
احسن اختر
لیاقت علی خان سے مرتضیٰ بھٹواوربینظیر بھٹو تک کےقتل کی درست تحقیق نہ ہوسکیں۔سازش کار ڈرامہ مرتب کرنے میں طاق
ہیں یہاں تک کہ جنرل ضیاءالحق کے طیارے میں اپنےسفیر کو بھی صاف کرادیا جاتا ہے۔۔
اگرانصاف کرنےپرآئیں تو تین بچوں کےہمراہ ایک کمرے میں موجود نہتی پانچ فٹ کی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی پرالزام ثابت ہوجاتا ہےکہ وہ سوا چھ فٹ کے ہتھیاروں سےاورتربیت یافتہ کڑیل فوجی جوانوں سے بھاری فوجی گن چھین کرفائر کھول بیٹھتی ہیں۔
پھراس واقعہ میں کوئی فوجی زخمی بھی نہ ہوتا ۔سازشی انصاف ساری زندگی کےلئےخاتون کوجیل میں ڈال دیتا ہے۔اس ملک میں انصاف کیوں نہیں ہوتا۔۔۔۔؟سوال کا جواب سب پر عیاں ہے۔
قصہ مختصر
ایک ملک میں دستور تھا کہ ایک سال کے لئےکسی شخص کو بادشاہ بنا دیا جاتاجو سب سے پہلےملکی حدود میں داخل ہوتا۔سال گزر جانے پر اس کو ویران جنگل میں پھینک دیا جاتاجہاں وہ مر کھپ جاتا۔ ایک عاقل شخص غلطی سے سال گزرنے پروہاں آگیااور بادشاہ بنا دیا گیا۔ اس نے ایک سالہ دور میں اس جنگل میں محل تعمیر کیا اورسہولتیں پیدا کر کے جنگل میں منگل کر دیا۔
سال گزرنے کے بعد وہ خوشی سے جنگل پہنچ گیا،جب ملک کےلوگوں نے جنگل کی حالت دیکھی تو وہ اس کی عقل کے قائل ہوئےاورتا زندگی اس کو اپنا بادشاہ بنا دیا۔
ہمارے حکمران اگر اپنے دور میں عدل وانصاف قائم کردیتےتو سارے قاتل پکڑےجاتے۔۔۔وزیرآباد واقعہ میں سیاسی رہنماؤں سے بھی قیمتی جان اس شخص کی چلی گئی جو تحریک انصاف کا بھی نہ تھا اور اپنے دو نوعمر بچوں کے ساتھ تماشا دیکھنے ان کی انگلیاں پکڑے کھڑا تھا۔۔۔۔میں غمزدہ ہوں ان بچوں کی تصاویر اور اس کی لاش کو زمین پر پڑا دیکھ کر۔۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق یونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































