
احسن اختر
وطن نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ایک ویڈیو ایسی نگاہ سےگزری جس میں ملک کی مقبول جماعت پی ٹی آئی کےبیرون ملک آزادی
مارچ میں ہندوستانی شہری تقریرکرتا ہےاورہمارےنوجوان پاک فوج کےخلاف نعرہ زن نظرآئے۔پاک فوج ہمارے وطن کی محافظ ہے۔ اگر اس کے کچھ جرنیل کسی کی نظرمیں یا واقعی حقیقت میں اپنےاختیارات سےتجاوز کرتے ہیں تو بھی فوج کے ادارے کی تزلیل کا کسی کوحق نہیں ۔
ملک کے خلاف گہری سازش میں صرف ایک کردارنہیں۔۔۔۔۔زرا پیچھے جا کرسوچیں کہ عمران خان حکومت میں آتے ہیں۔متحدہ ودیگر آزاد اراکین اور چھوٹی جماعتیں ان کے ساتھ مل جاتی ہیں۔.وہ اپنےدعوؤں اور تبدیلی کے نعرے سے الٹ کرتے ہیں۔ پھر اپنی مقبولیت کھونا شروع کر دیتے ہیں۔
یکایک اے پی ڈی ایم بنتا ہےپھرعمران کےارکان اسمبلی ان کاساتھ چھوڑ دیتے اور متحدہ وآزاداراکین اوردیگر اتحادی ان کے سامنے اپوزیشن کی صف میں شامل ہوتے ہیں۔ حکومت گر جاتی ہے۔اب عمران خان مظلوم بن کر سامنے آتے ہیں۔ان کی مقبولیت کا گراف پھر سے اونچا ہونا شروع کردیتا ہے۔
اتحادی حکومت بناتےہیں اورملک میں کرنسی کی قدرگھٹا دی جاتی ہے۔پکانےکا تیل اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ساری اشیا ضرورت پہنچ سے دور ہوتی جاتی ہیں۔ اتحادی حکومت عمران خان ڈاکٹرائن کےمطابق یکساں پالیسی جاری رکھتی ہے۔
ملکی معیشت تباہی کا سامنا کرتی ہے۔عمران خان کی مقبولیت کا گراف بہت زیادہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔اگر عمران خان کی حکومت کو گرانے میں موجودہ حکومتی جماعتیں عجلت نہ کرتیں تو عمران خان اپنےدعوؤں اور وعدوں کے برخلاف حکومت چلاتے جیسے اتحادی حکومت چلارہی ہےلہذا ان سےعوام کا یہی سوال ہوتا کہ آپ اپنے دعوؤں کے مطابق عوام کو کچھ نہ دے سکے۔ وہ عوام کا اعتبار کھو دیتے۔
عمران خان کےہمراہ میڈیا نےیہ تاثرعوام پر کامیابی سےڈالا کہ ان کی حکومت کےگرنے میں فوج اورعدلیہ بھی شریک ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سوشل میڈیا پرویڈیوزکا سیلاب آگیاجس میں فوج اور سپہ سالارکو برابھلا کہا جارہا ہے.اس عمل کے تواتر سے فوج کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچا۔ موجودہ حکومت نے اداروں کے اوپراس منصوبے کے تحت حملے پر کوئی ایکشن نہ لیا۔۔۔۔
ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کےبعد عمران خان کی مہم کو چارچاند لگ گئے۔۔۔اس واقعہ کا ملبہ کامیابی کےساتھ فوج اور حکومت کےسر ڈال دیا گیا۔۔ سوشل میڈیا اور جلسوں میں پی ٹی آئی کے فالوورز پاک فوج کو بےرحمی سے نفرت انگیز کمینٹس سے نوازتےچلے گئے۔۔۔ملک میں افراتفری، اداروں کی تباہی اور بےعزتی، سیاست میں ڈائیلاگ کا خاتمہ اور جانی دشمنی کا سا انداز، ہمارے دشمن ملک ہندوستان کے لئے خوشی کا باعث ہے. آئے دن بلوچستان و قبائلی علاقوں میں انڈیا کے لے پالک دہشت گرد پاک فوج اور ججوں تک پر حملے کر کے جانی نقصان پہنچا رہے ہیں اوراب پاکستان کےنوجوان بھی پاک فوج اور اداروں کے خلاف نعرہ زن ہو کر ہندوستان کو جنگ میں کامیاب کر رہے ہیں۔۔
سیاست ضرور کریں ،حکومت کے خلاف احتجاج بھی ضروری ہےلیکن اپنے اداروں کے خلاف دشمن کی آواز بن جانا درست نہیں۔وطن ہو گا تو ہم ہوں گے.وطن نہیں تو ہم بھی نہیں اور کچھ بھی نہیں۔۔۔۔اللّٰہ پاک وطن کی حفاظت کرے.



































