
احسن اختر
سن 2010 کا مون سون تھا، یکدم پاکستانی دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، سونے پہ سہاگہ آ سمان سے خیبرتا کراچی پانی
برستا رہا،یہ بظاہراچانک ہی ہوا۔
عالمی ادارہ موسمیات سمیت، بین الاقوامی موسمیاتی رپورٹیں،سیٹیلائٹس،و ملکی محکمہ موسمیات اس کی پیشگی نشاندھی نہ کر پائے۔
پاکستان کے کروڑوں لوگ بے گھر ہوئے، سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے!ملکی معیشیت کو خاطر خواہ نقصان پہنچا!
بعد ازاں ریلیف کے لئیے سینکڑوںامریکن میرین تشریف لائے، جن کےبارے میں بہت سالوں بعد وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ بہت سے جاسوس تھے۔
ممتاز دفاعی تجزیہ نگار نصرت مرزا " روزنامہ جنگ " میں اپنے کالم میں تعجب کرتے ہوئے لکھتے ہیں" پاکستان میں موسم برسات میں عموماً مون سون کی بادل مشرق سے آ تے ہیں اور سردیوں کی بارش میں مون سون معرب سے، مگر اس دفعہ جس کی وجہ سے تاریخ کا بدترین سیلاب آ یا جس سے پاکستان کی زرعی معیشت زمیں بوس ہوگئی اور کروڑوں افراد بے گھر ہو گئے مون سون کے بادل مشرق اور مغرب سے آ ئے اور وزیرستان و شمالی علاقہ جات میں آ کر ٹکرا گئے،اب ایسا کیوں ہوا؟اسکے بعد ہم یی سوچنے میں حق بجانب ہونگے کہ پاکستان میں جو بدترین بارش اور ہیبت ناک طوفان آ یا ، یا قدرتی موسمی تغیرات اس کی وجہ ہیں یا کسی انسانی عمل سے یہ تغیر پیدا ہوا! اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ یہ تبدیلی بطور ہتھیار استعمال کی گئی ایک خاص خطے میں دو مون سون کو لا کر تباہی لائی گئی، شبہات بڑھ گئے ہیں کہ 2005 کا زلزلہ بھی زمینی پلیٹوں میں تبدیلی کر کے لایا گیا ہو ۔
اس بات پر بھی شک ہے کہ ائیر بلو کی فلائٹ کے انجن کو کسی شعاع کے زریعے پگھلایا گیا ہو۔
اور سونامی بھی سمندری لہروں کے کسی تجربہ کی بنا پر آ یا ہو۔
ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟
کیا ہم ان سائنسی ایجادات کے تجربات کے پہلے ہدف ہیں اور ہمیں زیادہ مطیع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یا ہمارے ایٹمی اثاثوں کو ٹھکانے لگانا مقصود ہے!ایسا کرنے کے لئیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دو وارکیے جا چکے ہیں ایک زلزلہ دوسرا سیلاب( جنگ 30 آگست 2010)
روسی اسٹریٹجک کلچر فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر " ٓانڈری آرشیو" نے موسم کی شدت اورنقصانات کا تجزیہ کرتے ہوئے بیان دیا جو ریکارڈ پر ہے ان کا کہنا تھا کہ " ہم پاکستان میں رونما ہوتی سیلابی کیفیت کے مشاہدے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس کیفیت کے پیچھے " ہارپ" ٹیکنالوجی کار فرما ہے' اس( انسانی موسمیاتی کیفیت) کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان کے شمال مغربی سرحد پر کام کیا گیا!"
اس سے پیشتر "ماسکو" میں لگنے والی آگ میں بھی روسی سائینس دانوں نے ہارپ ٹیکنالوجی کے زریعے کو زمہ دار قرار دیا تھا۔سائنسدانوں نے ایک سمندری طوفان کا مشاہدہ کیا جس کو "........"نام دیا گیا،یہ طوفانی کیفیت اب تک کے لئیے بالکل نئی تھی کہ سمندری طوفان ساکت ایک ہی جگہ موجود تھا، حالانکہ سمندری طوفان مسلسل حرکت میں رہ کر اپنی جگہیں تبدیل کرتا رہتا ہے!ماضی قریب میں چین بھارت کی مابین سرحدی کشیدگی اور جھریوں میں ایٹمی جنگ سے بچنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے علاقے کو" نو ویپن زون" قرار دینے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی پابندی کرتے ہوئے غیر روایتی جنگ ہوئی۔اس جنگ میں ڈنڈوں ، لاتوں اور ہاتھوں کا استعمال کیا گیا!یکدم چین کا پلڑا بھاری ہوتا نظر آیا ۔
محاذ جنگ پر موجود بھارتی فوجی شدید سر درد اور شدید جسمانی درجہ حرارت کی تکلیف میں مبتلا ہوتے واپس آنے لگے، نتیجتاً چین کے فوجی اپنے اہداف با آسانی حاصل کر گئے، مودی جی وزیراعظم ہیں ان کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے انڈیا کی بہت بے عزتی ہوئی!
تحقیقاتی کمیشن بیٹھے ،یی حقیقت سامنے آئی کہ چین نے کچھ ایسے آ لات نصب کیے تھے جن کی مدد سے انڈیا کی فوجی موجودگی والے علاقے میں لہروں کے زریعے درجہ حرارت میں ردوبدل کیا گیا جس سے انڈیا کی افواج میں بیماری اور کمزوری پیدا ہوئی۔
دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کو قدرتی کہ کر جان چھڑا لی جاتی ہے،یا یہ کہ دیا جاتا ہے کہ صنعتی انقلاب کے بعد آلودگی اس کی وجہ ہے!
یقیناً ایسا بھی ممکن ہو سکتا ہے،لیکن سوالات پھر بھی تشنہ رہ جاتے ہیں ۔جیسے پچھلے سال آ سٹریلیا، برازیل ،امریکہ اور یورپ اور ایشیا میں بیک وقت لگنے والی آگ جس سے رواں ماہجون/ جولائی 2022 یورپ جیسے ٹھنڈے براعظم میں اتنی گرمی پڑی کہ سڑکیں ، اور رن وے تک پگھل گئے اور پلوں کو ڈھکنا پڑا کہ نقصان سے بچا جا سکے۔یقیناً اس حالت سے فصلوں کا نقصان بھی ہوا جس کے اثرات آئندہ نظر آ ئیں گے۔
ایک ایسی ٹیکنالوجی جس سے موسمیاتی تبدیلی اور ہتھیار کا کام لیا جاتا رہا ہے وہ ہے" ہارپ ٹیکنالوجی"امریکی حکومت اس ٹیکنالوجی کی تباہ کن صلاحیت کے بارے میں انکار کرتی ہےاور کہتی ہے کہ ہارپ ٹیکنالوجی کے زریعے اتنی پاور جنریٹ نہیں کی جاسکتی کہ دنیا میں وہ کچھ کر سکے،لیکن امریکی حکومت کی تردید بالکل اس طرح رد کردی جاتی ہے جس طرح 9/11 کے واقعے میں جھول اور گمراہ کن انداز سے مسلمانوں کو زمہ دار ٹھہرانا۔اورعراق میں گمراہ کن الزامات لگا کر حملے ۔اسرائیل کی عقل و دانش سے عاری جانبداری۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکہ خود بھی تباہ کن موسم و سیلابی کیفیت سے گزرتا رہا ہے ، لیکن جو ملک دوسری جنگ عظیم کے موقع پر پرل ہاربر میں اپنے فوجیوں کو ہی اڑا دیتا کہ ایٹم بم کا جواز پیدا ہو سکے، جو افغانستان کے نہتے شہریوں پر " تمام بموں کی ماں" نامی دنیا کے سب سے بڑے بم کا تجربہ کرے اور پھر علاقے کی موثر ناکہ بندی کر کے کسی بھی باہر کے فرد کا وہاں داخلہ ممنوع کر دے!، تاکہ خود ہی اس کے نقصانات اور تباہ کاری جانچ سکے،
ہارپ ٹیکنالوجی کے خلاف سرگرم تحقیق کرنے والے اپنے ہی سینیٹر کو قتل کردے!اس سے سب ہی ممکن ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یوروپی یونین نے ہارپ ٹیکنالوجی کی ہلاکت خیزی ، اور موسمی ہتھیار کے استعمال کی تحقیق کے لئیے ایک قرارداد بھی پاس کی!
اس ٹیکنالوجی پر اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی کام ہو رہا ہے ۔ ہارپ ٹیکنالوجی کیا ہے ، کس طرح کام کرتی ہے ، اور کب اس پر کام کا آغاز ہوا اس پر بات پھر کبھی۔



































