی مدد و معاونت میں سب سے آگے ہوتا ، اٹھتے بیٹھتے خدا کا ذکر کرتے ، اپنے حاضرین مجلس اور ہم نشینوں میں ہر شخص کی طرف بھر پور توجہ دیتے ، آپ کا شریک مجلس یہ سمجھتا تھا کہ آپ کی نگاہ میں کوئی اور ہے نہیں ، کوئی آپ سے بات کرتا نہایت صبر و سکون سے اس کی بات سنتے ، کوئی سائل آپ کے پاس آتا تو اس کی مدد  کرتے ، اگر مدد کرنے کے لیے کچھ نہ ہوتا تو نہایت نرم لہجے میں جواب دیتے ، تمام لوگ حق کے معاملہ میں آپ کی نظر میں برابر تھے ، آپ کی مجلس علم و معرفت ، حیا اور صبر و امانت داری کی مجلس ہوتی تھی ، نہ کسی کی آواز بلند ہوتی نہ کسی کے عیوب بیان کیے جاتے ، نہ کسی کی عزت و ناموس پر حملہ ہوتا ، نہ کمزوریوں کی تشہیر کی جاتی ، سب ایک دوسرے کے مساوی ہوتے ، صرف تقوی کی بنیاد پر فضیلت و برتری حاصل ہوتی تھی ، بڑوں کا احترام اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور رحم دلی کا معاملہ فرماتے تھے ۔

  آپ خود ارشاد فرماتے تھے ۔ " ادبنی ربی فاحسن تادیبی " ، میری تربیت اللّٰہ تعالٰی نے فرمائی اور بہترین تربیت فرمائی ہے ، کبھی ارشاد فرمایا " ان اللّٰہ بعثنی لتمام مکارم الاخلاق و کمال محاسن الافعال" ، اللّٰہ تعالٰی نے مجھے مکارم اخلاق اور محاسن اعمال کی تکمیل کے لیے مبعوث فرمایا ہے ۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے آپ کے اخلاق کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا " کان خلقہ القرآن" ، یعنی آپ کے اخلاق قرآن پاک کا مجسم نمونہ تھے ، عفو و درگزر ، تحمل و بردباری ، کشادہ قلبی اور قوت برداشت میں آپ کا جو مقام تھا وہاں تک اہل ذہانت کی ذہانت ، اور شعراء کےخیالات و تصورات کی رسائی نہیں ہو سکتی ۔

  حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نوازش و کرم اور بڑے سے بڑے دشمن کے ساتھ دلداری اور احسان کا ایک نمونہ وہ تھا جو منافقین کے سردار عبد اللّٰہ بن ابی سلول کے معاملہ میں اختیار کیا، یہ شخص وہ تھا جس نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خلاف کھلی دشمن کے الفاظ استعمال کیےاور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خلاف خفیہ سازشوں میں شریک رہتا تھا ، اور سب مسلمان اس کے رویے سے واقف تھے ، اس کے مرنے پر اس کے مومن بیٹے کی خواہش پر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے گئے اور اپنی قمیص مبارک اس کو پہنائی ، اس سے زیادہ حیرت انگیز واقع فتح مکہ کا ہے ۔

 صلح حدیبیہ میں حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے کفار مکہ کی جن شرائط کو منظور کرلیا، ان میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ جو قبیلہ جس کا فریق چاہے ساتھ دیں ، اس سلسلے میں بنو خزاعہ نے مسلمانوں کا ساتھ دیا ، لیکن مشرکین مکہ نے کچھ عرصے میں معاہدہ پامالی کرتے ہوئے بنو خزاعہ کا قتل عام کیا اور نقض عہد کر دیا ، اس بنا پر مسلمانوں پر ضروری ہو گیا کہ وہ اپنے حلیف کا بدلہ لیں اور ان کی مدد کریں اور اس کی ہی صورت تھی کہ مکہ جا کر مسئلہ حل کیا جائے ، اس ضرورت کے پیشِ نظر یہ واقعہ وجود میں آیا ، اور اسی واقعے میں آپ نے " لا تثریب علیکم الیوم اذھبوا انتم الطلقاء" ۔ ٫٫ آج کے دن تم پر کوئی ملامت نہیں، جاؤ تم سب آزاد ہو ،، ۔

یہ اور اس کی طرح کے بیسوں واقعات آپ کے اخلاق عالیہ کے شاہد ہیں ۔

اللّٰہ تعالٰی ہم کو اخلاق عالیہ سے متصف کرے اور اخلاق رذیلہ سے بچائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے ۔ آمین!

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے