خوابوں کا شہر

احسن اختر

کراچی شہر ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ ہمیشہ اس کے ساتھ غلط ہوا۔ ملک کا ستر فیصد ریونیو دینےوالے شہر پرسات فیصد بجٹ نہیں لگایا جاتا۔ بلڈر

مافیا،ٹرانسپورٹ مافیا اور دیگر مافیا کو چھوڑ دیکر تمام سرکاروں نے مال حرام پیٹوں میں بھرا۔ اس سلسلے کو ختم کرنا ناممکن نہیں ۔خواب دیکھنا ہوگا ۔ خواب دیکھیں گے تو تکمیل ممکن ہوگی۔۔2028 کا شہر کراچی پہلے سے بہت مختلف ہے۔چند بنیادی تبدیلیاں اس شہر میں خوشگوار ہوا کے جھونکے کا باعث ہوئیں۔ یہاں کے باسیوں نے فیصلہ کیا ہر صورت قوانین کی بالادستی کی جائے گی لہٰذا خلاف قانون تمام تعمیرات سختی سے ممنوع قرار دی گئیں۔

 بلڈر مافیا کی کمر ٹوٹتے ہی دیہی علاقوں کی فاضل آبادی کا شہرمیں آمد کا سلسلہ کم ہوا۔ شہری حکومت نے سمندری پانی کو ملیر ندی میں چھوڑ کر اس ندی کو کراچی پورٹ سے ملادیا، جس کی وجہ سے چھوٹے اسٹیمر کے ذریعے درآمدہ وبرآمدی سامان کی نقل و حمل کے لئے ٹرکوں کی امدورفت کا سلسلہ تقریباً ختم ہوا۔ شہری حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ساحل سمندر کی تفریح گاہ سی ویو تاکراچی سبزی منڈی ( جو شہر کے نواح میں واقع تھی )سرکلر ریلوے ٹریک بچھانا ہے۔اس ٹریک پر ہر تین منٹ بعد ریل کی آمد ہوتی ہے۔ یہ ٹرین شہر کے ہر حصے کے قریب جا پہنچتی ہے۔ کراچی شہر کے انجینئرز کے اس منصوبے کی بنا پرنہ صرف  ٹرانسپورٹ مافیا سے چھٹکارا ملا بلکہ اب شہری اپنی سواریاں ختم کر کے شہری حکومت کی عوام دوست ٹرین میں دفاتر اور اپنے کاموں پرجاتے ہیں۔

زیادہ تر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں غریب ممالک کوعطیہ کردی گئیں ہیں۔ شہر میں سائیکل کلچر کو رواج دیا گیا۔ اب شہری کم مسافت کے اسفار کے لئے سائیکل استعمال کرتے ہیں۔ شہری حکومت کے اس منصوبہ کی کامیابی کی وجہ سے شہری آلودگی تقریبا 80 فیصد کم ہو گئی۔

شہری حکومت نے 2028 وژن منصوبہ کےتحت ابراہیم حیدری تا قیوم آباد خشک برساتی ندی پر سبزی اگانے کےمنصوبہ کو کامیابی سے ہم کنار کیا جس کی وجہ سے اب شہری سستی سبزی نہ صرف استعمال بھی کرتے ہیں بلکہ یہ سبزی پنجاب اور سندھ بھی حکومت مفت بھیج دیتی ہےجو کراچی کے عظیم لوگوں کی طرف سے بطور تحفہ ہوتی ہے۔

کراچی کے انجینئرز نے سمندری پانی کی صفائی کےمنصوبہ وژن 2028 کو مکمل کر کےاب پانی کے مسلہ کو حل کر لیا۔اس منصوبے کو مززید توسیع دیتے ہوئے ایک پائپ لائن بچھائی جائے گی جو ہمارا سستا اور صاف پانی افغانستان اور ایران کےراستے سعودی عرب تک پہنچائے گی چونکہ سعودی عرب میں پانی صاف کرنے کا خرچ زیادہ اور فرسودہ ہے لہٰذا سعودی حکومت نے کراچی شہر سے پانی خریدنے کی حامی بھری ہے۔ شہری حکومت نے ایک حکم نامہ  کے ذریعے ملک میں رائج نصاب کو معطل کرا اور نیا نصاب مقرر کیا،اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اب شہر میں تعلیمی نظام بہتر ہوا۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی علیحدہ تعلیمی نظام بنایا گیا۔

کراچی میں خواتین میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیز کا قیام عمل میں آیا۔بنو قابل پروگرام جس کا 2022 میں اجرا ہوا۔اس کےتسلسل کے بعد شہر کے ہزاروں بچے،بچیاں بر سرروزگار ہوں گے۔ماشاء اللہ شہر کراچی کا ٹیلنٹ ہندوستان کے شہر بنگلور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کومات دے چکاہے۔ہمارے شہر کے تعلیمی اداروں میں میرٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔ پورے مڈل ایسٹ اوریورپ تک سےطلبہ،شہری حکومت کے نئے تعلیمی نظام کے تحت اداروں میں  داخلہ حاصل کرناپسند کرتے ہیں ۔

شہری حکومت کے تحفظ ماحولیات پروگرام کے تحت شہریوں کی مدد سے خالی  ایک انچ زمین پر سبزہ لگانے کا اہتمام ہوا۔ کراچی زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام اس پروگرام کی کامیابی کے بعد شہر کا فضائی جائزہ لیا جائےتو شہر ایک وسیع سبزہ زار نظر آتا ہے۔شہری حکومت نے کے الیکٹرک نامی ادارے سے شہر میں بجلی سپلائی کا چارج لے لیا تھااورکی گئی  شہریوں سے لوٹ مار کا مقدمہ عالمی ثالثی عدالت میں پیش کیا،جو ابھی چل رہا ہے ،کیس جیتنے کی صورت میں جو ڈالرزملنے کی امید ہے اس رقم سے ملک کا باقی ماندہ قرض بھی چکا کر ملک ہمیشہ کے لئے قرض فری کر دیا جائے گا۔

ساحلی شہر ہونے اور مسلسل ہواؤں کے چلنے سے نفع پانے کے لئے شہری سواحل پر ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کےپنکھے لگا دئے گئے تھے،جن کی مدد سے سستی ترین بجلی پیدا کی جاتی اور اندرون ملک فاضل ہونےکی صورت میں دے دی جاتی ہے۔ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو کراچی کے ہونہار انجینئرز نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ شہری حکومت کے ماتحت پولیس کا محکمہ آنے سے اب نئی بھرتیوں میں کراچی شہر کےنوجوانوں ہی نوکری دی جاتی ہے جس سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنےمیں مدد ملی، صوبائی حکومت سے شہر کراچی کا پولیس چارج لینے کے بعد شہر کراچی پولیس کے محکمہ سے رشوت کا خاتمہ بھی  ہوا۔امید واثق ہے کہ کراچی شہر میں قیادت کی تبدیلی کا خوش گوار تاثر پورے ملک میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔ہمارا وطن دنیا کے ملکوں میں عظیم تر بنے گا۔۔

aHsn

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے