
احسن اختر
عمران حکومت نے * چارج* سنبھالا تو اپنے دعوے کے برخلاف ملکی نظام چلانےکو قرضے کے حصول کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کیا۔۔۔
عالمی مالیاتی ادارے نے قرض کی دستیابی کے لیے ایک معصومانہ شرط رکھی جو وہ سابقہ ن لیگی حکومت سے منظور کرانے میں کامیاب نہ ہو سکا تھا۔۔ یہ معصومانہ شرط سود خور خون چوسنےوالی جونک کا پرانا ہتھیار تھا جو اس سے پہلے خلافت عثمانیہ کے خلاف کامیابی سے استعمال ہوچکا ہے۔یعنی عثمانی بینک کو حکومتی دباؤ سے آزاد کر کے اس سے عالمی اداروں کے مفاد میں فیصلے کرایے گئے نتیجتاً عثمانی خلافت پارہ پارہ کر دی گئی۔2007 /2008 میں پہلے ہی معیشیت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے معیشیت کو دستاویزی بنانے کے نام پر عالمی اداروں کے ڈکٹیشن پر عمل کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی پابندی لگائی گئی اور آن لائن کیش ڈیلنگ کورواج دیا گیا تاکہ ملکی معیشیت پر عالمی اداروں کی نظر رہے۔
پھر ایف اے ٹی ایف کامعاہدہ اور اس کی شرائط پرزبردستی عمل کرایاگیا،پاکستان واحد ملک ہے جس نےاس معاہدے کی شرائط پرسب سے زیادہ عمل کیا اور تمام ترریکوائرمنٹ پوری کیں لیکن پاکستان اب بھی واحد ملک ہےجس کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1956 کے ایکٹ کے تحت خطے کے تمام ملکوں سے بہترخودمختاری دی گئی،لیکن قرضہ کی شرائط میں مزید خودمختاری دینے کو کہا گیا۔ یہاں تک کہ اس کے نتیجے میں گورنراسٹیٹ بینک حکومت کوجواب دار نہ رہا۔
عالمی ادارے کا کہناتھا کہ اس عمل سے*قیمتوں میں استحکام ملےگا ۔ڈالر ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوگا ۔حکومت کو معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
سابقہ حکومت کے دور میں ترمیم کےذریعےاس مسئلےکوبڑی آسانی سےپارلیمنٹ سے منظور کرلیا گیا۔۔۔۔اس ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں سوا جماعت اسلامی سب ہی خاموش رہے۔۔
اب عمران حکومت نہ رہی اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے۔اسٹیٹ بنک کی خودمختاری کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔ ایکسچینج ریٹ مستحکم نہ ہوسکا ڈالر تاریخ کے گراں تر نرخ پر موجود ہے۔ ملک معیشیت کی دوڑ میں پیچھے چلا گیا ۔یعنی تینوں اہداف پورے نہ ہو سکے نہ ہی امید ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک عالمی مالیاتی ادارے کے سابق ملازم بھی رہ چکے ہیں۔ سابقہ اورموجود دونوں حکومتوں کو ملک میں کوئی ماہر معیشت نہ مل سکا کہ گورنراسٹیٹ بینک لگایا جاتا۔ کچھ ماہرین معاشیات یہ بھی بتاتے ہیں کہ ایک ہندوستانی نژاد خاتون گیتا گوپی ناتھ آہی ایم ایف کی طرف سےاسٹیٹ بنک آف پاکستان کی مانیٹرنگ کے لئے مقررہیں۔ اورہمارے گورنراسٹیٹ بینک ان کو جوابدہ ہیں۔۔۔۔
ملکی معاشی نظام درست کرنے کو عالمی اداروں کے چنگل سےنکلنا لازمی ہے، یہ تب ہی ممکن ہے کہ ایمان دارومحب وطن قیادت ہو،قائد کے پیٹ پردو پھتر بندھے ہوں قوم بخوشی اپنے پیٹ پر ایک پھتر باندھنے کو تیار ہوگی۔۔۔۔۔ موجودہ اتحادی و انصافی قیادت سے امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔۔۔



































